Ouni Libas - Mausam E Sarma Ka Taqaza Hain - Article No. 2780

Ouni Libas - Mausam E Sarma Ka Taqaza Hain

اونی لباس ․․․ موسمِ سرما کا تقاضا ہیں - تحریر نمبر 2780

یہ بچوں اور خواتین کو دیدہ زیب بناتے ہیں

جمعہ 7 جنوری 2022

ایک دور بھی تھا جب ہماری بزرگ خواتین ستمبر سے اکتوبر یا نومبر کے اوائل تک اون سلائیاں لئے کچھ نہ کچھ بُنتی نظر آتی تھیں۔خاص کر نانیاں،دادیاں،خالائیں اور پھوپھیاں اپنے بچوں،نواسے نواسیوں پوتے پوتیوں کے لئے دیدہ زیب سویٹر،مفلر،ٹوپیاں،موزے اور جوتے تک بنا لیتی تھیں۔
ننھے سے بچوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ بڑی بوڑھیاں دن رات ملبوسات تیار کرتیں ان کی ہر بنائی اور کڑھت میں پیار کی چاشنی اور شفقت گھلی رہتی تھی اب یہ نیا دور مشینوں کا ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ بازاروں میں نت نئے ڈیزائنوں کے اونی فراکس،مفلرز،ننھے منے جوتے،موزے،سویٹر اور ٹوپیاں بنی بنائی ملنے لگی ہیں۔
جس چیز میں زیادہ اون لگتی اور خوشنما ڈیزائن ہوتا ہے وہ اتنی ہی بیش قیمت بھی ہوا کرتی ہے مگر ہم اپنے جگر گوشوں کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے قیمت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے اور جھٹ سے یہ اشیاء خرید لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اور بات ہے کہ ہاتھوں سے بنائی ہوئی فراکوں یا ٹوپیوں کی خوبصورتی،جاذبیت اور پائیداری مشینوں کو مات دیتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

سردیوں میں بچوں کو ہاتھ سے بنی ہوئی دیدہ زیب ٹوپیاں پہنانی ضروری اس لئے بھی ہیں کہ ان کے کان،ناک اور گلے بہت حساس اور نازک ہوتے ہیں۔تیز ہوائیں انہیں ماحولیاتی آلودگی کا شکار کر سکتی ہیں باقی رہا سوال موسم کے حسن کا جوبن پر آنا تو یہ انسان کی جمالیاتی حس بھی اتنی ہی تقویت چاہا کرتی ہے ۔آپ بھی ذرا سی کوشش سے اپنے ننھے منے تاروں اور پھول جیسی بچیوں کے لئے ٹوپیاں، کوٹیاں،اونی لباس (پاجامے،فراک،موزے وغیرہ) تیار کر سکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی اور یوٹیوب کی ویڈیوز نے تو یہ مہارتیں ہر خاص و عام میں متعارف کرا دی ہیں۔
پہلے کبھی دوپٹوں پر کروشیے کی دل آویز لیسیں بنائی جاتی تھیں اب بنی بنائی لیسوں یا پھر پیکو کرانے کا رواج آ چکا ہے۔رواج کوئی بھی برا یا پرانا نہیں ہوتا اور ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے۔موسم کے تقاضوں کو سمجھئے اور درج ذیل ٹوپیوں کی قسموں کو اپنے ذوق انتخاب میں شامل کر لیجئے۔

خواتین کے لئے Beanie Cap انہیں موسم کی شدت سے بھی محفوظ رکھنے کے لئے موزوں ہے اور دوسرے ان کی شخصیت کو بھی نکھار دیتی ہے۔
بچوں کے لئے Pom Pom hat ٹیلز یا کارٹون کریکٹرز کے ساتھ بنائی جائیں تو بہت زیادہ جاذب نظر ہوتی ہیں۔اسی طرح بچوں کے Boot بھی بنتے ہیں اور اس کے ہم رنگ فراک یا سویٹر بہت دیدہ زیب دکھائی دیتے ہیں۔
خواتین Chook Tongue اور Bonnet بھی پسند کرتی ہیں یہ بھی کانوں کو ڈھکتی ہیں اور آپ کی شخصیت کو اعتماد بھی دیتی ہیں۔

زمانہ قدیم یعنی 1903ء میں Stormy Kromer Cap فیشن میں آئے تھے۔یہ اب بھی خواتین میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ شمالی علاقہ جات میں رہتے ہوں تو وہاں سردی کا موسم انتہائی شدت اختیار کرتا ہے اس لئے کچھ انتظامات تو کرنے ہی پڑیں گے۔ ہلکی خنکی میں شالیں ساتھ نبھاتی ہیں مگر جہاں درجہ حرارت منفی ہوتا چلا جائے وہاں مفلر،ٹراؤزرز،موزے،سویٹر،کوٹ،کارڈیگن اور یہ اونی ٹوپیاں ہی محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ذرا سوچئے سال میں بمشکل تین چار ماہ ہی تو موسم سرما اپنے جوبن پر آتا ہے تو اس کی کچھ تو خاطر داری کرنا بنتی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ouni Libas - Mausam E Sarma Ka Taqaza Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.