Palak O Khajoor Khayeen - Article No. 2647

Palak O Khajoor Khayeen

پالک و کھجور کھائیں․․․․․صحت مند نومولود پائیں - تحریر نمبر 2647

دوران حمل پالک و کھجور کا استعمال حاملہ کے لئے بے حد مفید ہے

منگل 27 جولائی 2021

دوران حمل پالک و کھجور کا استعمال حاملہ کے لئے بے حد مفید ہے۔پالک کھانے سے حاملہ کو تھکاوٹ‘اسہال‘سانس پھولنے‘وزن کی کمی اور انیمیا کا مرض لاحق نہیں ہوتا اس کے علاوہ اسقاطِ حمل کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔اس کے پیٹ میں پرورش پانے والے بچے کی نشوونما تسلی بخش طریقے سے جاری رہتی ہے۔پالک میں فولک ایسڈ کی صحت بخش متوازن مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے حاملہ کے خون میں سرخ خلیات کا اضافہ ہوتا ہے یعنی نیا خون بنتا ہے جو بعد ولادت دودھ کا معیار و مقدار بڑھانے میں معاونت کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کھجور کے فوائد و اس کی غذائی اہمیت میں یوں بھی کسی شک کی گنجائش نہیں لیکن دوران حمل (معالج کے مشورے سے) کھجور کا استعمال حاملہ کے لئے انتہائی محرب نسخہ ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ جب قرآن پاک میں کھجور کو حاملہ عورتوں کے لئے پیٹ میں تھے تو اللہ پاک کے حکم سے حضرت مریم کو پروشلم سے دور کچھ بہت اللحم کے مضافات میں ایک کھجور کے درخت کے نیچے پہنچا دیا گیا تھا جہاں وہ اپنے قیام کے دوران تازہ رطب (کھجور) کھاتی رہیں۔اسی مقام پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔اس واقعے سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ کھجور کا پھل ایک مکمل غذا ہے اسی لئے حضرت مریم کو ان کی ذہنی اور جسمانی تکلیف کے دوران کھجور کا پھل میسر کرایا گیا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Palak O Khajoor Khayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.