Perfume Ka Intakhab Shakhsiat Ka Akkas - Article No. 1368

Perfume Ka Intakhab Shakhsiat Ka Akkas

پرفیوم کاانتخاب شخصیت کاعکاس - تحریر نمبر 1368

پرفیوم سے پہلے یہ کام مختلف قسم کے پودوں، جڑی بوٹیوں اور پھولوں وغیرہ سے لیاجاتا تھا ، غرض یہ کہ ہر دور میں مختلف قسم کے طریقے رائج تھے اور۔۔۔

جمعہ 11 دسمبر 2015

پرفیوم سے پہلے یہ کام مختلف قسم کے پودوں، جڑی بوٹیوں اور پھولوں وغیرہ سے لیاجاتا تھا ، غرض یہ کہ ہر دور میں مختلف قسم کے طریقے رائج تھے اور آج اس شعبے میں اتنی ترقی ہوگئی ہے کہ ایک پرفیوم بنانے والی کمپنی ماہانہ کروڑوں ڈالرز کماتی ہے، مختلف قسم کی خوشبو جات مختلف برانڈز کے نام کے ساتھ مختلف قیمتوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
پرفیوم خوشبو کے معاملے میں بہترین معاون ثابت ہوا ہے لیکن اچھے پرفیوم قدرے مہنگے بھی ثابت ہوتے ہیں یہاں ہم نے کچھ بہترین پرفیوم آپ کی معلومات کیلئے پیش کئے ہیں۔
یوڈی پرفیوم (Eau De Toilette) یہ پرفیوم آفس یاکام کے ماحول کی مناسب سے تیار کیاگیا ہے، اس میں الرجی نہیں پائی جاتی۔
یوڈی کولون (Eau de cologne) یہ بھی قیمت کے اعتبار سے مہنگا ترین پرفیوم ہے جوصرف ویک اینڈپر استعمال کیاجاتاہے۔

(جاری ہے)


پرفیوم کی اقسام: تازے، قدرتی ، ہرے اور روایتی قسم کے سینٹ۔ فروٹی اور اسپائیسی سینٹ اور ینٹل پرفیوم،مشک اور فیرومونش۔ کلاسک، ووڈلسی سینٹ۔اسپورٹی پرفیوم۔
پرفیوم کاانتخاب: خواتین اگرکسی پرفیوم کامطالعہ کئے بغیر ایسے پرفیوم چوائس کرتی ہیں جوان کی شخصیت سے میل کھاتے ہیں، آیا کہ وہ دوسروں پر کس قسم کے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
خوشبویا سینٹ ہرکسی پر مختلف اثر ڈالتی ہے۔لہٰذا کسی بھی پرفیوم کواپنے لئے منتخب کرنے سے پہلے اپنے کسی دوست سے مشورہ ضرور کرلیں اور بہت سے پرفیوم استعمال کرنے کے بعد کوئی ایک پرفیوم منتخب کریں تاکہ آپ جہاں بھی جائیں تووہ پرفیوم اور اس کی خوشبو آپ کی پہچان بن جائے۔
اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ آیا آپ کاذاتی پرفیوم لوگوں کوبدمزہ تومحسوس نہیں ہوتا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کا پسندیدہ پرفیوم صرف آپ کوپسند ہواور لوگوں کواس کی کوخوشبو بھی اچھی نہ لگتی ہو۔
اس سلسلے میں یہ جان لیں کہ آپ پرفیوم اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کیلئے استعمال کرتی ہیں۔
پرفیوم لگانے کاطریقہ: پرفیوم صرف جلد اور ان جگہوں پر استعمال کریں جہاں آپ کوزیادہ پسینہ آتا ہو، پرفیوم لگاکر اسے اچھی طرح خشک کریں اور کبھی بھی پرفیوم لگاکر اسے ہاتھوں نہ رگڑیں اس طرح خارش ہونے کاخدشہ ہوتاہے کبھی بھی پرفیوم کو پانے چہرے پریااس کے اطراف مثلاََ ، کانوں یاآنکھوں پر استعمال نہ کریں۔

پرفیوم کوہمیشہ سوکھی ہوئی جلد پر اور خشک کپڑوں پرلگائیں اور خوشبوزیادہ عرصے تک قائم رکھنے کیلئے دن میں دوبار لگائیں، ایک اچھا سینٹ تقریباََ استعمال چھ سے آٹھ گھنٹوں تک اپنی خوشبوکااحساس دلاتا ہے۔ آفس یاورک پلیس پر تیز خوشبو والے سینٹ یاپرفیوم استعمال کریں، کچھ لوگ ذاتی طور پر پرفیوم یاعطریات سے اُلجھن کھاتے ہیں، اسی طرح کچھ لوگوں کوتیز خوشبو سے الرجی ہوتی ہے لہٰذا اپنے آفس میں اس طرح کے لوگوں کاخاص خیال رکھیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Perfume Ka Intakhab Shakhsiat Ka Akkas" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.