
Purse Or Handbag - Special Articles For Women
پرس او رہینڈ بیگ - خواتین کیلئے مضامین
جمعہ 10 اگست 2018

راحیلہ مغل
زندگی بہت خوبصورت ہے مگر خواتین اسکو اپنی کلر فل طبعیت سے اور بھی خو بصورت بنا دیتی ہیں ۔جس طرح وہ اپنے لباس کا خیال رکھتی ہیں اسی طرح لباس سے میچنگ دیگر اشیاء کا بھی خیال رکھنا اپنا فرض اولین سمجھتی ہیں ان دیگر اشیاء میں خواتین اپنے پرس کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں کیونکہ پرس یا ہینڈ بیگ غریب خواتین ہوں یا امیر سب کی ضرورت ہے بلکہ اگر یہ کہاجائے کہ پرس دنیا بھر کی خواتین میں مقبول ہے تو غلط ہوگا ملکہ بر طانیہ سے لیکر ہمارے معاشرے کی عام خواتین تک پرس اپنی بہادر کھاتا نظر آتا ہے ۔
(جاری ہے)
دھوپ ہویا چھاؤں ‘گرمی ہویا سردی ‘خزاں ہویا بہار اور حدتو یہ ہے کہ بارش ہویا بر فباری پرس اہم ضرورت کی طرح خواتین کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے یوں لگتا ہے جیسے خواتین کا دل انکے سینے میں نہیں پرس میں ہوتا ہے کہ اسے کسی حال میں بھولتی نہیں اور پھر بھولیں بھی تو کیسے کہ پرس تو با وقار خواتین کی پر سنیلٹی کادل فریب اور خوبصورت حصہ بن گیا ہے ۔
خوشی کاکوئی موقع ہویا غم کا ‘ کوئی سیاسی فنکشن ہو پرس خواتین کے ساتھ ہوتاہے ۔خواتین نے ہمیشہ اسکو اہمیت دی ہے حالانکہ پرس چھیننے کے واقعات بھی آئے روز ہوتے رہتے ہیں اور اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ ایک چور پرس چھین کر بھاگتا ہے تو خاتون پکڑ و پکڑوں کی آوازیں لگاتی ہیں۔دو چار اچھے گھرانوں کے لڑکے چور کے پیچھے بھاگتے ہیں اور چور کو پکڑ کر خاتو ن کے سامنے پیش کردیتے ہیں ۔پرس واپس مل جاتا ہے اور پھر جان میں جان آجاتی ہیں ۔پرس میں کوئی سونا نہیں تھا جس کے چھن جانے کا خاتون کو ڈرتھا مگر پرس کے چھن جانے سے خاتون کی پر سینلٹی آدھنی ہوگئی تھی اسی لئے اس نے شور مچا یا تھا ۔اب اس سے پرس کی اہمیت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔خواتین گھر سے نکلتے وقت بڑی یا دداشت قائم رکھ کر پرس کو اپنے ساتھ لیکر چلتی ہیں کیونکہ پرس کوئی بھولنے والی چیز تھوڑی ہے اس کیلئے تو سب کچھ بھلا یا جا سکتا ہے ۔دراصل پرس نے خواتین کے دلوں میں گھر کرلیا ہے اسکے پُر کشش رنگ ‘نت نئے ڈیزائن نے خواتین کو دیوانہ بنارکھا ہے ۔اب تو یہ حال ہے کہ خواتین گھر سے نکلتے وقت بڑی یادداشت قائم رکھ کر پرس کو ساتھ لیکر چلتی ہیں ۔خواتین اور تو کوئی چیز بھول سکتی ہیں لیکن پرس نہیں بھول سکتی ہیں کیونکہ پرس آنکھوں کوبھاتا ہے دل میں سماتا ہے اور ہاتھوں میں سجتا ہے ۔خواتین نے پرس میں بھی اپنے خوبصورت انداز بھر دئیے ہیں ۔سچ تو یہ ہے کہ پرس خواتین کو اس طرح زیب دیتا ہے جیسے چاند کو چاندنی جیسے پھول کو خوشبو اور جیسے شمع کو پروانہ ‘ جیسے چاند کو چاندنی نہیں چھوڑ سکی ‘ پھول خوشبو نہیں چھوڑ سکتی اور شمع کو پروانہ نہیں چھوڑ سکتا خواتین پرس نہیں چھوڑ سکتی ہیں ۔کئی خواتین پرس کوبیوٹی بکس کے طورپر استعما ل کرتی ہیں وہ اپنی میک اپ کی اشیاء اس میں رکھتی ہیں ۔کہیں یہ گولڈ کی حفاظت کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔کئی بچوں والی خواتین اپنے پرس میں بچوں کی دودھ کی بو تلیں اور پیمپر زتک رکھ لیتی ہیں ۔دراصل فیشن خواتین میں زندہ رہنے ‘ خوبصورت نظر آنے ‘ دوسروں سے منفرد لگنے کا حوصلہ بلند کرتا ہے اور پرس انہیں سب سے منفرد او رخوبصورت نظر آنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔Your Thoughts and Comments
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.