Raaton Raat Jild Main Nikhar Lanay Wali Kareemaain - Article No. 1468

Raaton Raat Jild Main Nikhar Lanay Wali Kareemaain

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں - تحریر نمبر 1468

کتنی خطرناک ہیں؟

جمعرات 12 مئی 2016

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ عورتیں اور نوجوان لڑکیاں کس طرح راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریموں کے لیے بلا جھجک روپے خرچ کرتی ہیں ۔ لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ یہ کریمیں جن کو وہ قدرتی تحفہ سمجھ رہیں ہیں ، وہ کتنی خطرناک ہیں ۔ آپ کو لگ رہا ہوگا کہ آپ خوبصورت ہو رہی ہیں لیکن ایسا نہیں ۔ یہ کریمیں دراصل آپ کی اندرونی خوبصورتی کو بالکل تباہ کر رہی ہیں۔

جتنی بھی فوراََ گورا کرنے والی کریمیں ہیں ان میں دو اجزا عام ہیں ، مرکری اور ہائیڈ روکونون۔ ان دونوں اجزا کی 1پی پی ایم کی مقدار کریموں میں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ حکام کے مطابق اب بھی مارکیٹ میں بہت سی ایسی فوراََ گورا کرنے والی مصنوعات ہیں جن میں ان اجزا کی مقدار مقررکی گئی مقدار سے بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


مرکری کے استعمال سے جسمانی ذہنی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

اسکے علاوہ مرکری کی وجہ سے جِلد کے ٹشوز بھی بہت متاثر ہوتے ہیں۔ جب یہ اجزا جلد سے گزرتے ہیں تو میلانن کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر دیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں جلد پتلی ہو جاتی ہے۔ جبکہ مرکری کے مضر اثرات کی وجہ سے اس کے استعمال پر دنیا کے بہت سے ممالک میں مکمل پابندی ہے۔ ہائیڈروکونون کا سب سے بڑا نقصان چوہوں اور مختلف جانوروں پر کیے گئے تجربات میں دیکھنے میں آیا۔
ہائیڈروکونون کی وجہ سے لیوکیمیا کی بیماری کا پیدا ہونا شامل ہے اور دونوں اجزا کے استعمال کی وجہ سے جلد قدرتی طور پر بیکٹیریا اور فنگس انفیکشن کو رونے میں ناکام ہو جاتی ہے۔
ہماری رائے ہے کہ آپ کوئی بھی فوراََ رنگ گورا کرنے والی کریم خریدنے سے پہلے اس کے اجزا کو بھی پڑھ لیں۔ لیکن احتیاط کیجئے گا کہ ہو سکتا اس کے اجزا تو لکھ دئیے ہوں لیکن اندر کچھ اور ہی ہویا اسکے اجزا کے بارے میں کوئی اور زبان استعمال کی گئی ہو۔

اگر ہم ان کریموں کا استعمال بند کردیں جن میں مرکری کا استعمال کیا ہو تو تھوڑے عرصے بعد ہی آپ کی جلد دوبارہ ویسی ہی ہو جائے گی جیسی پہلے تھی تو ابھی دیر نہیں ہوئی آپ آج سے ہی ادنی معیار کی کریموں کا استعمال بند کردیں اور اپنے لیے کوئی بھی دنیا میں جانی مانی کمپنی کی کریم خریدیں جس پر آپ کو اعتماد ہو اور کافی عرصہ سے مارکیٹ میں موجود ہو۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Raaton Raat Jild Main Nikhar Lanay Wali Kareemaain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.