Shaadi Ho Rahi Hai Smart Kaise HooN - Special Articles For Women
شادی ہو رہی ہے سمارٹ کیسے ہوں - خواتین کیلئے مضامین
پیر نومبر

راحیلہ مغل
چونکہ یہ شادیوں کا موسم ہے،گھر سے نکلوں سڑک پر کئی پھولوں سے سجی گاڑیوں پر نظر پڑتی ہے جس میں بیٹھی دلہن اور دولہے کو ہر کوئی شوق سے دیکھتا ہے ایسے میں ہم نے سوچا کیوں نہ دلہن کو شادی والے دن خوبصورت اور سمارٹ لگنے کے راز بتائیں جائیں اور شادی سے پہلے لی جانے والی سب سے بڑی ٹینشن کا ذکر کیا جائے۔ جی ہاں!یقینا آپ سمجھ گئی ہوں گی کہ کس ٹینشن کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ لہنگا فٹ ہونے کی ٹینشن،آستینوں میں بازو زیادہ بھاری لگنے کی ٹینشن یا پھر میک اپ میں آنٹی والا لک آنے کی ٹینشن۔ ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کیلئے نہ صرف بہترین لباس،خوبصورت جیولری اور دلکش انداز لازمی تصور کیا جاتا ہے بلکہ ایک آئیڈیل ویٹ (وزن) بھی ضروری ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے شادی سے ،پہلے ہر دلہن کے سر پر وزن کم کرنے کی دھن سوار ہو جاتی ہے۔
اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے اور آپ کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہے تو شادی سے کم از کم 6 سے 8 ہفتے پہلے ایکٹو ہو جائے،کن عوامل کے ذریعے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے ،یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔
ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بناؤ سنگھار کے حوالے سے ایسے بہترین لباس اور میک اپ لک کا انتخاب کرے ،جو اس کو خوبصورت و پُرکشش روپ عطا کرے لیکن اس خوبصورتی سے قبل جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا باڈی پوسچر ہے۔ اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیئے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی،دبلی اور مزید جاذب نظر لگ سکتی ہیں۔
آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں،سر پر کوئی کشن یا کتاب وغیرہ رکھیں اور بالکل سیدھی بیٹھیں،پھر اسی طرح انھیں اور دوبارہ بیٹھنے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ اب آپ کتاب یا کشن گرائے بنا آسانی کے ساتھ اُٹھ اور بیٹھ رہی ہیں تو پھر چلنے کی کوشش کریں۔ دن میں روزانہ 15 سے 20 منٹ یہ عمل کریں۔ وقت کے ساتھ بیٹھنے،اُٹھنے اور چلنے کا دورانیہ بڑھائیں۔
اگر آپ کے بازو موٹے ہیں تو اس کے لئے دونوں ہاتھ اپنے بازووں کے سامنے بالکل سیدھے کر لیں،پھر مٹھیاں بند کرکے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمائیں۔ ہاتھوں کو فل اسٹریچ کریں۔ آغاز میں یہ عمل 10 مرتبہ کریں اور پھر ہر دن اس کی تعداد بڑھاتی جائیں۔
اگر آپ کی چن ڈبل ہے اور چہرے پر ایک ناگوار تاثر دیتی ہے تو شادی سے قبل اس سے نجات ضروری ہے۔ اس کیلئے منہ اوپر کی طرف کرکے انگلیوں کی مدد سے چن کو آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔
گالوں کو نارمل رکھنے کے لئے پاوٹ (ہونٹ لٹکانا) بنائیں۔ شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتا ہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔ شادی سے کم از کم ایک سے دو ماہ پہلے ورزش کرنا شروع کر دیں۔ ذیل میں دی گئی ورزش کو آپ کے صرف 14 منٹ درکار ہوں گے اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی یہ ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی۔ ہر ورزش کے لئے دو منٹ مختص کریں۔ جاگنگ یا سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا،اسٹڈی چیئر کے ساتھ پریس اَپ اور پریس ڈپ، جمپنگ جیکس، پلینکس اورسٹ اَپ،ہر مشق کے دوران 30 سیکنڈ کا وقفہ ضروری ہے۔ پہلے اور دوسرے ہفتے ایکسر سائز کا دورانیہ 14 منٹ جبکہ تیسرے اور چوتھے ہفتے اس کا دورانیہ بڑھا کر دُگنا کر دیں جبکہ پانچویں اور چھٹے ہفتے کا سیشن تین گنا بڑھا دیں۔ پہلے دو ہفتوں میں 30 منٹ چہل قدمی کریں،تیسرے اور چوتھے ہفتے میں 30 منٹ جبکہ پانچویں اور چھٹے ہفتے میں اس کا دورانیہ کم از کم 40 منٹ ہوجانا چاہیے۔
ایکسر سائز کے علاوہ جو ایک اور چیز اہم ہے ،وہ آپ کا ڈائٹ پلان ہے۔ وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے۔ اسی لئے شادی کی ویڈیو یا تصاویر میں دبلی پتلی نظر آنے سے بہتر ہے کہ صحت مند نظر آئیں۔ آپ ڈاکٹر کے مشورے سے بھرپور ڈائٹ کے ساتھ کچھ ایکسر سائز کر سکتی ہیں تاکہ آپ کے چہرے کی دلکشی اور بالوں کی مضبوطی اور گھنے پن میں کسی قسم کی کمی نہ پائے۔
چونکہ یہ شادیوں کا موسم ہے،گھر سے نکلوں سڑک پر کئی پھولوں سے سجی گاڑیوں پر نظر پڑتی ہے جس میں بیٹھی دلہن اور دولہے کو ہر کوئی شوق سے دیکھتا ہے ایسے میں ہم نے سوچا کیوں نہ دلہن کو شادی والے دن خوبصورت اور سمارٹ لگنے کے راز بتائیں جائیں اور شادی سے پہلے لی جانے والی سب سے بڑی ٹینشن کا ذکر کیا جائے۔ جی ہاں!یقینا آپ سمجھ گئی ہوں گی کہ کس ٹینشن کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ لہنگا فٹ ہونے کی ٹینشن،آستینوں میں بازو زیادہ بھاری لگنے کی ٹینشن یا پھر میک اپ میں آنٹی والا لک آنے کی ٹینشن۔ ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کیلئے نہ صرف بہترین لباس،خوبصورت جیولری اور دلکش انداز لازمی تصور کیا جاتا ہے بلکہ ایک آئیڈیل ویٹ (وزن) بھی ضروری ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے شادی سے ،پہلے ہر دلہن کے سر پر وزن کم کرنے کی دھن سوار ہو جاتی ہے۔
(جاری ہے)
ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بناؤ سنگھار کے حوالے سے ایسے بہترین لباس اور میک اپ لک کا انتخاب کرے ،جو اس کو خوبصورت و پُرکشش روپ عطا کرے لیکن اس خوبصورتی سے قبل جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا باڈی پوسچر ہے۔ اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیئے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی،دبلی اور مزید جاذب نظر لگ سکتی ہیں۔
آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں،سر پر کوئی کشن یا کتاب وغیرہ رکھیں اور بالکل سیدھی بیٹھیں،پھر اسی طرح انھیں اور دوبارہ بیٹھنے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ اب آپ کتاب یا کشن گرائے بنا آسانی کے ساتھ اُٹھ اور بیٹھ رہی ہیں تو پھر چلنے کی کوشش کریں۔ دن میں روزانہ 15 سے 20 منٹ یہ عمل کریں۔ وقت کے ساتھ بیٹھنے،اُٹھنے اور چلنے کا دورانیہ بڑھائیں۔
اگر آپ کے بازو موٹے ہیں تو اس کے لئے دونوں ہاتھ اپنے بازووں کے سامنے بالکل سیدھے کر لیں،پھر مٹھیاں بند کرکے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمائیں۔ ہاتھوں کو فل اسٹریچ کریں۔ آغاز میں یہ عمل 10 مرتبہ کریں اور پھر ہر دن اس کی تعداد بڑھاتی جائیں۔
اگر آپ کی چن ڈبل ہے اور چہرے پر ایک ناگوار تاثر دیتی ہے تو شادی سے قبل اس سے نجات ضروری ہے۔ اس کیلئے منہ اوپر کی طرف کرکے انگلیوں کی مدد سے چن کو آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔
گالوں کو نارمل رکھنے کے لئے پاوٹ (ہونٹ لٹکانا) بنائیں۔ شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتا ہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔ شادی سے کم از کم ایک سے دو ماہ پہلے ورزش کرنا شروع کر دیں۔ ذیل میں دی گئی ورزش کو آپ کے صرف 14 منٹ درکار ہوں گے اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی یہ ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی۔ ہر ورزش کے لئے دو منٹ مختص کریں۔ جاگنگ یا سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا،اسٹڈی چیئر کے ساتھ پریس اَپ اور پریس ڈپ، جمپنگ جیکس، پلینکس اورسٹ اَپ،ہر مشق کے دوران 30 سیکنڈ کا وقفہ ضروری ہے۔ پہلے اور دوسرے ہفتے ایکسر سائز کا دورانیہ 14 منٹ جبکہ تیسرے اور چوتھے ہفتے اس کا دورانیہ بڑھا کر دُگنا کر دیں جبکہ پانچویں اور چھٹے ہفتے کا سیشن تین گنا بڑھا دیں۔ پہلے دو ہفتوں میں 30 منٹ چہل قدمی کریں،تیسرے اور چوتھے ہفتے میں 30 منٹ جبکہ پانچویں اور چھٹے ہفتے میں اس کا دورانیہ کم از کم 40 منٹ ہوجانا چاہیے۔
ایکسر سائز کے علاوہ جو ایک اور چیز اہم ہے ،وہ آپ کا ڈائٹ پلان ہے۔ وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے۔ اسی لئے شادی کی ویڈیو یا تصاویر میں دبلی پتلی نظر آنے سے بہتر ہے کہ صحت مند نظر آئیں۔ آپ ڈاکٹر کے مشورے سے بھرپور ڈائٹ کے ساتھ کچھ ایکسر سائز کر سکتی ہیں تاکہ آپ کے چہرے کی دلکشی اور بالوں کی مضبوطی اور گھنے پن میں کسی قسم کی کمی نہ پائے۔
تاریخ اشاعت:
2020-11-23
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Shaadi Ho Rahi Hai Smart Kaise Hoon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.