Shaadi Ka Din Hai Tiyari Kaise Ho? - Article No. 2212

شادی کا دن ہے تیاری کیسی ہو؟ - تحریر نمبر 2212
شادی کا دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتاہے۔لڑکیاں تو اس دن کیلئے اپنی پوری زندگی انتظار کرتی ہیں۔
بدھ 20 نومبر 2019
راحیلہ مغل
شادی کا دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتاہے۔لڑکیاں تو اس دن کیلئے اپنی پوری زندگی انتظار کرتی ہیں۔منصوبے ترتیب دیتی ہیں ۔فیشن میگزین کی مدد سے نئے اور مقبول فیشن پر نظر رکھتی ہیں۔شادی کا جوڑا کیسا ہو گا۔اس کے ساتھ زیور کیسا بنے گا۔پھول کس رنگ کے ہونگے۔دوپٹہ لینے کا انداز،میک اپ،بالوں کا جوڑا،ہاتھ کی مہندی اور پیروں کی پائل ۔
لیکن یہ سب تو حسن ودلکشی کو چار چاندلگانے کے سامان ہیں۔اصل خوبصورتی تو اچھی صحت میں چھپی ہے جو جلد اور بالوں سے ظاہر ہوتی ہے۔اور بات جب دُلہن کے بالوں اور جلد کی ہوتو اچھی طرح سوچنے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں ایک دلہن کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ اسے اپنی جلد اور بال کی صحت کا خیال کب سے کرنا چاہئے۔
(جاری ہے)
اس آرٹیکل میں ان خواتین سے مخاطب ہیں جن کی شادی ہونے والی ہے ۔اس آرٹیکل میں ہم بتائیں گے کہ آپ کی شخصیت کے مطابق بہترین ہر کام اور اسٹائل کونسا ہے اور شادی سے پہلے جلد کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
بالوں کا ہیئر کلر شخصیت کو منفرد روپ عطا کرتاہے۔اس لئے شادی کے روپ میں چار چاند لگانے کیلئے ان کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔آج ہیئر کلر اور ہیئر اسٹائل کی وسیع رینج دستیاب ہے لیکن آپ اپنی شخصیت اپنے چہرے مہرے کے مطابق ہی انتخاب کرکے کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔آپ کے لیے چھوٹے بال مناسب ہیں یا بڑے بالوں کا رنگ قدرتی ہونا یا آپ کی جلد اور شادی کے جوڑے کے عین مطابق ۔یہ سب باتیں جاننے کیلئے آپ کو تھوڑی محنت تو کرنا ہو گی۔لیکن یقین جانیے جب آپ اپنی جلد،اپنے بال ،اپنی رنگت،اپنی شخصیت ،اپنی دلچسپی کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں گی تو بہترین نتائج حاصل کرنا نا ممکن نہ ہوگا۔
بالوں کیلئے ہیئر کلر منتخب کرنے کے بعد یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا برائیڈل لک کیا ہو گا۔مشرقی روایت
کے مطابق آن بان اور شان سے تیار ہونے والی دلہن کو سرخ رنگ کے گہرے شیڈز چیری اور کو پر منتخب کرنی چاہیے۔آپ ان بالوں کو دلکش انداز میں ہائی لائٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
ماڈرن دلہن:جب ہم ماڈرن دلہن کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے خیال آتاہے کہ اس دلہن کے بال چھوٹے ہونگے اور اس کا لباس مغربی طرز کو ہو گا۔
لیکن ماڈرن دلہن کا مطلب وسیع ہے۔یہ رواج اور ثقافت کو خاص انداز میں اپنانے کا نام ہے ۔شادی کے دن کیلئے جیسا انداز منتخب کیا جائے گا۔ساری تیاری اس کے مطابق ہی کی جائے گی۔ہیئر کلر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آج رنگوں کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے اور خواتین اپنی رنگت کے مطابق بہترین انتخاب کرتی ہیں۔مشرقی رنگ وادب کی مالک لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بالوں کو قدرتی رنگت سے مختلف رنگ اپنائیں۔بہتر ہے کہ دھیمے اور نرم شیڈز استعمال کریں۔دھیمے شیڈز آپ کی شخصیت کو خوبی سے نکھارنے کا سبب بنتے ہیں ۔اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ دھیمے مگر گہرے شیڈز استعمال کریں۔ہیئر ایکسپرٹ کا مشورہ ہے کہ اگر آپ کے بالوں کی لمبائی کندھے تک یا اس سے کچھ زیادہ ہے تو بالوں کو تکونی پینل کے انداز میں رنگ لیجیے۔
سادگی سے سجی دُلہن:
ہیئر ایکسپرٹ یوں تو کئی دلفریب رنگوں کوبالوں پر آزمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔لیکن یہ بھی اہم ہے کہ آپ اپنی تیاری میں سادگی کی اہمیت مد نظر رکھیں۔اگر آپ اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرنا نہیں چاہتیں یا قدرتی رنگ سے مختلف رنگ کو بورے بال رنگ لینے کیلئے استعمال نہیں کرنا تو آپ کے لیے بہترین آپشن یہ ہے کہ آپ بالوں کے سرے کو دھیمے سے رنگ لیں۔
شادی کی تیاری میں جلد کا خیال سب سے اہم ہے۔اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ چھ ماہ پہلے سے اسکن کیئر روٹین کا آغاز کر دیں۔
اسکن ایسڈز:یہ جلد کیلئے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔بشر طیکہ ان کو جلد کو مناسبت سے جلد کے مسائل سمجھتے ہوئے استعمال کیا جائے۔اگر جلد پر اچانک دانے پھوٹ پڑیں تو ایسی میک اپ مصنوعات استعمال کریں جن میں Salicylic Acidموجودہو اگر جلد پر فائن لائنز موجود ہوں توGlycolic aCidکا استعمال آپ کے مسئلے کو بہتر انداز میں حل کرے گا۔
آخر میں ایک بات یاد رکھیے کہ ڈائٹنگ نہ کریں۔اکثر لڑکیاں شادی پراپنا وزن کم کرنے کے لئے اتنی
بے تاب ہوتی ہیں کہ کھانا چھوڑ دیتی ہیں۔وزن کم کرنا اچھی بات ہے لیکن اس کیلئے6ماہ قبل ہی اپنے آپ کو فٹ رکھیں،واک کریں۔باقاعدگی سے ورزش کریں اپنی صحت بہترین رکھیں اس طرح آپ کی جلد بھی بہترین لک دے گی۔
Browse More Special Articles for Women

کیا رمضان کے روزے آپ کی جلد کو چمکدار بنا سکتے ہیں
Kiya Ramzan Ke Roze Aap Ki Jild Ko Chamakdar Bana Sakte Hain

موسم گرما میں جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
Mausam Garma Mein Joote Ka Intikhab Soch Samajh Kar Karen

آ رہا ہے برکتوں والا ماہِ صیام
Aa Raha Hai Barkaton Wala Mah E Siyam

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

ساتھ نہیں دے سکتے تو باتیں بھی نہ بنائیے
Sath Nahi De Sakte To Baatein Bhi Na Banaiye

خود آگہی بے خبری سے کہیں بڑی نعمت ہے
Khud Agahi Be Khabri Se Kahin Bari Naimat Hai

یہ آتے جاتے موسم روپ سروپ بدلتی رتیں اور لڑکیاں
Yeh Aate Jate Mausam Roop Saroop Badalti Rutain Aur Larkiyan

2025ء کے سٹائلش ہینڈ بیگز
2025 Ke Stylish Handbags

مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen

بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار
Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj