Shareek E Hayyat Ko Sarahain
شریک حیات کو سراہیں

کہتے ہیں کہ ازدواجی زندگی کے چھوٹے موٹے جھگڑوں میں کسی ایک کی خاموشی بڑے جھگڑے کو ٹال سکتی ہے ۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ساتھی کی خاموشی کے ساتھ ہی ازدواجی زندگی میں دراڑیں پڑنی شروع ہوجاتی ہیں ۔
تنقید اگرچہ کسی کو اچھی نہیں لگتی لیکن امریکی محققین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کا تنہائی میں ایک دوسرے پر نکتہ چینی کرنا ان کے ازدواجی رشتے کو خراب کر سکتا ہے ۔ ماہرین نفسیات کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں اکثر تنقید سے بچنے کیلئے خاموشی کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے ۔ یہ جذباتی رویہ لاتعلقی کہلاتا ہے اور یہ لاتعلقی ازدواجی بندھن اور اپنے جیون ساتھی کیلئے دل میں ناپسندیدگی یا پھر نفرت کے جذبات پیدا کرتی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تنہائی میں شریک حیات کی تنقید کو جھیلنے والوں میں دوسری طرح کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو ہر طرح کی تنقید کو خاموشی سے برداشت کر لیتے ہیں اور ساتھی سے توقع رکھتے ہیں کہ شکایت نہ کرنے کے باوجودان کا ساتھی خودہی ان کے تکلیف وجذبات کا احساس کرے گا ۔
لہٰذا اکثر ایسی صورتحال میں مزاحمت کرنے کا جذبہ باقی نہیں رہتا ہے اور جذبہ انہیں غیر مطمئن بناتا ہے اور چھوٹے موٹے جھگڑوں کے بعد صلح صفائی سے روکتا ہے ۔
ابیلر یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈسائنس ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ماہر نفسیات پروفیسر کیتھ سین فورڈنے کہا کہ شادی شدہ جوڑوں میں لاتعلقی کا رویہ سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ ہے ۔ جرنل آف امریکن سائیکلوجیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ساتھی کی طرف سے معمول کی تنقید سے بچنے کیلئے مئوخرالذ کر حربہ بھی تقریباََ لاتعلقی اپنانے جتنا ہی برا ہے ۔
ماہرنفسیات داکٹر کیتھ سین فورڈنے کہا کہ خاموشی ایک طرح سے دفاعی حربہ ہے جولوگ اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ذات پر حملہ کیا جارہا ہے ۔ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ میاں بیوی کی لاتعلقی اور غیر مطمئن رویے کا ان کے ازدواجی رشتے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے ۔
ڈاکٹر سین فورڈ کا کہنا تھا کہ ساتھی کی تنقید یا شکایت سے دستبردار ہونا بڑے نقصان سے گریز کا ایک طریقہ ہے اور یہ ایک فرد کے دکھی ہونے کو ظاہر کرتا ہے ۔ اکثر معمولی تنقید بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی صورت اختیار کر لیتی ہے لہٰذا ایک ساتھی خاموشی سے دستبردار ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا مطالبے پر ڈٹا رہتا ہے ۔ جتنا زیادہ دوسرا شخص اتنا ہی لاتعلق بنتا چلا جاتا ہے ۔
بقول ڈاکٹر کیتھ سین فورڈاگرچہ اس رشتے میں شریک حیات کو تنقید کا نشانہ بننا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ ترایسے رشتے سے وابستہ جوڑے پریشان ہیں ۔ ان میں خود مختاری کنٹرول اور فاصلے کو برقرار رکھنے کی خواہش ہوتی ہے ۔
دوسری جانب وہ لوگ جنہیں توقع ہوتی ہے کہ ان کا ساتھی اپنی غلطی کا احساس کر لے گا وہ بے چین تھے اور محسوس کر رہے تھے کہ ان کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ دریں اثناء ایسے لوگ اس لئے بھی فکر مندرہتے ہیں کیا ان کا ساتھی محبت کرتا بھی ہے یا نہیں ‘ نظرانداز ہونے کااحساس ان کے اندردکھی اور تکلیف وہ جذبات پیدا کرتا ہے ۔
ماہرین نے اپنی تحقیق تین حصوں میں تقسیم کی ہے ۔ پہلے حصے میں*588 2شادی شدہ جوڑوں سے ایک سوالنامہ فل کروایا گیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ازدواجی زندگی میں تکرارکی صورت میں وہ کون سی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں ؟ مثلاََ کیا وہ خاموش ہوجاتے ہیں یا ساتھی کی طرف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان کے جذبات کا خودہی احساس کرے ۔ دوسرے مرحلے میں 223بالغان جورومانوی رشتے سے منسلک تھے ان کے رشتے کی کامیابی اور معمولی اختلافات میں ان کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔ تیسرے مرحلے میں5 13انڈر گریجویٹس طلبہ سے میاں بیوی کے باہمی تنازعہ اور صورتحال سے بچنے کیلئے دفاعی طریقہ اختیار کرنے پر مضمون لکھنے کو کہا گیا ۔
نتیجے سے ظاہر ہوا کہ جو لوگ دکھی تھے یا ساتھی سے اُمید کرتے تھے کہ وہ ان خیالات کو پڑھنے کی کوشش کرے گا ۔ ایسے لوگوں کے اپنے ازدواجی رشتہ میں ناخوش رہنے کے حوالے سے مضبوط شواہد ملے۔ محققین نے تحقیق سے نتیجہ اخذکرتے ہوئے کہا کہ اکثر میاں بیوی ایک دوسرے کی تنقید سے بچنے کیلئے خاموشی کا طریقہ استعمال کرتے ہیں ۔آگے چل کر ان میں بات چیت کم ہوجاتی ہے اور یہی بات بلآخر ازدواجی رشتہ کی خوشیوں کو ختم کر دیتی ہے ۔
تنقید اگرچہ کسی کو اچھی نہیں لگتی لیکن امریکی محققین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کا تنہائی میں ایک دوسرے پر نکتہ چینی کرنا ان کے ازدواجی رشتے کو خراب کر سکتا ہے ۔ ماہرین نفسیات کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں اکثر تنقید سے بچنے کیلئے خاموشی کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے ۔ یہ جذباتی رویہ لاتعلقی کہلاتا ہے اور یہ لاتعلقی ازدواجی بندھن اور اپنے جیون ساتھی کیلئے دل میں ناپسندیدگی یا پھر نفرت کے جذبات پیدا کرتی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تنہائی میں شریک حیات کی تنقید کو جھیلنے والوں میں دوسری طرح کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو ہر طرح کی تنقید کو خاموشی سے برداشت کر لیتے ہیں اور ساتھی سے توقع رکھتے ہیں کہ شکایت نہ کرنے کے باوجودان کا ساتھی خودہی ان کے تکلیف وجذبات کا احساس کرے گا ۔
(جاری ہے)
ابیلر یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈسائنس ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ماہر نفسیات پروفیسر کیتھ سین فورڈنے کہا کہ شادی شدہ جوڑوں میں لاتعلقی کا رویہ سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ ہے ۔ جرنل آف امریکن سائیکلوجیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ساتھی کی طرف سے معمول کی تنقید سے بچنے کیلئے مئوخرالذ کر حربہ بھی تقریباََ لاتعلقی اپنانے جتنا ہی برا ہے ۔
ماہرنفسیات داکٹر کیتھ سین فورڈنے کہا کہ خاموشی ایک طرح سے دفاعی حربہ ہے جولوگ اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ذات پر حملہ کیا جارہا ہے ۔ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ میاں بیوی کی لاتعلقی اور غیر مطمئن رویے کا ان کے ازدواجی رشتے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے ۔
ڈاکٹر سین فورڈ کا کہنا تھا کہ ساتھی کی تنقید یا شکایت سے دستبردار ہونا بڑے نقصان سے گریز کا ایک طریقہ ہے اور یہ ایک فرد کے دکھی ہونے کو ظاہر کرتا ہے ۔ اکثر معمولی تنقید بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی صورت اختیار کر لیتی ہے لہٰذا ایک ساتھی خاموشی سے دستبردار ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا مطالبے پر ڈٹا رہتا ہے ۔ جتنا زیادہ دوسرا شخص اتنا ہی لاتعلق بنتا چلا جاتا ہے ۔
بقول ڈاکٹر کیتھ سین فورڈاگرچہ اس رشتے میں شریک حیات کو تنقید کا نشانہ بننا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ ترایسے رشتے سے وابستہ جوڑے پریشان ہیں ۔ ان میں خود مختاری کنٹرول اور فاصلے کو برقرار رکھنے کی خواہش ہوتی ہے ۔
دوسری جانب وہ لوگ جنہیں توقع ہوتی ہے کہ ان کا ساتھی اپنی غلطی کا احساس کر لے گا وہ بے چین تھے اور محسوس کر رہے تھے کہ ان کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ دریں اثناء ایسے لوگ اس لئے بھی فکر مندرہتے ہیں کیا ان کا ساتھی محبت کرتا بھی ہے یا نہیں ‘ نظرانداز ہونے کااحساس ان کے اندردکھی اور تکلیف وہ جذبات پیدا کرتا ہے ۔
ماہرین نے اپنی تحقیق تین حصوں میں تقسیم کی ہے ۔ پہلے حصے میں*588 2شادی شدہ جوڑوں سے ایک سوالنامہ فل کروایا گیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ازدواجی زندگی میں تکرارکی صورت میں وہ کون سی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں ؟ مثلاََ کیا وہ خاموش ہوجاتے ہیں یا ساتھی کی طرف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان کے جذبات کا خودہی احساس کرے ۔ دوسرے مرحلے میں 223بالغان جورومانوی رشتے سے منسلک تھے ان کے رشتے کی کامیابی اور معمولی اختلافات میں ان کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔ تیسرے مرحلے میں5 13انڈر گریجویٹس طلبہ سے میاں بیوی کے باہمی تنازعہ اور صورتحال سے بچنے کیلئے دفاعی طریقہ اختیار کرنے پر مضمون لکھنے کو کہا گیا ۔
نتیجے سے ظاہر ہوا کہ جو لوگ دکھی تھے یا ساتھی سے اُمید کرتے تھے کہ وہ ان خیالات کو پڑھنے کی کوشش کرے گا ۔ ایسے لوگوں کے اپنے ازدواجی رشتہ میں ناخوش رہنے کے حوالے سے مضبوط شواہد ملے۔ محققین نے تحقیق سے نتیجہ اخذکرتے ہوئے کہا کہ اکثر میاں بیوی ایک دوسرے کی تنقید سے بچنے کیلئے خاموشی کا طریقہ استعمال کرتے ہیں ۔آگے چل کر ان میں بات چیت کم ہوجاتی ہے اور یہی بات بلآخر ازدواجی رشتہ کی خوشیوں کو ختم کر دیتی ہے ۔
تاریخ اشاعت:
2015-08-25
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنSpecial Special Articles For Women article for women, read "Shareek E Hayyat Ko Sarahain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2019 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - PTV Sports - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Education
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.