Smart Rehne Ke Mashware - Article No. 2671

Smart Rehne Ke Mashware

سمارٹ رہنے کے مشورے - تحریر نمبر 2671

خود کو فٹ اور موٹاپے سے دور رکھنے کے کئی آزمودہ طریقے ہیں،جن پر عمل کرکے آپ نہ صرف فٹ رہتی ہیں بلکہ خوش و خرم زندگی گزار سکتی ہیں

ہفتہ 28 اگست 2021

شازیہ انصاری
وزن بڑھ رہا ہو تو پریشانی بھی بڑھ جاتی ہے اور خواتین ڈائٹنگ کرنے،جم جانے اور ورزش کرنے کے بارے میں سوچ بچار پر مجبور ہو جاتی ہیں۔خود کو فٹ اور موٹاپے سے دور رکھنے کے کئی آزمودہ طریقے ہیں،جن پر عمل کرکے آپ نہ صرف فٹ رہتی ہیں بلکہ خوش و خرم زندگی گزار سکتی ہیں۔ماہرین دبلے رہنے کے لئے چند مشورے دیتے ہیں،آئیے جانتے ہیں۔

جتنا ممکن ہو ریلیکس رہیں
سب سے پہلے تو آپ ریلیکس کرنا سیکھیں کیونکہ جب آپ ٹینشن لیتی ہیں تو آپ کے جسم میں اسٹریس کے ہارمون پیدا ہونے لگتے ہیں،جو آپ کے نضام ہاضمہ پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔اس کے بعد معدے میں گرانی محسوس ہوتی ہے اور وہ پھولنے لگتا ہے۔لہٰذا جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ سے زیادہ ریلیکس رہنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

اس کے لئے آپ اپنی پسند کا میوزک سن سکتی ہیں،یوگا کر سکتی ہیں،ٹی وی کے سامنے کچھ وقت گزار سکتی ہیں یا من پسند مشغلہ اپنا سکتی ہیں۔
چیونگم چبائیں
جاپانی محققین کا خیال ہے کہ وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے،جتنا چیونگم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔ان کی تحقیق میں 21 سال سے 69 سال کی عمر کے افراد شامل تھے اور جب وہ چیونگم چباتے ہوئے اپنی فطری چال چل رہے تھے تو ان کے دل دھڑکنے کی شرح بڑھ گئی۔
جاپان جیسے ممالک میں بطور خاص یہ بات زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہاں لوگ پیدل چلنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔آپ بھی چیونگم چباتے ہوئے چلتی پھرتی رہیں اور اپنے وزن میں کمی لائیں۔
لیموں پانی
صبح اُٹھ کر پانی میں لیموں ملا کر پینا اپنا معمول بنا لیں،یہ آپ کے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں بہت سود مند ثابت ہو گا۔
لیموں والے پانی سے انفلیمیشن کم ہوتی ہے اور یہ معدے کو پھولنے سے بچاتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا آپ کے بڑھے ہوئے پیٹ میں کمی لانے میں مدد کر سکتا ہے۔ڈارک چاکلیٹ مونو سیچوریٹڈ فیٹ کو کم کرنے اور آپ کے میٹابولزم کی رفتار بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔مزید برآں یہ آپ کی توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور آپ کام کاج کرنے میں مصروف ہو جاتی ہیں۔

نمک میں کمی
ماہرین کے مطابق روزانہ کی غذا میں پروسیسڈ فوڈ اور 3 گرام نمک کم کر دیا جائے تو اس سے جسم میں اتنا پانی ریلیز ہونے میں مدد ملتی ہے، جس سے جسم میں پانی کی سطح برقرار رہتی ہے۔ٹیبل سالٹ کے بجائے سمندری نمک استعمال کریں،جس میں سوڈیم کی شرح کم ہوتی ہے۔ ہائی لیول سوڈیم سے معدے کے پھولنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ہر وقت کھانے سے اجتناب
کھانا وقت پر اور بیٹھ کر اطمینان سے کھائیں۔کھانے پر اتنی توجہ مرکوز رکھیں۔کھانا کھاتے ہوئے ہلکی پھلکی گفتگو کرنا چاہئے کیونکہ چباتے ہوئے آپ کا منہ بند ہو تو ہوا باہر نہیں نکلتی اور وہ پیٹ میں یا معدے میں رہ جاتی ہے۔ریسرچ کے مطابق کھانا کھانے کے دوران زیادہ سے زیادہ چبانا چاہئے،جس سے آپ کی کیلوریز 12 فیصد زیادہ جلتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Smart Rehne Ke Mashware" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.