Sweater Pehnna Fashion Kam Zaroorat Ziyada - Article No. 2829

Sweater Pehnna Fashion Kam Zaroorat Ziyada

سویٹر پہننا فیشن کم ضرورت زیادہ - تحریر نمبر 2829

یہ موسم سرما کی ثقافت کا آئینہ ہے

منگل 8 مارچ 2022

کچھ خواتین کے خیال میں سویٹر بھی فیشن ایبل ہونے چاہئیں۔کچھ دستکاری کے نمونے ہوں کچھ سوتی ہوں یا جاذب نظر اور بااعتماد ظاہر کریں۔مسئلہ یہ ہے کہ ان دنوں سردیاں بھی رج کے پڑ رہی ہیں تو ایسے میں اگر گرم اونی ملبوسات نہ پہنے اوڑھے جائیں تو بیمار پڑنے کے خدشے بھی ہیں۔
سویٹر کیسے ہونے چاہئیں
حرارت آمیز،نرم و ملائم اونی اور گہرے رنگوں کی اون سے بنے گئے ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔
ذیل میں چند اسٹائلز سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔
Aran
یہ آئرلینڈ کے معروف اسٹائلز میں سے ایک قسم ہے یہ بہت موٹی اون سے تیار کئے جاتے ہیں۔مردوں اور خواتین دونوں ہی کے لئے بنائے جاتے ہیں۔یہ واٹر پروف ہوتے ہیں اور آپ ہلکی بارش میں پہن کر باہر بھی جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی ملکوں میں مچھیروں کے لئے یہی قسم تجویز کی جاتی ہے۔


Argyle Knit
ہیرے جیسی شبیہہ والے ڈیزائن کے یہ سویٹر بچوں اور مردوں کے لئے عمدہ انتخاب ہو سکتے ہیں۔یہ فیشن کی ثقافت کی ترجمانی کرتے ہیں یہ اسکاٹ لینڈ میں تجرباتی طور پر متعارف کرائے گئے تھے بعد ازاں دنیا بھر میں اس پیٹرن کو پسند کیا جانے لگا۔اس ڈیزائن کو Duke Of Windsor نے پہن کر رجحان ساز بنا دیا۔
Bell Friend
یہ سویٹر جاپان سے معروف ہوئے اور پھر یورپ میں پہنے جانے لگے اس طرح ان کی مارکیٹ بڑھتی چلی گئی۔
آستینوں کے اس اسٹائل کو Flared کہا جاتا ہے اور یہ نوجوانوں میں بہت مقبول اسٹائل ہے۔
Boy Friend
گردن کے V اسٹائل کے ساتھ یہ قدرے کھلے مگر موٹے اون سے بنے سویٹرز لمبی شرٹ کی مانند تیار ہوتے ہیں اور مارکیٹ میں Oversized Sweaters کے نام سے بھی جانے پہچانے جاتے ہیں۔
Cable Knit
یہ دراصل Aran سویٹرز کا اعادہ کیے جا سکتے ہیں۔
روزمرہ کے پہننے اوڑھنے کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔آرام دہ،دبیز اور فیشن ایبل بھی ہوتے ہیں۔عام طور پر لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ہلکی سردیوں میں آپ بنیان کے اوپر پہن کر باہر بھی جا سکتے ہیں۔
Cape
نوجوان لڑکیوں میں یہ اسٹائل بہت پسند کیا جاتا ہے۔گرم ملبوسات میں یہ اسٹائل نہایت مقبول اور رواج کے مطابق ہوتا ہے۔
یہ اندرونی ماحول سے باہر جاتے وقت بھی جیسے چاہیں پہن سکتے ہیں۔قمیض ٹراؤزر کا اوپر یا پینٹ شرٹ کے اوپر پہنیں،دلفریب احساس دیتا ہے۔
Cardigan
یہ اسٹائل بھی بے حد مقبول ہے،مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے موزوں ہے۔اس میں بٹن لگانے اور سامنے کے حصے کے کھلے ہوئے انداز کو سب سے پہلے جنگ عظیم کے دور میں فوجیوں میں اپنایا گیا۔
1920ء میں بٹن اپ اسٹائل فیشن ڈیزائنر Coco Chanel نے فیشن کی دنیا میں متعارف کرا کے دھوم مچا دی۔یہ ہمہ صفت سویٹرز ہیں بچے،بڑے،عورتیں اور مرد کوئی بھی پہن سکتا ہے۔ہر ڈیزائنر اس انداز میں اپنا زاویہ فکر لا رہا ہے۔کچھ غیر آستین کے اور کچھ آستینوں کے ساتھ Full Zip بھی بنا رہے ہیں۔یہ اوپن فرنٹ اسٹائل فربہہ خواتین میں بہت مقبول ہے۔
Cheerleader
یہ چست سویٹرز 1970ء میں زیادہ مقبول ہوئے تھے۔
عام طور پر انہیں کھلاڑیوں کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے مگر تمام مردوں اور خواتین میں بھی یہ اسٹائل پسند کیا جاتا ہے اس کے کاندھوں کی لمبائی دوسرے سویٹرز کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
Cowl Neck
یہ 1930ء میں بھی بے حد پسند کئے جاتے رہے اور اب بھی دنیا بھر میں خواتین کے لئے ڈیزائنر ہوتے ہیں۔
Cutout
یہ جدید ترین اسٹائلش سویٹرز ماڈلز ہی نہیں عام نوجوانوں میں بھی خاص پسند کئے جاتے ہیں۔
اس میں کاندھے کے ڈیزائن کی مخصوص تراش مشرقی خواتین میں زیادہ مقبول نہیں لیکن نوجوانوں نے اسکارف کے ساتھ بھی انہیں پہننا پسند کیا ہے۔پاکستان میں بھی یہ اسٹائل سویٹرز میں اپنایا گیا ہے۔غرضیکہ ٹھنڈی رتوں کا مقابلہ کرنے اور موسم کی شدت سے محفوظ رہنے کے لئے یہ تمام سویٹرز فیشن کے ساتھ ساتھ ہماری ضرورت بھی ہیں۔بس موسم گزرتے ہی انہیں فینائل کی گولیوں اور دیگر تراکیب آزما کے آئندہ برس کے لئے محفوظ کر لینا چاہئے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Sweater Pehnna Fashion Kam Zaroorat Ziyada" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.