Tarboozi Nail Art - Article No. 1515

Tarboozi Nail Art

تربوزی نیل آرٹ - تحریر نمبر 1515

لڑکیوں کو فرحت کااحساس دلائے

بدھ 7 ستمبر 2016

لڑکیاں اپنے حسن کوچار چاند لگانے کی خاطر نت نئے ٹوٹکے آزماتی رہتی ہیں۔ لڑکیاں اپنی تیاری کبھی تو اپنے کپڑوں سے میچنگ رنگوں سے کوئی نیا پن لانے کی کوشش کرتی ہیں یاپھر نئے نئے ڈیزائنرسے۔ آج کل چونکہ نیل آرٹ کا فیشن عروج پر ہے تو لڑکیاں نیل آرٹ میں بھی کوئی نہ کوئی جدت تلاش کرنے کی خواہاں رہتی ہی ہیں۔
ہر موسم میں کوئی خاص پھل مقبول ہوتا ہے۔
اس خاص پھل کو اسی موسم سے نسبت بھی حاصل ہوجاتی ہے، سٹرابری کے سیزن میں ہرکسی کے ناخنوں پرسٹرابری نیل آرٹ نظر آنے لگا۔ آج کل جیسے موسم گرما میں آم اور تربوز کو سب سے زیادہ پسندکیاجاتا ہے۔ دونوں ہی پھل موسم گرما کے پھل مانے جاتے ہیں۔
تربوز چونکہ اس وقت ہر جگہ نظرآرہا ہے تو اس کو فیشن میں کسی طرح استعمال کیاجائے؟ اس بارے میں جب سوچا گیا تو بیوٹیشن کے ذہن میں خیال آیا کیوں نا توبوزی نیل آرٹ آزمایاجائے؟ سو اس نیل آرٹ کو بنانے کی ترکیب یہاں بھی بتائی جارہی ہے جس پر عمل کرکے خواتین اس تربوزی نیل آرٹ کو گھر پر ہی آزماسکتی ہیں۔

(جاری ہے)


تربوزی نیل آرٹ بنانے کیلئے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی۔
لال رنگ کی نیل پالش، ہلکے اور گہرے ہرے رنگ کی نیل پالش، سفید رنگ اور کالے رنگ کی نیل پالش۔
سب سے پہلے ناخنوں پر لال رنگ کی نیل پالش لگائیں۔ ایک کوٹ لگانے کے بعد چھوڑ دیں، جب وہ اچھی طرح سوکھ جائے تو پھر دوسرا کوٹ لگائیں۔ اس طرح لال رنگ گہرا اور نمایاں ہوجائے گا۔
اس کے بعد ناخنوں کے سرے پر ہلکے ہرے رنگ کی نیل پالش لگائیں۔ یہ نیل پالش کے کنارون پر لگائی جائے گی۔ جب یہ نیل پالش سوکھ جائے تو بعد میں کسی بھی برش کی مدد سے ہلکے ہرے رنگ کی نیل پالش پر گہرے ہرے رنگ کی لکیریں لمبائی میں کھینچیں۔
تقریباََ پانچ لکیریں ہر ناخن پر کھینچنی جائیں گی۔ لکیریں بالکل سیدھی نہ ہوں بلکہ کچھ لہراتی ہوئی محسوس ہونی چاہئیں۔
جب یہ لکیریں سوکھ جائیں تو جہاں ہلکے ہرے رنگ کی نیل پالش لگائی ہے، اس کے بالکل ہرے رنگ کی نیل پالش کی ایک لکیرکھینچ لیں۔ یادرہے کہ یہ لکیر بہت زیادہ موٹی نہیں ہونی چاہئے۔
جب سفید لکیریں سوکھ جائیں تو لکیر اوپر کی طرف کالے رنگ کی نیل پالش سے نقطے بنائیں۔ نقطے بناتے وقت یہ ضرور دھیان میں رکھیں کہ بہت زیادہ قریب نہ ہوں ورنہ نقطے آپس میں مل جائیں گے، جو دیکھنے میں بہت برے لگیں گے۔

آخر اس میں کے اُوپر ٹاپ کوٹ لگائیں۔ ٹاپ کوٹ کا کوئی رنگ نہیں ہوتا اور وہ صرف نیل پالش کواپنی جگہ زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے لگایا جاتا ہے۔ اس کو لگانے سے نیل پالش میں بھی چمک آجاتی ہے۔
اس طرح ناخنوں پر توبوزی نیل آرٹ بن جائے گا۔ گرمیوں کے موسم میں کالج، یونیورسٹی یا پھر آفس جانے والی لڑکیاں اس انوکھے مگر دلچسپ نیل آرٹ کو آزماسکتی ہیں، جسے دیکھ کر انہیں فرحت کااحساس ہوگا۔
آپ بھی فیشن کی دلدادہ ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہ رہی ہیں تو آپ کو چاہئے کہ اسی توبوزی آرٹ کو اپنے ناخنوں پر ضرورآزمائیں اور ہر کسی سے داد پائیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Tarboozi Nail Art" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.