Umr Wo Jo Nazar Aye - Article No. 1548

Umr Wo Jo Nazar Aye

عمر تو وہ جو نظر آئے - تحریر نمبر 1548

عورت کی عمر کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ عمر وہ جو نظر آئے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عورت کایہی خواب ہوتا ہے کہ وہ خوبروپُرکشش ، جاذب نظراور کم عمر نظر آئے۔

جمعرات 29 دسمبر 2016

اُم زینب :
عورت کی عمر کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ عمر وہ جو نظر آئے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عورت کایہی خواب ہوتا ہے کہ وہ خوبروپُرکشش ، جاذب نظراور کم عمر نظر آئے ۔ اس مقصد کو پانے کیلئے وہ ہر طرح کوششوں میں مصروف رہتی ہیں، کئی کریمیں ، لوش، ماسک ، فیشل غرض ہر طرح کے جتن کئے جاتے ہیں مگر پھر بھی رزلٹ حسب خواہش نہیں ملتا جس کی تمنا کی جاتی ہے ۔

دراصل عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی لچک ختم ہونے لگتی ہے اور اگر مناسب نگہداشت نہ کی جائے تو چہرہ خشک ہوجاتا ہے اورعمر زیادہ نظرآنے لگتی ہے ۔ اس لئے خواتین کوچاہئے بیوٹی ٹپس سے ہٹ کرایسا طرززندگی اپنائیں جوانہیں سدا بہار جنوان بنا دے
اپنی زندگی میں سب سے پہلی یہ تبدیلی لیکر آئیں کہ خوش رہیں اور مثبت سوچ اپنائیں کیونکہ مسکراہٹ اور مثبت سوچ نہ صرف آپ کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ آپ کے چہرے سے مشورے پر عمل کرکے آپ لمبے عرصے تک اپنی عمر چھپا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


ہمیشہ کھلے کھلے اور شوخ رنگ پہنیں کیونکہ رنگ ہمارے مزاج پر گہرااثرڈالتے ہیں ۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شوخ رنگوں میں ملبوس خواتین خوش وخرم جبکہ ہلکے رنگ پہننے والی خواتین پریشان حال اور اپنی سوچوں میں گم نظر آتی ہیں۔ خواتین کیلئے ضروری ہے کہ رنگوں کاانتخاب سوچ سمجھ کر کریں تاکہ اُن کی شخصیت میں نکھار آجائے ْ
اپنے چہرے پر کریمیں اورلوشن لگانے کی بجائے رات کوسونے سے قبل اور میک اتارنے کیلئے زیتون کا تیل استعمال کریں۔
زیتون میں اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ جلد پر جھریوں کی رفتار کا عمل سست ہوجاتا ہے اور انسان لمبے عرصے تک جوان نظرآتا ہے ۔
اس کے علاوہ اپنے بالوں پر بھی خاص توجہ دیں کیونکہ بڑھتی عمر کے اثرات چہرے کے علاوہ بالوں پر بھی پڑتے ہیں۔ بالوں کی خوبصورتی کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں ایک باربالوں میں آئلنگ ضرور کریں۔ سرکامساج آپ کے دماغ کو بھی سکون دے گا۔
پانی کااستعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ جتنا زیادہ پانی پیئیں گی اتنا ہی فریش نظرآئیں گی کیونکہ پانی آپ کی جلد کو نرم رکھتا اور خشکی سے بچاتا ہے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Umr Wo Jo Nazar Aye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.