Waaldain Bachon Ki Deeni Tarbiat Par Bhi Tawajoh Dain - Article No. 1275

Waaldain Bachon Ki Deeni Tarbiat Par Bhi Tawajoh Dain

والدین بچوں کی دینی تربیت پر بھی توجہ دیں - تحریر نمبر 1275

بچوں کے اولین حقوق میں سے ایک اہم حق یہ ہے کہ ان کی دینی واخلاقی تربیت کیلئے ان کے ساتھ وقت گزار جائے انہیں وقت دیا جائے ان کے جذبات وخیالات کو محسوس کیا جائے اور

منگل 28 جولائی 2015

محمد علیم نظامی:
بچوں کے اولین حقوق میں سے ایک اہم حق یہ ہے کہ ان کی دینی واخلاقی تربیت کیلئے ان کے ساتھ وقت گزار جائے انہیں وقت دیا جائے ان کے جذبات وخیالات کو محسوس کیا جائے اور خود کو ان کا ہم عمر خیال کرتے ہوئے ان سے گفتگو کی جائے ۔ آج کل کے والدین نے خود کو کاروباری ودیگر مشاغل میں بے پناہ مصروف کر لیا ہے اگر کہا جائے کہ بچوں کو بھی وقت دیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ میں یہ سب کچھ بچوں کیلئے ہی تو کر رہا ہوں ۔
یادرکھیے بچوں کیلئے بہت سا بینک بیلنس زاتی مکان لاکھوں کی پراپرٹی اور نفع بخش کاروبار چھوڑ جانا بھی قابل ستائش ہے لیکن یہ سب چیزیں اس وقت بیکار ہو کر رہ جاتی ہیں جب بچوں کی تربیت نہ کی ہو۔
بچوں اور والدین کے درمیان حجابات کی خلیج والدین اور بچوں کے درمیان اس دوری کونہیں مٹا سکتی ۔

(جاری ہے)

بچے اپنے بچپن میں والدین اور دیگر رشتہ داروں سے مانوس ہوتے ہیں اور انہیں اپنا سمجھتے ہیں ۔

اپنے بچوں کو وقت دیجئے ان کی تربیت میں اپنا کردارادا کیجئے جس طرح سکول کالج کے امتحانات میں والدین اور اساتذہ محنت کر کے بچے کامیابی کیلئے ہمہ تن مصروف دکھائی دیتے ہیں اسی طرح بچوں کے ذہن میں یہ بات بٹھائی جائے کہ ہمارا اس دنیا میں قیام عارضی ہے ۔ ہمارے بابا آدم جنت ہی سے آئے تھے اور ہمیں بھی لوٹ کر جنت میں جانا ہے ۔ جنت میں کیسی کیسی نعمتیں ہوں گی جن کے تصور بھی ہمارے خواب وخیال میں نہیں آسکتے۔

آج میٹرک پاس بچے کے سامنے بھی جنت کی نعمتوں کا تذکرہ کیا جائے تو وہ حیرت زدہ ہو کر رہ جاتا ہے ۔ کیوں اس لئے کہ اس نے کبھی ان نعمتوں کا تذکرہ سنا ہی نہیں ہوتا ۔ اس حوالہ سے بچوں کی ذہن سازی کی جائے ان کے سامنے آخرت اور اس کی نعمتوں کا اس ذوق وشوق سے تذکرہ کیا جائے کہ دنیا اور اس کی فانی نعمتیں خودبخود دل ودماغ سے اتر جائیں کہ انہیں پتہ ہو کہ دنیا تو وہ گزاررہے ہیں ہماری اصل منزل تو آخرت اور جنت ہے ۔
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا دل آویزانداز میں تذکرہ کیا جائے خواہ ان نعمتوں کا تعلق انسانی جسم سے ہو یا اللہ کی نعمتوں سے ہو ۔ بچوں کو وقت دیجئے ۔ انہیں بتایئے کہ اخلاق کا دائرہ وسیع ہے اور بداخلاقی کا میدان بھی بہت بڑا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی ہر نافرمانی بداخلاقی ہے ۔ صرف مسکراکر بول لینا ہی اخلاق نہیں بلکہ غصہ جھوٹ حسد تکبر اور بخل جیسے گناہوں کی پہچان کرائی جائے اور قول وعمل میں نگرانی کی جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بچوں کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ․․․

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Waaldain Bachon Ki Deeni Tarbiat Par Bhi Tawajoh Dain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.