Yeh Kuch Nafees Aur Nazuk Se Zewar - Article No. 2629

Yeh Kuch Nafees Aur Nazuk Se Zewar

یہ کچھ نفیس اور نازک سے زیور - تحریر نمبر 2629

پاکستانی زیور سازوں کی مہارتیں بولتی ہیں

جمعرات 1 جولائی 2021

عید کا تہوار اور خواتین کی کلائیاں سونی ہوں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔گوکہ چاند رات کو عید،کپڑوں سے میچ کرتی ہوئی چوڑیوں کا تصور اب بڑے شہروں میں تقریباً ختم ہو رہا ہے۔اب نوجوانوں میں میٹل یعنی دھاتوں کی چوڑیوں،نگینے جڑے کڑوں اور چوڑیوں کا رجحان فروغ پا چکا ہے۔کیوں نہ ہو مقامی اور غیر مقامی زیور سازوں نے باکمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اولیت کو جدید فیشن سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔
آج بھی سونے،روبی اور ہیرے جیسے رنگوں سے مشابہت رکھتے ہوئے زیور تحفتاً پہنے اور پسند کئے جاتے ہیں۔
فہمیدہ لاکھانی
آپ کا کہنا ہے کہ تہواروں کے موقع پر آپ کتنا ہی قیمتی یا خوبصورت لباس پہن لیں جب تک چمکتی دمکتی جیولری نہ پہنیں گی تب تک آپ کی تیاری اور جوڑے کی شان نمایاں نہ ہو سکے گی۔

(جاری ہے)


عنایہ جیولری
رنگین دمکتے کندن ہوں،پولکی کرسٹل،خوبصورت روایتی جھمکے یا چاندی کے دلکش زیور،برطانیہ میں تجارت کرنے والے اس برانڈ کے کاریگر پاکستانی ہیں اور یہ سارے زیور ان ہی کی روز شبینہ محنت کا ثبوت ہے۔


ناداز لگژری رنگز
ڈیزائنر نادا جابری نے ڈائمنڈ (ہیرے) اور دوسرے قیمتی پتھروں سے باریک جال بنا کے شاندار انگوٹھیاں اور چھلے (Rings) بنائے ہیں۔عید سعید اور شادیوں کے موقع پر احباب کو تحفہ دینا ہو تو بھی یہ نازک سے زیور بہت بھلے لگتے ہیں۔آج کل نفیس اور نازک زیور زیادہ تر پہنے اور پسند کئے جا رہے ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Yeh Kuch Nafees Aur Nazuk Se Zewar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.