Zaheen Bache Ki Pedaish K Liye Hamal K Doran Makhsos Gazain - Article No. 2434

Zaheen Bache Ki Pedaish K Liye Hamal K Doran Makhsos Gazain

ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں - تحریر نمبر 2434

حاملہ خواتین کو عام زندگی سے ہٹ کر خاص اور بہتر غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے

ہفتہ 3 اکتوبر 2020

حاملہ خواتین کو عام زندگی سے ہٹ کر خاص اور بہتر غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے،صحت مند حمل کے لئے ماں کا صحت مند اور بھرپور غذا لینا ناگزیر ہے۔امریکی ویب سائٹ”ہیلتھ لائن“ کے مطابق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون کو حمل کے شروع ہی سے اپنی غذا میں مثبت تبدیلیاں کرنی چاہیے۔غذا میں سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کرکے ان سے وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کا یہی وقت ہے،ماہرین غذائیت سپلیمنٹس پر اکتفا کرنے کے بجائے غذاؤں کے استعمال کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

دودھ سے بنی ہوئی غذائیں
دوران حمل کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور دودھ اور اس سے بنا ہوا دہی،پنیر وغیرہ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔
دلیہ اور دالوں کا استعمال
دلیہ اور دالوں میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو نئے خلیات کو بننے میں مدد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)


لال،سفید گوشت اور مچھلی کا استعمال
گائے،مرغی اور مچھلی کا استعمال پروٹین حاصل کرنے کے لئے بہترین ذریعہ ہے اور بچے کی افزائش میں مددگار ہے۔

ان کا نعم البدل دلیہ اور دالیں ہیں۔
پانی کا زیادہ استعمال
سادہ پانی بہترین مائع ہے،اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول،معدے اور گردوں کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسم میں موجود فاضل مادے بھی زائل ہو جاتے ہیں۔
حاملہ خواتین کے لئے کون سے وٹامنز ضروری ہیں؟
حاملہ خواتین کے لئے وٹامنز بہت ضروری ہیں اگر ان کا مناسب استعمال کیا جائے تو ماں اور بچے دونوں کی صحت اچھی رہتی ہے،حمل میں فولک ایسڈ،پینٹوتھینک ایسڈ،ریبو فلیوین بی2، تھائیمائن بی1،و ٹامن اے،بی6،بی12،سی اور ڈی کا مناسب استعمال کرنا چاہیے۔

حاملہ خواتین کے لئے کون سے منرلز کی ضرورت ہوتی ہے؟
حمل کا علم ہوتے ہی اپنی غذا میں کیلشیم،آئیوڈین،آئرن،میگنیشیم،کرومیم،کوپر،زنک،پوٹاشیم اور فاسفورس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
حاملہ خواتین کو کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے․․․․؟
سگریٹ،کولڈرنکس،کیفین،جنک فوڈ سے مکمل گریز کریں اور ذہنی دباؤ سے بچنے کی کوشش کریں،کیفین کے زیادہ استعمال سے قبل ازپیدائش کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر ہر قسم کی دوا لینے سے گریز کریں۔
اگر آپ چاہتی ہیں کہ بچہ ذہین ہو تو دوران حمل یہ 7غذائیں استعمال کریں!
اگر آپ حاملہ ہیں اور چاہتی ہیں کہ آپ کا بچہ ذہین ہو تو آپ کو صحیح غذا لینی ہو گی۔یہ بات مذاق نہیں،دوران حمل صحیح غذا کا استعمال بچے کے دماغ کو طاقت ور بنانا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق یہ غذائیں نہ صرف بچے کا حافظہ تیز کرتی ہیں بلکہ ذہنی مسائل جیسے الزائمر کی بیماری سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

ذہین بچے کی پیدائش کے لئے زمانہ حمل میں لینے والی غذائیں
ایک بچے کو نئی چیزیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔جس کے لئے اسے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے بچے کو مستقبل میں ذہین اور توانا رکھنے کے لئے دوران حمل یہ غذائیں کھائیں۔
چکنائی والی مچھلی
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ والی اشیاء بچے کی ذہنی نشوونما کے لئے بہت اہم ہیں۔
ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ مرتبہ مچھلی یا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ والی کوئی اور شے ضرور کھانی چاہیے۔
پتوں والی سبزیاں
ہری سبزیوں جیسے پالک اور دالوں میں فولک ایسڈ ہوتا ہے ۔یہ غذائی اجزاء بچے کے ذہن کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں۔اس کے علاوہ فولک ایسڈ بچے کو ذہنی اور قلبی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔
بلیو بیریز
بلیو بیریز میں اینٹی اوکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچے میں محسوس کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔
یہ پھل الزائمر اور دل کی بیماریوں سے بچے کی حفاظت کرتا ہے۔اگر آپ بلیو بیریز نہیں کھانا چاہتیں تو ٹماٹر،رس بیری،بلیک بیری اور پھلیاں لے سکتی ہیں۔
بادام
بادام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو ذہنی نشوونما کو تیز کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا ہونے والا بچہ ذہین ہو تو اپنی غذا میں مٹھی بھر بادام بھی شامل کر لیں۔
اس کے علاوہ بادام میں دوسرے اہم غذائی اجزاء جیسے میگنیشیم،فیٹس، پروٹین اور وٹامن Eبھی شامل ہیں۔ بچے کی ذہنی صلاحیت میں اضافے کے لئے دوران حمل مونگ پھلی بھی کھا سکتی ہیں۔ اخروٹ میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔ حاملہ خواتین اخروٹ بھی اپنی غذا میں شامل کر سکتی ہیں۔
انڈے
انڈوں میں امائنو ایسڈ کی ایک قسم کولین ہوتی ہے۔
یہ بچے کی ذہنی صلاحیت اور یادداشت کو بڑھاتی ہے۔انڈوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ اور کم کیلوریز ہوتی ہیں۔
پنیر
پنیر وٹامن Dحاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔وٹامن Dبچے کی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔حاملہ خواتین میں وٹامن Dکی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے کا IQلیول کم ہوتا ہے ۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچے کا IQلیول اچھا ہو تو اپنے اندر وٹامن Dکی کمی نہ ہونے دیں۔ وٹامن Dحاصل کرنے کے لئے صبح کے وقت دھوپ میں بھی بیٹھیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Zaheen Bache Ki Pedaish K Liye Hamal K Doran Makhsos Gazain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.