Zehni Dabao Aur Hamla Khawateen - Article No. 2885

Zehni Dabao Aur Hamla Khawateen

ذہنی دباؤ اور حاملہ خواتین - تحریر نمبر 2885

ذہنی دباؤ سے نہ صرف حاملہ کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ ولید (Foetus) میں پرورش پانے والے جنس (Embryo) کی صحت ماں کے مقابلے میں دگنی رفتار سے متاثر ہوتی ہے

منگل 24 مئی 2022

لندن امپیریل کالج کی پروفیسر ڈاکٹر Vivette Glover نے حالیہ دنوں حاملہ خواتین پہ کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن و ذہنی دباؤ سے نہ صرف حاملہ کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ ولید (Foetus) میں پرورش پانے والے جنس (Embryo) کی صحت ماں کے مقابلے میں دگنی رفتار سے متاثر ہوتی ہے جسم میں موجود ایک ہارمون Cortisol کو اسٹرپس ہارمون کے نام سے پہچانا جاتا ہے ڈاکٹر Vivette نے اسی ہارمون پہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی تحقیق کا آغاز 267 ایسی حاملہ خواتین یہ کیا جن کا حمل ابتدائی ایام میں تھا۔

(جاری ہے)


شروعات میں خواتین کے خون کے نمونے اور سیال رہنی (Amniotic Fluid‘جینین کے گرد Amnion نامی جھلی میں پایا جانے والا امینوٹک مائع جو زرد پانی کی شکل میں ہوتا ہے) کے نمونے لے کر ان میں (Cortiso) ہارمون کے توازن کو پیمائش کی گئی۔یہ جانچ جب حمل کے سترہویں ہفتے دوبارہ کی گئی تو وہ مائیں جو حمل کے ابتدائی دنوں میں ڈپریشن یا ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور ان خون کے نمونوں میں Cortisol ہارمون کا توازن بگڑا ہوا تھا ان ماؤں کے خون کے نمونوں میں دوبارہ جانچ کے وقت اسٹرپس ہارمون کا توازن تو وہی رہا جو پہلے تھا البتہ سیال ذہنی (Amniotic Fluid) میں موجود Cortisol ہارمن کی بلند سطح نوٹ کی گئی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Zehni Dabao Aur Hamla Khawateen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.