Zewraat Ka Istemal Ehtiyat Se KareeN - Article No. 2480

Zewraat Ka Istemal Ehtiyat Se KareeN

زیورات کا استعمال احتیاط سے کریں - تحریر نمبر 2480

کورونا وائرس کسی دھات،پلاسٹک اور چینی کے برتنوں پر پانچ دن تک زندہ رہ سکتا ہے

پیر 7 دسمبر 2020

آمنہ ماہم
طبی ماہرین نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ زیورات کے استعمال میں انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ کورونا وائرس کسی دھات،پلاسٹک اور چینی کے برتنوں میں پانچ دن تک زندہ رہ سکتاہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو بار بار دھونا چاہیے اور اپنی جسمانی صفائی کے علاوہ گھر اور ماحول کی صفائی کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے لیکن کیا آپ نے اس پر غور کیا ہے کہ کورونا وائرس زیورات سے بھی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتا ہے؟
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس دھاتی اشیاء پر کبھی دن کے لئے زندہ رہ سکتا ہے،اس لئے مرد و خواتین کی کلائیوں کی گھڑیوں،چوڑیوں اور دوسرے زیورات کی صفائی ستھرائی بھی وقفے وقفے سے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق کورونا وائرس کسی دھات،پلاسٹک اور چینی کے برتنوں پر پانچ دن تک زندہ رہ سکتاہے ۔کولمبیا اسکول آف نرسنگ کی پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر ایلین لارسن کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو دھوتے ہوئے آپ کو زیورات اتارنے کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں اسی طرح پہنے ہوئے دھویا اور صاف کیا جا سکتاہے۔لیکن اگر انگوٹھیوں، چوڑیوں یا دوسرے زیورات کو کلائیوں یا دوسرے جسمانی اعضاء سے اتارا جائے تو ان کے اندر کے حصوں سے بھی میل کچیل کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے۔

میسا چیوسٹس جنرل اسپتال کے شعبہ متعدی امراض کے سر براہ روشیل والنسکی کا کہنا ہے کہ مطالعات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ انگوٹھیوں کے اندرونی حصے میں کچھ وقت کے لئے جراثیم موجود رہ سکتے ہیں لیکن کیا ان سے بیماریوں منتقل بھی ہوتی ہیں،اس حوالے سے بہت کم تحقیق موجود ہے۔لیکن ایسے زیورات جن کی صفائی مشکل یا پیچیدہ ہو یا جنھیں بار بار کی صفائی سے نقصان پہنچ سکتا ہو تو انھیں پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔

نیو یارک سٹی میں نادر زیورات کی ایک دکان کی شریک مالکن ایلزبتھ ڈائل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے والے سینی ٹائزر کو نامیاتی ہیرے،جواہرات کی صفائی کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر زیورات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو انھیں صابن سے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے ہی اتار لیا جائے۔زیورات کو صاف رکھنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ انھیں برتن دھونے کے ہلکے صابن یا کسی مائع مواد کے ساتھ دھو لیا جائے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Zewraat Ka Istemal Ehtiyat Se KareeN" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.