Asma Rehmat Ullah Alaiha - Article No. 1210

Asma Rehmat Ullah Alaiha

عصمتہ رحمتہ اللہ علیہا - تحریر نمبر 1210

زوجہ صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ

پیر 25 مئی 2015

بعض موٴرخین نے آپ کا نام عصمیہ خاتون بھی لکھا ہے۔آپ صلاح الدین ایوبی کی زوجہ تھیں۔نہایت دانشمند ،نیک فطرت، علم دوست اور امخیر خاتون تھیں۔آپ اپنے شوہر کی طرح وفاہِ عامہ اور دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ سلطان ایوبی کے دور کے موٴرخوں نے اس عظیم خاتون کی تعریف میں بہت کچھ لکھا ہے۔ عصمتہ خاتون نے فقیہوں زاہدوں کے لئے مہمان خانے اور سرائیں تعمیر کرائیں۔
مدرسے بنوائے، اساتذہ کی تنخواہیں مقرر کیں ،طلباء کو کھانا اور لباس عصمتہ کی جانب سے ملتا تھا۔ دمشق کے علاقہ میں وہ درسگاہیں اور سرائیں مشہور ہیں جو کہ عصمتہ خاتون نے تعمیر کرائیں۔
اس عظیم خاتون نے کئی مساجد بھی تعمیر کرائیں جو کہ آج بھی ان کا نام روشن رکھے ہوئے ہیں ۔ تاریخ میں اس عظیم خاتون کے متعلق بہت کم معلومات ہیں تاہم سلطان ایوبی کی عظمت سے ایسی عظیم خاتون کے مقام کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)


سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ مصر کا وہ عظیم حکمران تھا جس نے اندورنی و بیرونی سازشوں پر کامیابی سے قابو پایا، ملک کو متحدرکھا، مخالف مسلم حکمرانوں کو حکمت عملی سے مغلوب کیا اور بیرونی صلیبی حملہ آوروں کو بھرپور مقابلہ کرکے انہیں شکست دی۔ سلطان صلاح الدین ایوبی کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے بیت المقدس کو عیسائیوں کے تسلط سے دوبارہ آزاد کرایا اور ایک طویل عرصہ کے بعد قبلہ اول میں پھر سے اذانیں دلوائیں۔
جس طرح کہا جاتا ہے کہ ہرعظیم شخص کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اگر واقعی ایسی بات ہے تو ہمیں سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی کامیابی میں کسی نہ کسی حد تک عصمتہ خاتون کا کردار بھی ضرور ملے گا۔

Browse More Great Muslim Wives

Special Great Muslim Wives article for women, read "Asma Rehmat Ullah Alaiha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.