
Aziz Ul Nisa Begum - Great Muslim Mothers
عزیز النساء بیگم - عظیم مائیں
جمعہ 8 مئی 2015

عزیز النساء بیگم
(والدہ سرسید احمد خان)
عزیز النساء بیگم انیسویں صدی کے مسلم مصلح سرسید احمد خان کی والدہ تھیں۔ آپ کے والدہ نواب دبیرالدولہ امین الملک خواجہ فرید الدین احمد بہادر شاہ کے دربار میں معززرکن تھے۔ عزیزالنساء کے شوہر کا نام مر تقی تھا۔ آپ زیادہ تعلیم نہ حاصل کر سکی تھیں۔ صرف قرآن پاک اور فارسی کی ابتدائی کتابیں پڑھنے کا موقع ملا تھا لیکن آپ نہایت ذہین ،روشن دماغ، سلیقہ شعار، دانشمند ، رحمدل ،بااخلاق اور نیک سیرت خاتون تھیں۔
(جاری ہے)
جب عزیز النساء کے بچے جوان ہو گئے تب بھی آپ اپنی اولاد کی تریبت سے غافل نہ رہیں۔
آپ نہایت ذہین خاتون تھیں ۔ جب آپ کے والد نے وزارت سے استعفیٰ دیا تومہاراجہ رنجیت سنگھ نے انہیں اپنی ملازمت میں لینے کا پیغام دیا اور سفر خرچ کے لئے تیس ہزار کی خطیر رقم بھی بھیجی۔ سب نے اس پیشکش کو قبول کرلینے کا مشورہ دیا سزائے عزیز النساء کے ۔ عزیز النساء نے کہا کہ ہم انگریزی کی عملداری میں رہتے ہیں اور آپ رنجیت سنگھ کی نوکری کریں گے جانے کل کیا حالات بنیں، آپ کا نوکری کرنا مناسب نہیں۔ ویسے بھی آپ عمر رسیدہ ہوگئے ہیں۔ آپ کے والد پر ان باتوں کااثر ہوا اور انہوں نے رنجیت سنگھ کی نوکری سے معذرت کرلی ۔
آپ بہت رحم دل تھیں۔ اپنے مکان کا ایک حصہ آپ نے غریب اور لاوارث خواتین کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ وہاں پر رہنے والی ایک بوڑھی عورت زیبن بیمار ہوئی توا س کو ایک بار اپنے حصے کی قیمتی معجون کھلا دی۔ ان کو شاہ مورث دہلوی سے بڑی عقیدت تھی۔ آپ صرف اللہ پر ہی بھروسہ کرتی تھیں اور توہمات سے دور تھیں۔ 1857 کی جنگ آزادی میں آپ کو کافی سختی بھگتنا پڑی۔ آپ نے کئی دن تک محض ایک خاتون کی معیت میں بھوکے پیاسے ایک کوٹھری میں وقت گزارا۔ آخر کئی دنوں بعد سرسید آخر ان کو ڈاک گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ اس دوران دہلی میں خواتین گھروں میں بھوک پیاس سے مرتی رہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہ تھا۔ سرسید اس کے بعد آپ کو میرٹھ لے گئے۔
میرٹھ جا کر عزیز النساء بیمار ہو گئیں۔ ان کی علالت کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر موجود تمام بیٹے اور ان کی اولاد یں آپ کے پاس آگئیں۔ آپ سب سے ملیں اور پھر وصیت کر کے انتقال کر گئیں۔
آپ کی کئی نصیحتیں سر سید کو یاد تھیں اور وہ اکثر وبیشتر ان کو دہرایا کرتے تھے۔ آپ نے اپنی تربیت کی روشنی میں سرسید احمد کو جو راہ دکھلائی تھی وہ تمام عمر اس پر کار بند رہے اور اپنااور اپنے والدین کا نام پورے عالم اسلام میں روشن کیا۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید عظیم مائیں سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.