Arzi Hair Coloring - Article No. 2333

Arzi Hair Coloring

عارضی ہیئر کلرنگ - تحریر نمبر 2333

بعض خوش قسمت ایسے بھی ہیں جن کے بال کبھی بھی سفید نہیں ہوتے ۔

جمعرات 16 اپریل 2020

نادیہ عامر
ہم میں سے کوئی بھی فرد اپنی اصل عمر سے زیادہ بڑا محسوس نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی دکھائی دینا چاہتا ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا ہو جو پہلی مرتبہ نظر آنے والے سفید بالوں کی لٹ کو خوش آمدید کہے۔دراصل سفید رنگ کے بالوں کی آمیزش انہیں سفید رنگ عطا کرتی ہے۔سر پر سفید بالوں کا نظر آنا بڑھتی عمر کی غمازی نہیں کرتا۔
دس اور بیس کی دہائی میں بھی سفید بال نظر آسکتے ہیں ۔بعض خوش قسمت ایسے بھی ہیں جن کے بال کبھی بھی سفید نہیں ہوتے ۔لیکن بیشتر صورتوں میں سفید بال تیس کی دہائی میں نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جسم رنگ دار پگمنٹ بنانا بند کر دیتاہے۔
کسی بھی شخص کے بال راتوں رات سفید نہیں ہو جاتے ۔بعض اوقات گہرا صدمہ اور سنگین بیماری بھی پگمنٹ کے بننے پر اثر انداز ہو سکتی ہے تاہم سفید بال اس وقت تک نظر نہیں آتا جب تک نیابال بڑھ کر سامنے نہ آئے۔

(جاری ہے)

آپ میں سے جو لوگ اپنے بال رنگنا پسند نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ ملبوسات اور میک اپ میں ہلکے رنگ استعمال کریں کیونکہ بڑھتی ہوئی قدرتی عمر کے باعث جلد کارنگ بھی ڈاؤن ہو جاتاہے ۔سفید بال خشک اور سخت بھی ہو سکتے ہیں، اس لئے کنڈیشنر کا استعمال ضروری ہو جاتاہے ۔دھوئیں، گردوغبار اور بالوں میں جمنے والی گندگی کے باعث صاف شفاف سفید بال بھی کناروں سے زرد پڑنا شروع ہو جاتے ہیں ۔
بالوں کے رنگنے کے موضوع پر مزید تفصیلات بیان کرنے سے قبل انہیں رنگنے کے مختلف طریقوں سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے۔
عارضی ہیئر کلرنگ رینسیز
اس عمل میں بالوں کی تہہ پر کسی شفاف رنگ کی تہہ چڑھا کر اسے گہرایا ہائی لائیٹ کیا جاتاہے ۔اگر آپ سفید رنگ کو بالکل ختم کرنے کی خواہش مند نہیں تو پھر اس عارضی طریقے ریسنز سے آپ کے بال چمکدار نظر آنے لگیں گے ۔
یہ عمل بالکل ہی عارضی ہے اور بالوں پر رنگ کی تہہ اسی وقت تک قائم رہتی ہے جب تک انہیں شیمپو نہ کیا جائے ۔یہ رنگ رنگین کنڈیشننگ سینگ لوشنز، پانی کے رینسیز اور شیمپوز میں آتے ہیں اور سفید بالوں کے رنگ کو ہائی لائیٹ کرکے انہیں سلور پرل یا آسمانی بنا دیتے ہیں۔اس طرح رینس بالوں کو چمک دار سنہرا ،تانبے جیسا ہائی لائیٹ یا میڈیم رنگ عطا کر سکتا ہے۔
یہ آپ کے بالوں میں سرخ رنگ کا اضافہ بھی کر سکتاہے اور گہرے رنگ کے بالوں میں چمک بھی پیدا کر سکتاہے ۔اگلی مرتبہ شیمپو کرنے کے ساتھ ہی سارا رینس چھٹ کر صاف ہو جاتاہے۔
نیم پائیدار ٹریٹ منٹ
بالوں کو نیم پائیدار رنگ عطا کرنے والے شیمپو دستیاب ہیں ۔جو ایک بوتل میں آتے ہیں اور ان میں کچھ اور ملانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
یہ رنگ بالوں کے اندر تھوڑی گہرائی تک پیوست ہو جاتے ہیں اور انہیں قائم رکھنے کے لئے کسی پر آکسائیڈ ڈوپیر کی ضرورت نہیں پڑتی۔ایسی مصنوعات سے ڈائی کیے گئے بالوں کے رنگ آہستہ آہستہ اور فطری طریقے سے ہلکے ہوتے چلے جاتے ہیں اور ان کے قائم رہنے کی مدت چار سے چھ مرتبہ شیمپو کرنا ہے۔ رنگوں کے مدھم پڑنے پر ان کی جڑوں کو ری ٹچنگ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
تاہم بیشتر اقسام کے نیم پائیدار ٹریٹ منٹ محض25فیصد سفید بالوں کو ہی چھپاسکتے ہیں ۔وہ سفید بالوں کو آپ کے قدرتی شیڈ کے ساتھ ہی ہم آہنگ کر دیتے ہیں لیکن عموماً انہیں پوری طرح نہیں چھپاتے ۔اس عمل میں کامیابی کا راز یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے ایسے رنگ کا انتخاب کریں جو آپ کے شیڈ سے قریب ترین ہو۔ نا پائیدار ٹریٹمنٹ اپنے آپ بھی کر لینا بہت سہل ہے ۔
نتائج بہت زیادہ فطرت کے قریب نظر آتے ہیں اور ان کے رنگ بستر کی چاردر یا تکیہ کے غلاف سے رگڑ کر اترتے ہیں ۔انہیں بار بار ٹچنگ کرنے کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ ہر چار ہفتوں کے بعد نئے ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیمیاوی ڈائز کے ذریعہ ہیئر کلر ٹریٹ منٹ
اگر سفید بالوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تو صرف پائیدار اور مستقل طور پر بالوں کو رنگنے سے ہی انہیں چھپایا جا سکتاہے۔
مارکیٹ میں ایسے پیکٹ تلاش کریں جن میں مکس کرنے کے لئے دو بوتلیں موجود ہوتی ہیں ۔ایک بوتل میں رنگ ہوتاہے اور دوسرے میں پر آکسائیڈ جو رنگ کو بالوں کی تہوں میں اندر تک جذب ہونے میں مدد دیتاہے اور اس طرح انہیں چھ سے آٹھ ہفتے تک کی پائیداری عطا کرنے کے علاوہ رنگ میں نمایاں تبدیلی بھی بخشتاہے ۔اس طریقہ کار سے آپ بالوں کو ہلکا بھی کر سکتی ہیں ۔
بیشتر رنگ شیمپو کے ذریعہ چڑھائے جاتے ہیں ۔رنگ دھلنے سے نہیں نکلتے تاہم ہر چار ہفتوں بعد ان کی جڑوں میں ری ٹچنگ کی ضرورت پڑتی ہے ۔جدید ایپلیکٹرز کی مدد سے اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ بالوں کی جن جڑوں میں سفیدی جھلکنے لگے صرف اسی مقام پر رنگ لگایا جا سکے۔
آکسی ڈیشن کلرنگ کا ایک نقصان یہ ہے کہ اس کے باعث بال خشک اور مسام دار ہو جاتے ہیں ۔
اس لئے بڑی مقدار میں کنڈیشنر لگانا ضروری ہے ۔آجکل مارکیٹ میں دستیاب بالوں کو ڈائی کرنے والے رنگ امونیا سے خالی ہوتے ہیں ۔امونیا بہت تیزالکلی ہوتی ہے جسے رنگوں کو بالوں کے اندر زیادہ گہرائی تک جذب کرنے کے لئے استعمال کیا جا تاہے ۔لیکن امونیا بغیر تیار کیے گئے رنگ جلد پر سوزش پیدا نہیں کرتے ،زیادہ بدبور دار نہیں ہوتے اور بالوں کو بہتر حالت میں رکھتے ہیں۔

موجودہ دور میں بالوں کو دیر پارنگ دینے والی دو اقسام کی مصنوعات دستیاب ہیں ۔ایک پینی ٹریٹنگ ٹنٹس اور دوسری کو ٹنگ ٹنٹس ،جیسے ہر بل ہیئر ڈائز۔
سفید بالوں کو نہایت چابکدستی سے چھپانے کے لئے ان کی لٹوں کو پیشہ وارانہ طریقوں سے رنگنے کی ضرورت ہے۔ بالوں کی بہت باریک باریک لٹیں لیکر پورے سر میں انہیں رنگنا چاہیے۔ چونکہ بال مختلف شیڈوں پر مبنی ہوتے ہیں اس لئے حاصل ہونے والے نتائج بہت زیادہ قدرتی محسوس ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ری ٹچنگ کی بھی بہت کم ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Arzi Hair Coloring" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.