Baal Rangne Ka Jadu - Article No. 2246

Baal Rangne Ka Jadu

بال رنگنے کا جادو - تحریر نمبر 2246

بالوں کو دھنک کے شیڈز میں رنگنا آج کی فیشن کی دنیا کا جدید کریز ہے

جمعہ 27 دسمبر 2019

رنگ آپ کی جامد زندگی میں حسن کا اضافہ کرتے ہیں اور اسے گلیمرعطا کرتے ہیں۔یہ رنگ ہی ہیں جو ہمارے احساسات کا اظہار کرتے ہیں اور یہ کاسمیٹکس ،جدید فیشن اور نئی وضع اور آپ کے اطراف میں استعمال کئے جاتے ہیں۔یہی رنگ ہمیں اس بات کی آزادی دیتے ہیں کہ ہم موقع کی مناسبت سے اپنے بالوں میں دھنک کے شیڈز بکھیرسکتے ہیں۔آج کل ہیئر کلر فیشن کی دنیا پر چھائے ہوئے ہیں اور ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگوں میں تھرل پیدا کررہے ہیں۔
ہیئر کلرز مختلف ہیئر ٹیکسچرز کے مطابق مختلف شیڈز شکل اور کوالٹی میں آتے ہیں۔اگر آپ اپنے بالوں میں رنگ کا اضافہ کرنا چاہتی ہیں تو ذیل میں دنیا کے معروف ہیئر ایکسپرٹ ،ہیئر کلرنگ کے سچ کو عیاں کرتے ہیں۔
موزوں عمر
ماہر زلف کے مطابق بالوں کورنگنے کی عمر عفوان شباب سے لے کر زیادہ سے زیادہ کوئی بھی عمر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر سفید بالوں کو چھپا نے کے لیے رنگ لگایا جاتاہے تو انہیں کھوپڑی یعنی جڑ ہی سے لگانا شروع کرنا چاہیے لیکن اگر آپ اپنے نوعمر بالوں کو ایک مختلف لک دینا چاہتی ہیں تو پھر رنگ کوکھوپڑی یعنی بالوں کی جڑوں سے قدرے ہٹ کر لگائیں ۔اس سے وہ نوعمر بالوں کو تباہ نہیں کرتے۔
ہیئر کلر کی اقسام
آج کل رنگ مختلف شکل میں دستیاب ہیں۔
مائع (لیکوئیڈ)پاؤڈر تیل،کریم اور جیل وغیرہ۔ہیئر مسکارا،کرے آنز اور کلر ہیئر اسپرے بطور عارضی اور نیم مستقل رنگوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں جبکہ جیل اور دیگر اقسام مستقل رنگ کے طورپر استعمال کئے جاتے ہیں۔
ٹرینڈی شیڈز
ہیئر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آج کل جو شیڈز عام طور پر استعمال کئے جارہے ہیں وہ سرخ اور براؤن کے شیڈز ہیں اس کے مطابق ہیئرایکسپرٹ گندمی اسکن ٹون والوں کے لیے ہمیشہ گولڈن اور براؤن دھاریاں/ لہریں منتخب کرتے ہیں جبکہ صاف رنگ کی جلد کے لیے ان کا انتخاب سرخ یا پرپل شیڈز ہوتے ہیں۔

بالوں کا ٹیکسچر اور لمبائی
ہر قسم کے ٹیکسچر اور بالوں کی لمبائی پر ہیئر کلر لگایا جا سکتاہے ۔لیکن بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔مختصراً لمبائی کے بال ہیئر کلرز کے ساتھ زیادہ خوشنما اور خوبصورت لگتے ہیں۔
ہیئر کلر کی تکنیک
ہائی الائٹنگ ،اسٹریکنگ ،فنگر پینٹنگ وغیرہ کلر نگ کی مختلف تکنیک ہیں لیکن آج کل نو عمری الائٹنگ اور اسٹریکنگ کوترجیح دیتی ہیں۔

رنگ ہوئے بالوں کی دیکھ بھال
ماہر زلف نے رنگے ہوئے بالوں کی دیکھ بھال کے لیے جو چند مشورے دیئے وہ ذیل میں تحریر کئے جارہے ہیں۔
چمکیلی دھوپ سے رابطے میں آنے سے گریز کریں ۔بالوں کو ڈھانپے رکھیں۔دھوپ کی کرنوں کی معمولی مقدار ریڈ(سرخ) ٹون کو نمایاں کرتی ہے۔
کم Phوالے شیمپوز کا استعمال۔اسپیشل کلر شیمپو کو ترجیح۔

تیرا کی کے بعد بالوں کو دھونا اور ہیئر کنڈیشنر کا استعمال تاکہ بالوں کو خشک ہونے سے بچایا جا سکے۔
احتیاطبی تدابیر
ماہر زلف کے مطابق رنگنے کے دوران اور رنگنے کے بعد بالوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی ضرور اختیار کرنی چاہئیں۔
کھوپڑی پر کسی بھی قسم کی خراش (کٹ )کو چیک کرلیں۔
دھاتی کنٹینرز سے گریز کریں۔
ربڑکے دستانے استعمال کریں۔
رنگ کی موزونیت کی تصدیق کرلیں۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Baal Rangne Ka Jadu" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.