Balon Ko Rangne Ka Jadeed Fashion - Article No. 1927
بالوں کو رنگنے کا جدید فیشن - تحریر نمبر 1927
بہترین نتائج کے حصول کے لیے بیوٹیشن سے مشورہ لیجئے‘ہمیشہ معروف کمپنی کی عمدہ ہےئر کلر پروڈکٹ استعمال کریں
بدھ 28 نومبر 2018
بالوں کو سرخ ‘ڈارک براؤن حتیٰ کہ نیلا اور پرپل رنگنا زیبائشی حلقوں میں ایک نئے فیشن کے طور پر اپنا یا جارہا ہے اور حدتویہ ہے کہ یہ فیشن صرف خواتین کے حلقوں تک محدود نہیں ۔مرد حضرات بھی طمطراق کے ساتھ جدید فیشن کو اپنا رہے ہیں اور رنگے ہوئے بالوں کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں ۔
جلد کی ٹون اور آنکھوں کی رنگت سے متضاد ہےئر کلر آنکھوں کو کھٹکتا ہے اور میل نہیں کھاتا ہے اور ایک سخت‘مصنوعی اور میٹالک لُک دیتا ہے ۔
ہمارے یہاں عام طور پر سب ہی کی زلفیں سیاہ ہوتی ہیں اور اکثر یہ گھنی ‘بھاری ‘صحت مند اور لچکدار ہوتی ہیں اور جلد کے گہرے یا گندمی رنگ سے وابستہ ہوتی ہیں ۔
(جاری ہے)
اس لیے ہلکے سیاہ رنگ کے لئے چیسٹ نٹ براؤن کلر (ریڈش براؤن)اور کیرا مل (لائٹ براؤن )پر فیکٹ ہوتے ہیں چاہے آپ انہیں مکمل رنگنا چاہتی ہیں یا لٹوں کی صورت ہیں ۔
بالوں کے رنگنے کیلئے بیو ٹیشن کی مدد حاصل کیجئے
# بالوں میں پہلی مرتبہ رنگ کسی ماہر ہاتھوں سے لگوائیں ۔رنگ کے انتخاب کے لئے بھی کسی بیوٹیشن سے مشورہ کریں ۔
# ہمیشہ کسی مشہور ومعروف کمپنی کی عمدہ ہےئر کلر پروڈکٹ خریدیں ۔کبھی سستی برانڈ پرمت جائیں جو کہ آپ کے بالوں اور آپ کی جلد دونوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
# ہدایت کو ہمیشہ توجّہ سے پڑھیں ۔برائے مہربانی کبھی شارٹ کٹ اختیار کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
# یہ چیک کرنے کے لئے کہ آپ کو رنگ سے الرجی نہیں ہوتی‘حساسیت کا ٹیسٹ ضرور کریں ۔اگر الرجی کی علامات جیسے سرخی پن ‘خارش ‘ددوڑے یا سوجن ظاہر ہوتو رنگ استعمال نہ کریں ۔کوئی اور برانڈ آزمائیں ۔
# اگر آپ دوائیں استعمال کررہی ہیں تو رنگ قطعی استعمال نہ کریں ۔
# اگر آپ نے اپنے بالوں کو ڈائی کیا ہوا ہے ‘مہندی لگائی ہوئی ہے یا بلیچ کیا ہوا ہے تو اس وقت تک انتظار کریں جب تک مدھم نہ ہوجائیں ۔اس کے بعد ہی بالوں پر رنگ استعمال کریں ۔
# اگر آپ کے سر میں دنبل ‘پھوڑے ‘پھنسیاں ہیں یا زخم یا خراشیں آئی ہوئی ہیں تو پہلے انہیں مندمل ہونے دیں ‘پھر اس کے بعد ہی بالوں کو رنگنے کی کوشش کریں ۔
رنگ کس طرح لگانا چاہئے
# برش سے جڑ سے اوپر کی جانب مضبوط اور جمے ہوئے ہاتھوں سے یکساں طریقے سے رنگ لائیں ۔رنگ لگانے کی درست تیکنیک کسی بیوٹی ایکسپرٹ سے سیکھیں ۔
# تیرا کی کے دوران کیپ استعمال کریں اور تیرا کی کے فوراً بعد بالوں کو پانی سے نتھار لیں تا کہ بالوں میں جمنے والی کلورین اور نمک دور ہو جائیں ۔
# بال جب تمام کے تمام رنگے جائیں تو انہیں پرم کرنے ‘سیدھا کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ کیمیکلز اور اسٹرانگ برشنگ سے رنگ متاثر ہوجائے گا۔اگر آپ بالوں کو سیدھا یا پرم کرنا چاہتی ہیں تو انہیں رنگ کے استعمال سے پہلے کرلیں ۔
# آپ اپنے بالوں کو کسی بھی ایسے مصنوعی رنگ سے رنگ سکتی ہیں جو آپ کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہو ۔عشقیہ ذوق کے حامل نیلے رنگ کا تجربہ کرسکتے ہیں اور پرپل کلر رومانٹک اثر دیتا ہے ۔
چہرے کی جھریوں کو گھٹانے کا محفوظ طریقہ
گو آنکھوں کے گرد جھریوں اور شکنوں کو ختم کرنے کے لئے لیز ر کئی برسوں سے استعمال میں لائی جا رہی ہے ۔
لیکن جو خواتین اس کے زیر علاج رہتی ہیں وہ ہمیشہ کثیر ضمنی اثرات کا شکار بھی ہوتی ہیں اور اکثر انہیں درد کی شکایت رہتی ہے ۔
لیکن اب یونیورسٹی آف ویلز ‘سوانسی ‘یو کے کے ڈپارٹمنٹ آف فالیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر مارک کلیمنٹ نے دنیا کی پہلی نان برننگ لیزر ایجاد کی ہے جو خون کی چھوٹی منتخب وریدوں کو ٹارگٹ بناتے ہوئے تکلیف وہ جھریوں اور شکنوں کو گھٹاتی ہیں اور قدرتی واقعات کی چین کو ترغیب دیتی ہے جس سے کولاجن کی پروڈکشن کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے ۔
کولا جن وہ پروٹین ہے جو تمام انسان کے پورے جسم میں پایاجاتا ہے
یہ جلد اور خون کی شریانوں کو بیشتر قوت اور لچک فراہم کرتا ہے ۔
کولا جن کی یہ نئی افزائش جھریوں کے درمیان شگافوں یا خلاء کو پُر کر دیتی ہے اور اس طرح جلد پر نمایاں شکنیں گھٹ جاتی ہیں ۔
علاج کے ایک ماہ بعد مریضوں کو اپنی ظاہری حالت میں نمایاں بہتری دکھائی دیتی ہے۔یہ بہتری تین ماہ
تک جاری رہتی ہے جس کے بعد یہ مستحکم ہوجاتی ہے ۔
دنیا بھر میں مریضوں کی جو بڑی تعداد عمر رسیدگی سے متعلق جھریوں کے لیز ر علاج سے دو چار رہتی تھی ان میں ضمنی اثرات کی شرح خاصی بلند ہوئی تھی ۔اس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ یکسر ناپید ہو چکی ہے ۔
ایک اضافی تحریک یہ ہے کہ مریض اپنا علاج ڈاکٹر کے کلینک میں بھی کرواسکتے ہیں پس اسپتال میں قیام سے گریز کیا جا سکتا ہے ۔
Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching
بالوں کو رنگئیے مگر احتیاط کے ساتھ
Balon Ko Rangiye Magar Ehtiyat Ke Sath
نامیاتی ہیئر ڈائی ضرورت بھی تحفظ بھی
Namyati Hair Dye Zaroorat Bhi Tahaffuz Bhi
ہیئر کلر سے بالوں کی صحت تباہ
Hair Color Se Balon Ki Sehat Tabah
فیشن کے رنگ سمٹ آئے زلفوں کے سنگ
Fashion Ke Rang Simat Aaye Zulfon Ke Sang
بال رنگیں احتیاط سے
Baal Rangain Ehtiyat Se
فیشن کے جدید رنگ سمٹ آئے زُلفوں میں
Fashion Ke Jadeed Rang Simat Aaye Zulfon Mein
عارضی ہیئر کلرنگ
Arzi Hair Coloring
بال رنگنے کا جادو
Baal Rangne Ka Jadu
خواتین میں مقبول”ہیئر کلرز“
Khawateen Main Maqbool Hair Colors
چمک دار،گھنے اور لمبے بال۔سب کی پسند
Chamakdar Ghanne Or Lambe Baal - Sab Ki Pasand
خوبصورتی کے لئے لمبے بالوں کی اہمیت
Khoobsorti K Liye Lambe Baloon Ki Ehmiyat
اسٹریکنگ․․․شخصیت میں بہترین تبدیلی
Streking - Shaksiyat Main Behtareen Tabdeeli