Fashion Ke Jadeed Rang Simat Aaye Zulfon Mein - Article No. 2782

Fashion Ke Jadeed Rang Simat Aaye Zulfon Mein

فیشن کے جدید رنگ سمٹ آئے زُلفوں میں - تحریر نمبر 2782

آپ اپنے بالوں کو رنگتی ہوں گی یا رنگنا چاہتی ہوں گی لیکن ایسا کرنے سے پہلے اپنی عمر اور چہرے کی رنگت ضرور مدنظر رکھیں

پیر 10 جنوری 2022

آمنہ ماہم
آج کل جدید میک اپ کے ساتھ مختلف رنگوں سے بالوں کو رنگنے کا فیشن کچھ زیادہ ہی مقبول ہو رہا ہے۔آپ اپنے بالوں کو رنگتی ہوں گی یا رنگنا چاہتی ہوں گی لیکن ایسا کرنے سے پہلے اپنی عمر اور چہرے کی رنگت ضرور مدنظر رکھیں۔کچھ عرصے پہلے تک براؤن اور سیاہ ہیئر ڈائی عام تھا،مگر اب اس میں جدت پسندی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اب صنف نازک مختلف رنگوں سے بالوں کو رنگنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
اب لال،پنک،پیور گولڈ،ویٹ بولنڈے،ایش گولڈ اور موکا ہیئر ڈائی کا فیشن اِن ہے۔لیکن فیشن ڈائی اپنانے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ آپ کے بال کس طرح کے ہیں۔اگر آپ کے بال نازک یا کمزور ہیں تو ڈائی کروانے سے پہلے پروٹین یا کیراٹین ٹریٹمنٹ ضرور کروائیں۔

(جاری ہے)


فریش ایلوویرا جیل بھی لگا سکتی ہیں اسے رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح بال دھو لیں لیکن اگر آپ مصنوعی کیمیکلز سے بنے ہیئر ماسک استعمال کرتی ہیں تو دی گئی ہدایات کے مطابق بال دھوئیں،کیونکہ کچھ ماسک ایسے ہوتے ہیں جنہیں بالوں میں 5 منٹ سے زیادہ نہیں لگانا چاہیے ۔

ہیئر ڈائی سے پہلے اور بعد میں موئسچر لاک (Moisture Lock) بھی استعمال کریں،تاکہ بالوں میں نمی برقرار اور بال نرم و ملائم رہیں۔
آپ کوئی ہیئر ماسک بھی استعمال کر سکتی ہیں،جس میں وٹامن ای یا ایلوویرا شامل ہو۔ٹین ایجر لڑکیوں کو چاہیے کہ پورے بال ڈائی کروانے کے بجائے ہائی لائٹس کروائیں،کیونکہ چھوٹی عمر میں بالوں میں اتنا زیادہ کیمیکلز کا استعمال بالوں کی صحت کے لئے مضر ثابت ہوتا ہے اور اگر آپ کے بال پہلے سے ہی کمزور ہیں تو پورے بالوں کو ہر گز ڈائی نہ کروائیں۔
صرف ہائی لائٹس کروا لیں،اس سے بھی شخصیت نمایاں نظر آتی ہے اور یہ ٹین ایجر لڑکیوں پر اچھی لگتی ہیں۔
کچھ عرصے پہلے تک بلیاج تکنیک (Technique Balayage) کا فیشن زیادہ مقبول تھا،جس میں بالوں کے سرے پر لائٹ اور اوپری یعنی جڑوں والے حصے پر ڈارک ہیئر کلر کیا جاتا تھا۔کیمیکلز کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ معیاری ہیئر کلر کا انتخاب کیا جائے جو ایمونیا فری (Ammonia Free) اور آئل بیسڈ (Oil-Based)ہو۔
اس سے بال روکھے نہیں ہوتے بلکہ ان کی نمی برقرار رہتی ہے۔اکثر خواتین کو ہیئر کلر کا انتخاب کرنے میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔
آپ جو بھی شیڈ لینا چاہتی ہیں اس کو بالوں میں لگانے سے پہلے ہاتھ کی پشت پر لگا کر جلد کی رنگت سے میچ کریں،اگر وہ آپ کی جلد کے ساتھ میچ کریں تو آپ وہ شیڈ استعمال کر سکتی ہیں اور یہ آپ کے بالوں میں خوشنما لگے گا۔فیشن ٹرینڈز اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیئر ڈائی کا انتخاب کرنا ہو تو سب سے پہلے اپنی رنگت کو مدنظر رکھیں۔
گوری رنگت اور سرخی مائل کی حامل خواتین پیور گولڈ اور شوخ شیڈز میں بال ڈائی کروائیں،البتہ گندمی مائل رنگت کی حامل خواتین کو وارم ٹون (Warm Tone) میں ہی ہیئر ڈائی کا انتخاب کرنا چاہیے۔علاوہ ازیں ایش گولڈ اور ریڈ شیڈز بھی مقبول ہیں لیکن یہ شیڈز صرف گوری رنگت پر ہی اچھے لگتے ہیں۔
اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ کلر کرنے سے پہلے بالوں کو نہیں دھوئیے،کیونکہ بغیر دھلے بالوں میں اس کے نتائج زیادہ اچھے آتے ہیں۔
علاوہ ازیں کلر کرنے سے پہلے اپنے بالوں میں برش یا کنگھا بھی نہ کریں۔بلکہ کلر کرنے سے پہلے بالوں کی آؤٹ لائن پر پٹرولیم جیلی لگائیں ،اس سے یہ خطرہ نہیں رہتا کہ کلر اگر جلد پر لگ جائے تو وہ اپنا رنگ چھوڑے گا۔کلر کو ہمیشہ پرش کی مدد سے لگائیں۔اس کے لئے آپ گھر میں موجود کسی دوسرے فرد سے بھی مدد لے سکتی ہیں۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Fashion Ke Jadeed Rang Simat Aaye Zulfon Mein" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.