Khawateen Main Maqbool Hair Colors - Article No. 2174

Khawateen Main Maqbool Hair Colors

خواتین میں مقبول”ہیئر کلرز“ - تحریر نمبر 2174

خوبصورت بال ،نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کی بھی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر یہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو خواتین انھیں کئی جتن کر کے خوبصورت بناہی لیتی ہیں۔

پیر 7 اکتوبر 2019

رابعہ شیخ
خوبصورت بال ،نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کی بھی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر یہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو خواتین انھیں کئی جتن کر کے خوبصورت بناہی لیتی ہیں۔ماضی میں سنہری یا دیگر رنگ بدلی زلفیں کسی مغربی دوشیزہ کا خاکہ ذہن میں ابھارنے لگتی تھیں تاہم اب اکثر خواتین اسٹریکنگ کیے ہوئے بالوں کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ سنہری بال جو کبھی صرف مغرب کی عورتوں کی پہچان ہوا کرتے تھے،آج مشرقی عورتوں کے لئے بھی ایک عام سی بات تصور کیے جاتے ہیں ۔

یوں یہ کہنا بجا ہو گاکہ بالوں کو کلر کے ذریعے خوبصورت بنانے کی صنف نازک کی دیرینہ خواہش ہیئر ڈائنگ کے بڑھتے رجحان کا سبب بن رہی ہے۔
جب ملبوسات یا جیولری کی خریداری پر خواتین کوئی سمجھوتا نہیں کرتیں تو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ بالوں کو کلر(ہیئر ڈائنگ)کرنے کے معاملے میں سمجھوتا کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

تو پھر کیوں نہ بات ہو جائے ٹرینڈی ہیئر کلرز کی لیکن بالوں کو ڈائی کروانے سے قبل اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے مشورہ کرنا لازمی ہے کہ آپ کی اسکن ٹون کے لیے کون سا ہیئر کلر بہترین رہے گا۔

اگر آپ بقر عید سے پہلے بالوں کو ڈائی کرنے کاارادہ رکھتی ہیں اور کسی اچھے کلر کی تلاش میں ہیں تو آج کی تحریر آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
رچ برنیٹس(Rich Brunettes)
رچ برنیٹس ہیئر کلر تیزی سے مقبول ہوتا ہیئر کلر ہے،خصوصاً یہ گرمیوں میں کافی پسند کیا جاتاہے۔اس ہیئر کلر کو پر یا نکا چوپڑا،بیلا ہیڈڈ،سلینا گومز اور جیسمین ٹوکس جیسی ماڈل اور اداکارائیں ریڈ کارپٹ پر اپنا چکی ہیں ۔
اگر آپ بھی اس رنگ کا انتخاب کریں،تو یہ آپ کے لیے ٹرینڈی ہیئر کلر بن سکتا ہے۔سانولی رنگت کی حامل خواتین ڈارک براؤن ،میڈیم چاکلیٹ براؤن،ایسپریسوبراؤن اور ماہوگنی
ہیئر ڈائز کا انتخاب کریں تو یہ ان کی اسکن ٹون پر بے حد جچے گا۔
گولڈن کا پر(Golden Copper)
عام طور پر کہا جاتاہے کہ گوری رنگت کی حامل خواتین گولڈن ہیئر کلر سے اجتناب کریں لیکن ہالی ووڈ بیوٹی ایکسپرٹ گارڈرڈ کے مطابق گولڈن کا پر گوری رنگ کی حامل خواتین پر بے حد جچتا ہے۔
اس ہیئر کلر کے ذریعے ان خواتین کے چہرے پر ایک خاص نکھار پیدا ہوتاہے۔گوری رنگت والی خواتین گولڈن کا پر ہیئر ڈائنگ کلرٹرینڈ کے طور پر اپنا سکتی ہیں ۔اگر آپ اس بات سے اب بھی متفق نہیں تو ہالی ووڈ کی خوبرواداکارہ ایمی ایڈم ،کیتھرین گریس اور ایما اسٹون کے بالوں کو اس رنگ میں دیکھ لیں اور پھر فیصلہ کریں۔
ایشی وائلٹ(Ashy Violet)
پینٹون(Pantone)کی جانب سے اس برس وائلٹ کلر کو سال کے بہترین کلر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے،تاہم یہ کلر اگر ہیئر ڈائنگ میں بھی استعمال کیا جائے تو یہ بہترین ہو گا۔
خواتین میں ایش براؤن کلر تو کافی عرصے سے مقبول ہے اور گرم ٹون(سانولی جلد)رکھنے والی خواتین پر بالوں کا ایش براؤن ڈائنگ کلر بے حد جچتا ہے ،لیکن اس برس خواتین کو چاہیے کہ ایش براؤن کے بجائے ایش وائلٹ رنگ کا انتخاب کریں تو اچھا ہو گا۔
ایسپریسوبراؤن(Espresso Brown)
اگر آپ کے بالوں کا رنگ انتہائی گہرا ہے تو آپ کا چہرہ مرجھایا مرجھایا سالگنے لگتا ہے بالوں کو کلرز دینے کے ذریعے بھی چہرے کی فیرشنس بڑھائی جاسکتی ہے،اگر آپ بالوں کو کچھ ہلکا مگر تازگی بھرا انداز دینا چاہتی ہیں تو ایسپریسوبراؤن ہیئر کلر منتخب کریں۔
خاص طور پر سانولی رنگت کی حامل خواتین کے لیے ایسپریسو براؤن ہیئر کلر بہترین ہے۔اگر آپ اس رنگ کے ساتھ ہائی لائٹ کا انتخاب کرنا چاہیں، جیسےکیریمل ہائی لائٹ تو یہ آپ کے چہرے کو ایک نیا انداز دے گا۔
بلونڈ(Blonde hair)
ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین بلونڈ ہیئر کلر کو پسند کرتی ہیں۔بلونڈ ہیئر کلر ایک نہیں بلکہ کئی شیڈز میں دستیاب ہے،جو گورے اور سانولے رنگ کی خواتین میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔
تاہم اگر آپ ان دنوں بلونڈ ہیئر کلر منتخب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو اسٹرابیری اور وارم ہنی بلونڈ رنگوں کا انتخاب کریں۔بلونڈ کے یہ شیڈان دنوں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سیلیبر ٹیز میں خاصے مقبول ہیں۔
گولڈن اور براؤن برونڈ(Bronde)
جب بلونڈ کلر میں براؤن کی آمیزش کی جائے تو اسے برونڈ کہا جاتا ہے اور ان دنوں گولڈن برونڈ اور براؤن برونڈ فیشن میں خاصے ان ہیں۔اگر آپ بھی اس رنگ کا انتخاب کریں ،تو یہ آپ کے لیے ٹرینڈی ہیئر کلر بن سکتاہے۔گندمی اورگوری رنگت رکھنے والی خواتین اس ہیئر کلر کا انتخاب کر سکتی ہیں، جو ان پر کافی جچے گا۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Khawateen Main Maqbool Hair Colors" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.