Khoobsorti K Liye Lambe Baloon Ki Ehmiyat - Article No. 2148

Khoobsorti K Liye Lambe Baloon Ki Ehmiyat

خوبصورتی کے لئے لمبے بالوں کی اہمیت - تحریر نمبر 2148

لمبے بالوں کی مقبولیت میں فیشن کے مطابق اتار چڑھاؤہوتا رہتا ہے۔مگر کچھ خواتین ایسی ہیں جو فیشن سے بے نیاز ہو کر لمبے بال رکھتی ہیں

پیر 26 اگست 2019

لمبے بالوں کی مقبولیت میں فیشن کے مطابق اتار چڑھاؤہوتا رہتا ہے۔مگر کچھ خواتین ایسی ہیں جو فیشن سے بے نیاز ہو کر لمبے بال رکھتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لمبے بال خوبصورتی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے کے حسن میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے بدلتے فیشن کے مطابق انہیں تراشنے سے بھی خواتین بچ جاتی ہیں آئے دن فیشن بدلتے رہتے ہیں کبھی چھوٹے بالوں کا رواج ہوتا ہے تو کبھی درمیانے اورکبھی لمبے۔
ان بدلتے فیشنوں سے لمبے بالوں والی خواتین بچی رہتی ہیں۔
لمبے بال رکھنا مذاق نہیں ہے ۔ان کی دیکھ بھال پر اچھا خاصا وقت صرف ہو جاتا ہے مگر یہ محنت اس وقت پھل دے جاتی ہے جب کوئی ان لمبے بالوں کی تعریف میں ایک دو خوبصورت جملے کہہ دیتا ہے۔لمبے بالوں میں لچک بہت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

بالوں کے ماہرین اس حوالے سے بہت کچھ کہہ چکے ہیں ۔انہیں جس شکل میں چاہیں موڑا جا سکتا ہے ۔

چاہیں تو جوڑا بنا لیں ،چاہیں تو چٹیا گوندھ لیں یا پھر کھلا چھوڑ دیں۔یہ ہر روپ میں پر کشش نظر آتے ہیں ۔بوقت ضرورت آپ اسے چھوٹا بھی کر سکتی ہیں۔لمبی چٹیا گوندھ کر اسے ڈبل کر لینے سے ان کی لمبائی گھٹ جاتی ہے۔
لمبے بالوں کے ساتھ مشکل یہ ہے کہ ہر خاتون اپنی مرضی کے مطابق اسے بنا سنوار نہیں سکتی۔بالوں کا اسٹائل ایسا ہونا چاہیے جو کپڑوں کے ساتھ ساتھ آپ کی چہرے سے بھی مطابقت رکھتا ہو ۔
بہت ساری عورتیں اورمرد لمبے بالوں کو نسوانیت کی علامت تصور کرتے ہیں۔
اسٹون ایج یعنی پتھر کے زمانے میں تو ساری عورتیں لمبے لمبے بال رکھا کرتی تھیں۔کیونکہ اس وقت اسی زلف کے ذریعے وہ اپنے مردوں کو قابو میں رکھتی تھیں۔آج بھی خواتین بالوں کو بطور حربہ استعمال کرتی ہیں اور انہیں مختلف انداز سے سنوار کرمردوں کے حواس پر قبضہ کر لیتی ہیں ۔
گویا لمبے بالوں کا جادو کل بھی چل رہا تھا اور آج چل رہا ہے اور ہمیشہ چلتا رہے گا۔
قابل غور باتیں :
بالوں کو لمبا کرنے سے قبل ذیل کی باتوں پر دھیان دیں۔
کیا لمبے بال آپ پر سوٹ کریں گے؟
کیا اس سے آ پ کے چہرے کو نمایاں کرنے میں مدد ملے گی؟
کیا آپ ان کی دیکھ بھال کر سکیں گی؟
یاد رہے کہ لمبے بالوں کی دیکھ بھال وقت طلب ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہے۔
شیمپو کرنا،کنڈیشننگ کرنا اور پھر انہیں اچھی طرح دھو کر خشک کرنا اور آخر بنانا سنوارنا کاردارو ہے۔اگر آپ اپنے بالوں کو دو چار دن کے بعد دھوتی ہیں تو پھر لمبے بال آپ کے لئے موزوں نہیں ہیں۔لمبے بالوں کو صاف ستھرا رکھنا اولین شرط ہے۔اگر یہ آپ کے لائف اسٹائل سے مطابقت نہیں رکھتا ہے،یعنی آپ ایسے کام کرتی ہیں جن میں ہر وقت الرٹ رہنا ہوتا ہے تو بھی لمبے بال آپ کے لئے مناسب نہیں ہیں ۔
اس کے علاوہ بالوں کی بناوٹ کا بھی آپ کو علم ہونا چاہیے۔کچھ بالوں کی بناوٹ ایسی ہوتی ہے کہ انہیں لمبا کرنے سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔لمبے بالوں کے لئے بالوں کا موٹا ہونا ضروری ہے۔ہر بال کو لمبا نہیں رکھا جا سکتاہے۔
بالوں کی دیکھ بھال:
صحیح طریقے سے شیمپو کرنا اور کنڈیشنز کا استعمال کرنا لمبے بالوں کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔
ہمیشہ مائلڈ (نرم)شیمپو کا انتخاب کریں ۔اس سے بال متاثر نہیں ہوتے کنڈیشنز ہر بال کے لئے ضروری ہوتا ہے۔اس کے علاوہ برش اور کنگھے خریدتے وقت بھی ایک دو باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ایسا کنگھا خریدیں جس کے دانت ایک دوسرے سے قدرے فاصلے پر ہوں ۔برش کر سٹل کا ہویا پلاسٹ کا اس سے کوئی بحث نہیں ۔البتہ اچھی کوالٹی کا ہونا شرط ہے ۔اور اس بات پر نظر رکھیں کہ برش کے ہر دانت کا سراگول ہو۔

گیلے بالوں میں برش ہر گز نہ کریں بلکہ کنگھا کریں۔کنگھا ہلکے ہلکے جڑ سے لیکر سرے تک کریں۔اگر آپ کے بال چکنے ہیں تو کنڈیشنز کا استعمال بھی کریں مگر اسے بالوں کے درمیان سے سرے تک لگائیں بالوں کی جڑوں میں لگانے سے گریز کریں۔
ممکن ہوتو اپنے بالوں کو قدرتی طور پر خشک ہونے دیں۔بالوں کو رولر پر سیٹ کرنے سے قبل اچھی طرح سکھالیں ۔
اگر آپ اپنے بالوں کو ڈرائیر سے خشک کرتی ہیں تو ڈرائیر سے نکلنے والی گرم ہوا کو بالوں کے اوپر نہیں بلکہ نیچے کی طرف سے گزرنے دیں۔ڈرائیر کو کبھی بالوں کے اوپر سے براہ راست استعمال نہ کریں۔اس سے بالوں کو نقصان پہنچتا ہے۔اس کے علاوہ ڈرائیر کو بالوں سے ذرا دوررکھیں۔
لوازمات:
بالوں میں استعمال ہونے والی اشیاء مثلاً کلپ ،ہیر بینڈ اور اسی طرح کی دیگر اشیاء کی بازار میں بھر مارہے یہ اشیاء پلاسٹک کے علاوہ سیپ اور کچھوے کی ہڈی سے لیکر چمڑے اور کرسٹل تک میں دسیتاب ہیں۔
بڑی پنیں عموماً بالوں کو ابھار کر ان کی گرفت کے لئے استعمال کی جاتی ہیں ۔جب کہ چھوٹی پنیں دونوں اطراف میں لگائی جاتی ہیں تاکہ آس پاس کے آوارہ بالوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔پنوں کی طرح ہیئر بینڈ کی بھی بے شمار اقسام میں موجود ہیں جنہیں استعمال کرکے بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاتا ہے ان کا استعمال بھی آسان ہوتاہے۔
اگر آپ فیشن سے متاثر ہوتی ہیں تو بالوں میں اسکارف کا استعمال بھی کر سکتی ہیں یہ بھی بے شمار پرنٹ میں دسیتاب ہیں ۔
اسے یا تو بالوں کو باندھنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر صرف شو کے لئے بالوں کے اطراف پھیلا یا جا سکتاہے۔اس کے بعد نمبر آتا ہے ربن کا ،ساٹن کا ربن بہت پر کشش نظر آتا ہے ۔اس کی بھی بے شمار اقسام ہیں ۔اس کے استعمال کا کوئی مخصوص اصول نہیں ہے۔ہمارے ہاں تو گھریلو خواتین گھرمیں ہی مختلف رنگوں کے کپڑوں سے ربن بنا لیتی ہیں اور انہیں استعمال کرتی ہیں ۔دوتین رنگوں کے ربن سے بھی اچھا تاثرابھرتاہے۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Khoobsorti K Liye Lambe Baloon Ki Ehmiyat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.