Namyati Hair Dye Zaroorat Bhi Tahaffuz Bhi - Article No. 3049

Namyati Hair Dye Zaroorat Bhi Tahaffuz Bhi

نامیاتی ہیئر ڈائی ضرورت بھی تحفظ بھی - تحریر نمبر 3049

بالوں کو ہر دم اچھا لگنا چاہئے مگر کس طرح

بدھ 11 جنوری 2023

بازار میں ایک نہیں کئی ہیئر ڈائز موجود ہیں جن میں کیمیائی عنصر امونیا اور پیرابینز شامل ہیں۔یہ بھی دھیان میں رہے کہ بال صرف عمر بڑھانے سے سفید نہیں ہوتے بلکہ غیر متوازن غذا،Stress،طویل بیماریوں اور کئی دوسرے اسباب کی وجہ سے بھی گزرے ہوتے ہیں۔کیمیائی عناصر والے ہیئر ڈائی سے جلد کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور بال بھی کمزور ہو کر گرنا شروع ہو سکتے ہیں لہٰذا آئیے اب کچھ اور آزماتے ہیں۔
آپ کے گھر میں سبزیاں اور کافی تو آتی ہیں آج انہی اجزاء سے کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
گاجر کے رس سے بنائیں ہیئر ڈائی
یہ ان خواتین کے لئے موزوں ہے جو اپنے بالوں کو سرخی مائل نارنجی رنگ دینا چاہتے ہیں۔یہ ڈائی آپ کے بالوں پر دو ہفتوں تک رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے کرنا یہ ہے کہ کسی کیریئر آئل مثلاً اولیو آئل یا ناریل کے تیل میں گاجروں کا رس ملانا ہے اور اس مکسچر کو بالوں پر لگا لیں۔

پلاسٹک کی ٹوپی سے بالوں کو ڈھانپ کر ایک گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیں۔دھونے کے لئے سیب کے سرکے کا تھوڑا سا استعمال کر لیں۔گہرا رنگ درکار ہو تو اگلے روز پھر اس عمل کو دہرائیں اور بے بی شیمپو سے بال دھوئے جا سکتے ہیں۔
لیموں اور گھیکوار شاندار بلیچنگ ایجنٹس
اگر کبھی آپ نے سیاہ رنگ کا ہیئر ڈائی استعمال کر لیا ہو تو اس کا تاثر بہت گہرا اور شخصیت کے لئے منفی ہوتا ہے۔
اس کے لئے لیموں کا رس اور گھیکوار کا گودا مل لیا کریں۔روغنی بالوں کے لئے لیموں کا رس اچھا نہیں بلکہ بہترین ہے۔یہ کلر کاٹ دینے والا عنصر ہے۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ لیموں کا رس اسپرے کی بوتل میں محفوظ کر لیا جائے اور اگر کبھی غلطی سے بال گہرے سیاہ رنگے جائیں تو شیمپو کرنے کے بعد بھی یہ اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ایلو ویرا کا گودا بھی بالوں پر لگا کر رنگ ہلکا کیا جا سکتا ہے۔
یہ بالوں کو مضبوط بھی کرتا ہے اور قطعی بے ضرر ہے۔
مہندی اور قدرتی ہیئر ڈائی
یہ قدرتی پودوں پر مبنی رنگ ہے۔یہ بالوں کو سرخی مائل براؤن کرتا ہے۔پاؤڈر کی شکل میں آنے والی مہندی زیادہ پائیدار اور دیرپا ہوتی ہے۔مہندی گھولتے وقت چقندر کا رس اور چائے کی پتی کا قہوہ ملا لیا جائے تو رنگ اچھا آتا ہے اور اگر ایک انڈا بھی ملا لیا جائے تو یہ قدرتی کنڈیشنر بن جائے گا۔
ایک گھنٹے بعد بال دھو لئے جائیں اور پھر کیمیکل ملا کنڈیشنر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔
کافی بہتر انتخاب
کافی بھی گہرے رنگ میں تبدیل کر سکتی ہے اور کچھ سرمئی بالوں کو بھورے رنگ میں تبدیل کر دیتی ہے۔آدھا کپ کافی میں دو کھانے کے چمچ کافی ملا کر اس پیسٹ کو لگا لیا جائے تو بال رنگے جا سکتے ہیں اور اگر اس پیسٹ میں وٹامن E کے کیپسول کو کھول کر ملایا جا سکتا ہے یہ جڑوں کو مضبوط،بالوں کو گھنا اور دیرپا تحفظ کے ساتھ ساتھ پرکشش رنگ دے گا۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Namyati Hair Dye Zaroorat Bhi Tahaffuz Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.