Dhons Jamane Wala Ziddi Bachcha Aur App - Article No. 2556

Dhons Jamane Wala Ziddi Bachcha Aur App

دھونس جمانے والا ضدی بچہ اور آپ - تحریر نمبر 2556

ایسے بچوں کا مزاج والدین کے لئے مسئلہ ضرور ہوتا ہے لیکن صبر و برداشت سے بچوں کی عادت تبدیل کی جا سکتی ہے

بدھ 24 مارچ 2021

بچہ ہنستا کھیلتا ہو تو ماں باپ کی آنکھوں کا تارہ ہوتا ہے اور یہی بچہ اگر غصیلا‘شرارتی اور رعب جمانے والا ہو تو والدین خصوصاً ماں کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔اگر آپ اکثر یہ محسوس کرتی ہیں کہ آپ کا بچہ آپ پر دھونس جماتا ہے تو یقین مانیے اس سلسلے میں آپ اکیلی نہیں ہیں ۔بہت سی مائیں ایسے بچوں کے ہاتھوں پریشان ہیں۔اس مزاج کے بچے والدین پر کسی بھی نوعیت کا دباؤ ڈال کر اپنا کام نکلوانے کے ماہر ہوتے ہیں۔
ایسے مزاج کے بچے کی بے جا فرمائشوں کو ٹالنے یا ان پر تھوڑی سختی کے لئے آپ کو کوئی بھی قصور وار نہیں ٹھہرائے گا لیکن اگر آپ چند رہنما اصولوں کا سہرا لے لیں تو اس چار نکالتی ایجنڈے سے آپ کے کئی مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔
طوفان آنے سے پہلے اس کی آمد کا اندازہ لگانا سیکھ لیں۔

(جاری ہے)

اپنے بچے کی عادت کو اچھی طرح سمجھ لیں تاکہ دباؤ کا عمل آپ کو ذہنی پریشانی میں مبتلا نہ کرے۔

اپنی فطرت کے مطابق بچے اپنی فرمائش کو 90 سیکنڈ میں پورا ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ بعض نفسیاتی حربے آزماتے ہیں روتے ہیں‘چیختے ہیں‘منتیں کرتے ہیں‘بہت شور مچاتے ہیں‘غصے کا اظہار بھی کرتے ہیں اور آخر میں وہ رٹا رٹا یا یہ جملہ بولتے ہیں کہ آپ اب مجھ سے پیار نہیں کرتیں یا کہتے ہیں کہ میں آپ سے نفرت کرتا ہوں۔

بچوں کی یہ باتیں اور حرکات ایسی ہوتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا مشکل ہوتا ہے اور بطور والدہ اپنا رد عمل ظاہر کرنا آپ کے لئے ضروری ہو جاتا ہے لیکن اگر آپ یہ باتیں نظر انداز کرنا سیکھ لیں اور اپنے چہرے پر کوئی تاثر لائے بغیر اپنی توجہ کہیں اور مبذول کر لیں تو بچے کو آپ سے اپنی بات منوانے میں مایوسی ہو گی لہٰذا فوری رد عمل دینے سے گریز کریں۔
بچے اپنی حرکتوں سے آپ پر اکثر اس قدر دباؤ ڈالتے ہیں کہ آپ اکثر اپنی حد سے تجاوز کر جاتی ہیں اور توازن قائم نہیں رکھ پاتیں۔یہ ضروری ہے کہ آپ کو اپنی حدود کا اندازہ ہو۔بچہ جب آپ کے پاس اپنی تازہ فرمائش کے ساتھ آئے تو اس کے مزاج کی برہمی کو ملحوظ خاطر نہ رکھتے ہوئے آپ خود پر اور حالات پر کنٹرول کرنا سیکھیں۔
کبھی بھی اپنی کمزوری بچے کے ہاتھ میں نہ دیں اور اچھی اور با اصول والدہ بننے کے گر اپنائیے۔
بچوں پر اعتماد کرنا سیکھئے ان کا مزاج آپ کے لئے مسئلہ ضرور ہے لیکن اس مسئلے کا حل صبر اور برداشت میں پنہاں ہے۔اصل بات یہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کی ہر بات ماننے کی بجائے خاموشی اختیار کریں یا انہیں نرم لہجہ میں سمجھانے کی کوشش کریں اس طرح بچہ اپنی ضد چھوڑ سکے گا۔اس کی ہر بات ماننا اور فرمائش پوری کرنا ایسی خراب عادت ہے جو مستقبل میں آپ پر بری طرح اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Browse More Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat

Special Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat article for women, read "Dhons Jamane Wala Ziddi Bachcha Aur App" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.