- Home
- Women
- Articles
- Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat
- Mausaam Sarma Main Bachchon Ki Sehat
Mausaam Sarma Main Bachchon Ki Sehat - Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat
موسم سرما میں بچوں کی صحت - بچوں کی پرورش اور غلط نظریات
جمعہ جنوری

نوزائیدہ بچے موسمی سختی برداشت نہیں کر پاتے اور ماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
چھوٹے بچے موسم کے نتائج سے بے پرواہ ہو کر کھیل کود میں مگن رہتے ہیں۔
بچے تو بچے ہیں،وہ کیوں کر موسم اور اس کے لئے احتیاطوں کو سمجھ سکتے ہیں․․․․؟یہ کام تو ہے ہی سراسر ان کی ماؤں کا کہ انہیں احتیاط کرائیں۔ مائیں اگر سرد موسم کے شروع ہوتے ہی بچوں کو مناسب گرم کپڑے پہنائیں۔انہیں پانی میں کھیلنے سے دور رکھیں۔ٹھنڈے پانی سے ہاتھ منہ دھونے اور نہانے سے روکیں۔چاکلیٹ،غیر معیاری ٹافیوں اور مٹھائیوں سے دور رکھیں تو بچے سینے کی جکڑن،سانس کی تکلیف،نزلے، گلے کی خرابی یا گلے کے غدود میں سوجن کے مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔سردی کے موسم میں نوزائیدہ بچوں کے پاؤں،سینے اور خاص طور پر سر کو گرم رہنا چاہیے۔شیر خوار اور کم از کم پانچ برس تک کے بچوں کے سر اور سینے کو ڈھانپ کر رکھیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پانچ برس سے بڑے بچوں کو گرم کپڑے نہ پہنائے جائیں،اور ان کو سرد ہوا کے جھونکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے بلکہ احتیاط سب کے لئے ضروری ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کی چالیس فیصد حرارت سر اور چہرے کے راستے جسم میں داخل ہوتی ہے۔اس لئے محتاط رہیں۔موسم کی سختی کے سبب بچوں کے سر پر اونی ٹوپی اور پاؤں میں موزے پہنانے کے ساتھ ساتھ سینہ بند یا کوئی ہاف سوئٹر کپڑوں کے اندر پہنائیں۔ ہائی نیک سوئٹر پہننا بھی مفید رہے گا،گرم کپڑے پہناتے وقت موسم کی شدت کا درست اندازہ کریں اور اس ہی حساب سے کپڑے پہنائیں۔ایسا نہ ہو کہ موسم کی شدت سے زیادہ بھاری کپڑے پہنا دیے جائیں،جس سے بچہ گھبرا جائے۔
پانی کی بے احتیاطی سے عام طور پر بچوں کی قوت مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے اور وہ نزلے زکام اور نمونیے میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ نمونیہ ہونے سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے پسلیاں چلنے لگتی ہیں۔تیز بخار ہو جاتا ہے اور بچہ سانس لینے میں دقت محسوس کرتا ہے۔بہتر ہے کہ بچوں کو پہلے ہی نمونیے سے بچاؤ کے ٹیکے لگوا لیں۔ماہرین اطفال کے مطاق جب بچہ کراہنا شروع کرے تو والدین کو چاہیے کہ فوری توجہ دیں اور ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔سانس لینے میں سیٹی کی آواز نکلنا،پسلی چلنا،بچے کا نڈھال ہونا،بخار، نزلہ اور کھانسی کے ساتھ جھٹکے لگنا شدید نمونیے کی علامات ہیں۔بچوں کو سرسوں یا زیتون کے تیل کی مالش کرکے دھوپ میں لٹائیں یا بٹھائیں۔مناسب احتیاط اور تدابیر اختیار کرکے بچوں کو سردی کے امراض اور تکلیف سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔بچے کے سینے کو ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں روئی گرم کرکے سینکیں،سینے پر ڈاکٹر کے مشورے سے بام مالش کریں۔
Your Thoughts and Comments
مزید بچوں کی پرورش اور غلط نظریات سے متعلق
-
بچوں کو فون سے دور رکھیں
-
بچوں کی صحت کا خیال رکھیں
-
ٹھنڈا موسم آگیا
-
انگوٹھا چوسنے کی عادت کیسے چھڑائی جائے؟
-
بچوں کی تربیت کے لئے خود کو بدلیں
-
آپ اپنے بچوں کو موٹاپے سے بچاسکتی ہیں!
-
پرورش بچے کو پُر اعتماد بنائیے․․․
-
بچے کی تعلیمی تربیت
-
بچوں کو زبردستی کھانا نہ کھلائیں․․․
-
بچوں میں تخلیقی ذوق پیداکیجیے!
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.