Mobile Phone Hath Mein Hai - Article No. 2564

Mobile Phone Hath Mein Hai

موبائل فون ہاتھ میں ہے - تحریر نمبر 2564

پتا بھی ہے کہ بچے کہاں جا رہے ہیں

ہفتہ 3 اپریل 2021

ہم رات کے اندھیرے میں بچوں کے کمروں میں زیرو بلب آن کر دیتے ہیں تاکہ وہ اندھیرے میں خوفزدہ نہ ہوں۔اسی طرح اذان مغرب کے ہوتے ہی لان یا گھروں کے باہر کھیلنے والے بچوں کو گھروں میں بلایا جاتا ہے۔پھر ہم بچوں کے ہاتھ میں موبائل کیوں تھما دیتے ہیں؟ کیا یہ خطرناک بات نہیں؟
موبائل فون انٹرنیٹ سے جڑا ایک کمپیوٹر ہوتا ہے اور بچوں کا تجسس انہیں گیمز اور سوشل میڈیا کی دنیا سے کہیں اور بھی پہنچا سکتا ہے اور پھر ایسا نہ ہو کہ انہیں واپسی کا راستہ نہ ملے۔
بہتر یہی ہو گا کہ بچوں کو ہر چیز اپنی آنکھوں کے سامنے استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے۔آج کل والدین اپنے معمولات میں اس قدر محو ہو جاتے ہیں کہ بچوں پر دھیان دینا ضروری نہیں سمجھتے۔کیا آپ کے ساتھ اتنا وقت ہے کہ ان کے ساتھ دو سے تین گھنٹے گزار سکیں۔

(جاری ہے)

یا پھر اب Parent Safe Search Control وغیرہ کی پابندیاں لگائیں گے؟
امریکہ کی تنظیم Savvy Cyber Kids کا کہنا ہے کہ بچے ایک خاص عمر کو پہنچ کر دوستوں کی مدد سے پابندیوں سے بچنے کے طریقے بھی سیکھ لیتے ہیں۔

آپ چاہے کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کر لیں۔آپ کے بچے پھر بھی وہ مواد دیکھ لیں گے جس سے آپ انہیں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Social Judo ایک ایسی app ہے جو والدین کو بچوں کی جاسوسی کے بغیر ان کے اسمارٹ فون کی نگرانی کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اگر یہ ایپلی کیشن ایک بچے کو خود پر کسی قسم کے تشدد ،تیز رفتاری سے گاڑی چلانے،منشیات فروشوں سے بدتر صورتحال سے بچاتی ہے تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔
اس app کو ایجاد کرنے والے ڈاکٹر فلپس ڈاکٹر میٹ،کے نام سے معروف ہیں۔انہوں نے یہ ایپ ایک دوست اسمتھ ،ایک کمپیوٹر اور سوفٹ ویئر ڈویلپر کے ساتھ مل کر تخلیق کی۔دیگر کم تکنیکی درجے کی app کے برعکس سوشل جوڈو کی ٹیکنالوجی بہتر ہے۔ جب بچے کے اسمارٹ فون پر دھونس،بد کاری،خودکش کھیلوں،غیر متعلقہ الفاظ،جملے،ویڈیوز آئیں تو والدین کو اپنے اسمارٹ فون،کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ایک الرٹ موصول ہو گا۔
ڈاکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ سوشل جوڈو ایپ والدین کو ایسی دنیا میں ایک فطری فائدہ فراہم کرتی ہے جہاں بچوں کے لئے کوئی فائدہ موجود نہیں۔یہ app والدین کو خطرات بھانپنے کے قابل اور بچوں کو غلط اور صحیح بات سکھانے میں مدد دیتی ہیں۔سوشل جوڈو ایک اہم ایپ جو مارشل آرٹس کی طرح بچوں کا دفاع کرنا سکھاتی ہے۔

Browse More Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat

Special Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat article for women, read "Mobile Phone Hath Mein Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.