Aabi Pode - Aabi Hayat Ke Nigran - Article No. 2931

Aabi Pode - Aabi Hayat Ke Nigran

آبی پودے،آبی حیات کے نگراں - تحریر نمبر 2931

پانی پہ تیرتے یہ پھول پودے،ٹمٹماتے دیئے ہیں

جمعہ 22 جولائی 2022

ہماری زمین کے کرہ ارض کا کل رقبے کا 70 سے زائد حصہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے۔حیاتیاتی تنوع میں آبی ماحولیاتی نظام کا یہ بہت بڑا اور اہم حصہ ہے۔ندیاں،جھیلیں،دریا اور تالاب اس ماحولیاتی نظام میں شامل ہیں۔اسی طرح سمندر کا کھارا پانی بھی ماحولیاتی نظام کا حصہ ہے۔پانی میں آکسیجن کی موجودگی فضا میں موجود آکسیجن کی طرح ہی اہم ہے۔اسی طرح آبی پودے اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہیں۔
یہ پانی میں موجود ماحولیاتی نظام کو متوازن رکھتے ہیں۔آب گاہوں میں موجود پودے پانی کو صاف کرتے ہیں۔آلودگی اور جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لئے اہم ہیں۔پانی کے اندر اُگنے والے یہ پودے اپنے پتوں کے ذریعے غذائی اجزاء کو جذب کرتے ہیں اور آکسیجن کو خارج کرتے ہیں۔
پانی میں موجود آبی حیات مثلاً مچھلیوں،کیکڑوں اور دوسرے جانوروں کے لئے قدرتی غذا ہیں اور یہی نہیں بلکہ دیگر شکاری جانوروں سے آبی جانوروں کو محفوظ بھی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ان بے ضرر جانوروں کو چھپنے کی جگہ مہیا کرتے ہیں۔سایہ فراہم کرکے دھوپ کی شدت میں کمی لاتے ہیں۔آبی پودوں کی چار اقسام ہیں جن میں گہرائی میں اُگنے والے پودے،کناروں پر اُگنے والے،پانی کو صاف کرنے والے اور تیرنے والے پودے شامل ہیں۔گہرائی میں اُگنے والے یعنی Deep Water Plants عموماً تالابوں میں اُگتے ہیں اور ان کے پتے پانی میں تیرتے ہوئے بھی دیکھے جاتے ہیں۔
اس کی عمدہ مثال Lotus ہے۔
کناروں پر اُگنے والے پودے
یہ ادویہ سازی اور کاسمیٹکس کی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں۔پانی کو صاف کرنے والے پودے پانی کی سطح کے اوپر نظر آتے ہیں۔یہ قدرتی فلٹر کا کام کرتے ہیں۔تالاب کے پانی کو صاف کر دیتے ہیں۔تیرنے والے پودے اور ان کی جڑیں پانی میں تیرتی رہتی ہیں۔ان آبی پودوں کو کسی چھوٹے حوض یا بوتلوں میں بھی لگایا جا سکتا ہے اور ان کی دیکھ بھال بھی آسان ہے۔
آپ چاہیں تو کسی ٹب میں بھی لگا سکتی ہیں۔ان پودوں کو چار پانچ گھنٹے دھوپ میں رکھ کر آبیاری آسان ہو جاتی ہے۔ان پودوں کے لئے چکنی مٹی بہتر رہتی ہے۔دو تین انچ مٹی کی تہہ لگا کر پودے لگائے جاتے ہیں۔کچھ پودے بغیر مٹی کے اوپر تیرتے نظر آتے ہیں۔آپ انہیں مائع فرٹیلائزر بھی دے سکتے ہیں۔البتہ جو پتیاں زرد پڑ رہی ہوں انہیں علیحدہ کر دینا ہی مناسب ہے۔

Water Lotus
یہ خوبصورت پودا پانی کے اوپر تیرتا ہے۔اس کی جڑیں مٹی میں نہیں ہوتیں۔یہ پانی کو صاف رکھنے والا پودا ہے۔یہ گہرائی میں اُگنے والا پودا ہے۔اس کے تنے اور جڑیں مٹی میں ہوں تو زیادہ پائیداری سے بڑھتا ہے۔
Water Bamboo
اسے مٹی اور پانی دونوں میں لگا سکتے ہیں۔یہ کٹنگ سے بھی لگ جاتی ہے۔بیمبو اندر سے کھوکھلے ہوتے ہیں۔
یہ لکی بیمبو بھی کہلاتے ہیں۔
Water Hyacinth
یہ بھی پانی میں تیرنے والا پودا ہے۔اسے اردو میں سنبل کا پودا کہتے ہیں۔کاسنی پھولوں پر نیلی اور پیلے رنگ کی دھاریوں سجا یہ پودا دیکھنے میں بہت دلکش نظر آتا ہے۔یہ پانی میں آکسیجن کی سطح بڑھاتا ہے۔
Pistia Or Water Lettuce
اس پودے کو Water Cabbage بھی کہتے ہیں۔آپ چاہیں تو لان میں بنے حوض یا پھر کسی گملے میں اُگائیے ہرے رنگ کی پرتوں میں اس کے ہرے ہرے پتے گوبھی کے پھول کے تنے جیسے ہوتے ہیں۔
قریب قریب تیرتے ہوئے نگاہوں کو بھلے لگیں گے یہ سرد ملکوں میں اُگنے والا پودا ہے مگر سایہ دار جگہ پر بھی اُگ آتا ہے۔
گل سوسن یا Lily
اسے Water Lily بھی کہا جاتا ہے۔پانی کے علاوہ مٹی میں بھی اُگائے جاتے ہیں۔یہ سفید جامنی،نیلے اور سرخ رنگوں میں غضب ڈھانے والا پودا ہے۔اس پھول کی پتیاں Lotus سے مشابہت ضرور رکھتی ہیں مگر یہ منفرد پھول ہے۔
اسے بڑھنے کے لئے بہت زیادہ دھوپ درکار نہیں جبکہ Lotus کو زیادہ مقدار میں دھوپ درکار ہوتی ہے۔
منی پلانٹ
کچھ لوگوں کا پختہ خیال ہے کہ منی پلانٹ گھر میں رکھنے سے دولت کی دیوی گھر میں قدم جما لیتی ہے۔اس بیل کے ذریعے خوشحالی آتی ہے یا نہیں یہ ثابت تو نہ ہو سکا لیکن ہوا کو فلٹر کرنے اور آکسیجن کے حصول میں منی پلانٹ کا کردار بڑا اہم ہے۔یہ مٹی اور پانی دونوں جگہ اُگائے جانے والا پودا ہے۔بے شک ان میں سے کچھ پودے بڑے (کھلے منہ) شیشوں کے مرتبانوں یا سرامکس کے گملوں میں بھی اُگائے جا سکتے ہیں۔آپ انہیں گھر کے جس کونے میں رکھیں وہاں کی فضا ماحول دوست ہو جائے گی۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Aabi Pode - Aabi Hayat Ke Nigran" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.