Apne Angaan Mein China Rozz Uga Ke Dekhain - Article No. 2594

Apne Angaan Mein China Rozz Uga Ke Dekhain

اپنے آنگن میں چائنا روز اگا کے دیکھیں - تحریر نمبر 2594

یہ متعدد عارضوں کا قدرتی معالج بھی ہے

بدھ 12 مئی 2021

گڑھل یعنی”Hibiscus Rose“ کے پھول ہمارے باغیچوں کی رونق دوبالا کرنے کے علاوہ اپنے ثنائی اثرات بھی رکھتے ہیں۔ یونانی حکیموں نے صدیوں سے دل کے اطمینان اور پرمسرت زندگی کے لئے باغوں میں اس پھول کی قلمیں لگانی شروع کی ہوئی تھیں۔اب ہمارا کوئی سرکاری یا نجی پارک اس پھول کے فیض سے محروم ہیں۔
جو لوگ باغبانی کے ساتھ ساتھ وقت کا شعور بھی رکھتے ہیں ان کے باغیچوں میں گڑھل دکھائی دیتا ہے۔
سرخ انار جیسا دہکتا ہوا کھلنے والا یہ پھول دیکھنے میں بے پناہ جاذبیت رکھتا ہے۔گڑھل کی ایک جدید قسم بند منہ والا پھول بھی ہے تاہم یہ ماحول کی دلکشی کے لئے زیادہ مفید ہے۔جبکہ کھلے داہنے والا قدرے زیادہ مفید ہے۔
گڑھل معدنی ذرات کا خزانہ ہے
یہ پھول نشاستے دار آبی اور چربیلے اجزاء کے علاوہ فولاد،فاسفورس،کیلشیم،پوٹاشیم اور وٹامنز A.B کے ساتھ وٹامن D بھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گڑھل کے 25 پھول کھانے سے دو درمیانی روٹیوں کے برابر غذائیت حاصل ہوتی ہے۔اس میں گلوکوز D سے زائد توانائی اور غذائیت موجود ہے۔
گڑھل کے فوائد
پیاس کے لئے غلبے سے نڈھال ہوتی ہوئی طبیعت کے لئے شربت گڑھل نہایت مفید ہو سکتا ہے۔یہ شربت معروف لال شربتوں سے ہیں زیادہ پرلطف اور غذائیت والا ہے۔گرمی کی تمام تکالیف دور کرتا ہے۔
مثال کے طور پر گھبراہٹ،دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا۔ہائی بلڈ پریشر، بھولنے کا مرض،مزاج کا چڑچڑاپن،بے چینی اور اضطرابی کیفیت کے اثرات زائل کرتا ہے۔دو گلاس شربت بنانے کے لئے تازہ پھول کو سرخ پتیاں علیحدہ کرکے دھو لی جائیں اور انہیں آدھے گھنٹے کے لئے بھگو کے رکھا جائے۔بعدازاں انہیں مسل کر چھان لیا جائے اس سے ہلکے جامنی رنگ کا پانی حاصل ہو گا۔اب اس میں آدھا لیموں نچوڑنے سے شربت کا رنگ یکدم سرخ ہو جائے گا اب اس میں ڈیڑھ گلاس پانی ملا کر شہد یا شکر ملا کر ٹھنڈا کر لیں۔یہ جانفرا شربت عمدہ تاثیر کا حامل ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Apne Angaan Mein China Rozz Uga Ke Dekhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.