Apne Podoon KO Plastic Se Dilaye Nijaat

اپنے پودوں کو پلاسٹک سے دلایئے نجات

جمعہ مارچ

Apne Podoon KO Plastic Se Dilaye Nijaat
باغات کا تحفظ اور ماحولیاتی توازن کے لئے اعلیٰ نسل کے پودے اور بیجوں ،اعلیٰ معیار کی خالص نامیاتی کھاد اور بہترین مہارتوں کا استعمال ہی کافی نہیں ہوتا۔اس ضمن میں باریک بینی سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے بصورت دیگر ذرا سی کوتاہی ہرے بھرے باغات کو ویران بیابان میں تبدیل کر سکتی ہے۔
اس ضمن میں اگر پودوں کی کاشت کے لئے استعمال کئے جانے والے گملوں کی بات کی جائے تو اس کے میٹریل کے انتخاب کے لئے بھی اتنی ہی توجہ درکار ہوتی ہے جتنی اس کی کاشت کے انداز پر دی جاتی ہے ۔

عام طور پر پلاسٹک یا Polystyreneسے تیار کردہ گملوں اور بیجوں کی ٹرے کا استعمال با کثرت کیا جاتاہے ۔اس کے نت نئے ڈیزائن دیکھنے میں تو کافی بھلے لگتے ہیں تاہم یہ پودوں کی صحت کافی حد تک متاثر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مالیت میں کم ہونے کے سبب بھی ان کا استعمال تواتر کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔پلاسٹک کا شمار روغنی مصنوعات میں کیا جاتاہے ۔جو کہ نہ تو پودوں کی نشوونما اور تحفظ میں معاون ہیں اور نہ ہی ماحول دوست ہیں اس کے علاوہ ایک عرصے بعد اس کا استعمال ترک کر دیا جاتاہے ۔

پلاسٹک کے باقیات اگر زمین میں دھنس جائیں تو یہ زمین کو آلودہ کرتے ہیں اور اگر جلا دیا جائے تو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں ۔علاوہ ازیں اگر ہمارے اطراف کے ماحول کا جائزہ لیا جائے تو پودوں کی کاشت کے لئے پلاسٹک سے تیار کردہ گملوں کا استعمال سود مند ہر گز نہیں کیونکہ پلاسٹک پودوں کی صحت متاثر کرنے میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مٹی اور پودے کی جڑیں دھوپ میں تیزی کے ساتھ گرم اور خشک ہو جاتی ہیں ۔

یہی نہیں پلاسٹک کے گملوں میں کاشت کئے جانے والے پودوں کو نشوونما پانے اور زندہ رہنے کے لئے نسبتاً زیادہ درکار ہوتا ہے۔
اس کے برعکس قدیم اور روایتی طرز کے چکنی مٹی سے بنے گملے تمام اقسام کے پودوں کی کاشت کے لئے موزوں ہیں جو کہ ہر مشکل اور سائز میں دستیاب ہیں۔ چکنی مٹی سے تیار کردہ گہرے گملے بیج بونے کے لئے مثالی بھی ہیں۔ ان گملوں کی یہ خاصیت ہے کہ یہ گرم موسم میں نمی بر قرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے سبب کم سے کم پانی کے ذریعے بھی پودوں اور جڑوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔

اگر آپ کے آس پاس نرسری موجود نہیں یا چکنی مٹی کے گملے دستیاب نہیں تو اس کی جگہ پھل اور سبزیوں کی لکڑی سے بنی پیٹی کا استعمال بھی کیا جا سکتاہے ۔ان پیٹیوں میں اخبار بچھا کر ان کو بہترین انداز سے مصرف میں لایا جا سکتاہے جو جیب دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے ۔
اس کے علاوہ بیج بونے کے لئے استعمال کئے جانے والے چھوٹے چھوٹے پلاسٹک کے کپس اور ضمن میں ہر گز مناسب نہیں ۔

اگر بیج بونے کے لئے اخبار سے بنائے گئے کپس کا استعمال آپ کو بہتر نہیں لگتا تو اس کی جگہ بڑے سائز کے مضبوط پتے مثلاً جامن کے پتوں سے بھی یہ کپ تیار کئے جا سکتے ہیں ۔ان پتوں کو کون کی شکل دیجئے اور نوک والے حصے کو اندر کی جانب موڑ دیجئے تاکہ اس کی سطح ہموار بنائی جا سکے۔ اب پتے سے بنی ان کونز کو پیٹی میں قریب قریب تر تیب دیجئے۔بیج لگانے کے لئے تشکیل دی جانے والی یہ کونز نہ ہی مضر صحت اثرات مرتب کرتی ہیں اور نہ ہی کیاری یا بڑے گملوں میں کاشت کے دوران ان کی جڑیں متاثر ہوتی ہیں ۔

آپ انہیں پتوں سے بنے کپس کے ساتھ براہ راست بھی کاشت کر سکتی ہیں۔
اس موسم میں گاجر کی مخصوص قسم ،سلاد کے پتے ،کھیرا ،ٹماٹر ،مولی ،ہری پیاز،بندگوبھی ،پھول گوبھی ،آلو ،چینی بندگوبھی(Bok Choy) Aubergines,Chicory,Endive,(ایک قسم کی گوبھی)مٹر اور Sugar Snap Peasکی کاشت اچھی رہتی ہے ۔اس کے علاوہ وہ فرینچ بینز،Asparagus Peas،کابلی چنے ،گاجر اور چقندر وغیرہ کم عمر ہونے کے باوجود بھی استعمال کے قابل ہوتے ہیں ۔موسم کے اختتام پہ توری ،کدو،Marrows,Spaghetti Squash,Zucchini،لوکی اور ٹنڈے کے علاوہ شکر قندی بھی اس موسم میں اچھی کاشت ہوتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-27

Your Thoughts and Comments

Special Gardening Tips And Tricks For Women article for women, read "Apne Podoon Ko Plastic Se Dilaye Nijaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.