Araish Ki Araish Sehat Ki Sehat - Article No. 2297

Araish Ki Araish Sehat Ki Sehat

آرا ئش کی آرائش ،صحت کی صحت - تحریر نمبر 2297

گھر سجائیں ماحول دوست پودے

بدھ 26 فروری 2020

سجاوٹ کے بغیر تو کوئی گھر ،گھر ہی نہیں لگتا۔غاروں میں بودو باش اختیار کرنے والا انسان آج جمالیاتی پہلوؤں سے بہت ترقی کرچکا ہے ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گھر کو نمائش گاہ کا تصور نہیں دینا چاہئے لیکن بہت سے لوگ صفائی ستھرائی کے بعد آرائش پر بے پناہ توجہ دیتے اور سرمایہ لگاتے ہیں۔ ان کے مکانوں کی تعمیری ساخت درست نہ ہوتو بچت کے اصول اپنا کے رفتہ رفتہ حالت بہتر بناتے ہیں۔
یوں مکانوں کی قدروقیمت میں اضافہ ہوتاہے ۔جائیدار کی Valueبڑھتی ہے ۔آپ گھر کس کے لئے آراستہ کرتے ہیں؟یہ سوال اپنی جگہ کم اہمیت نہیں رکھتا۔اپنے آرام کا خیال تو ہر دم رہتا ہی ہے ۔بنیادی سہولتوں کی دستیابی بھی آپ کا ہدف ہوتاہے۔ اس کے بعد آرائش پر توجہ دی جائے تو اپنے آپ کو بھی رہنے کی جگہ اچھی لگتی ہے اور دیکھنے والوں یعنی مہمانوں کو بھی آپ کا ذوق بھاتاہے ۔

(جاری ہے)

گھروں میں ہر یالی کے لئے آپ تازہ پھولوں یا جڑی بوٹیوں کے پودے رکھ کے دیکھئے کہ آپ کی اور کیسے آپ کے کنبے کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ایسے پودے جو سجاوٹ کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی صاف رکھیں ان کی تفصیل درج کی جارہی ہے۔
Spider Plant
اس پودے کے پتے لمبے ہوتے ہیں جبکہ اس کا رنگ درمیان سے ہلکا اور بیرونی کناروں سے گہرا ہوتاہے ۔
ان کی شاخیں اور ٹہنیاں نہیں ہوتیں اور پتے پھیلے ہوئے ہوتے ہیں یہ میز پر آرائش کے لئے رکھے جا سکتے ہیں۔ یہ پودے بھی Formaldehydeجیسے زہریلے مادے کو اپنے اندر جذب کرکے ماحول کو صاف بنا دیتے ہیں۔
پیس للی
سفید گملے میں اس پودے کو لگایا جائے تو یہ گھر کی آرائش میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔اس کے سفید پھول ماحول کو جاذب نظر بناتے ہیں۔
گہرے پتے آنکھوں کو تازگی بخشتے ہیں ۔یہ گھر میں امونیا اور دیگر زہریلی گیسوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پودا ہے۔
ریڈپام یا Bamboo Palm
ایک ہی ٹہنی پر کئی لمبے لمبے پتے دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں۔ یہ گھر میں کسی جگہ رکھ دیں اچھا لگتاہے ۔یہ گھر میں مختلف زہریلے کیمیائی عناصر کو ختم کرتاہے مثلاً زائلین اور ٹولین وغیرہ ایسے اجزاء ہیں جن سے سانس کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
NASAنے اس پودے کو دل کے امراض کے لئے مفید قرار دیا ہے ۔یہ کھانے کا پودا نہیں گھر کے تیزابی اور کیمیائی اثرات کو دور کرنے میں معاونت کرنے والا پودا ہے۔
گربیرا ڈیزی Gerbera Daisy
عام طور پر رات کے وقت یہ آکسیجن خارج کرنے والا بے مثال پودا ہے ۔کئی دوسرے پودے دن میں آکسیجن خارج کرتے ہیں ۔اپنے گھر کے ماحول کی گھٹن دور کرنے کے لئے سن والے کمروں میں یہ پودا رکھا جا سکتاہے ۔
رات میں پر سکون نیند آئے گی ۔علاوہ ازیں یہ پودے بینزین اورFormaldehydeکو بھی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Snake Plant
اسے سانپ بوٹی بھی کہا جاتاہے ۔یہ ایسا پودا ہے جو اگر رکھ لیا جائے تو ماحول صاف کرتاہے ۔یہ نیچے سے اوپر تک پتے ہی ہوتے ہیں اور ٹہنیاں نہیں ہوتیں ۔اسے اسنیک پلانٹ اس لئے بھی کہا جاتاہے کیونکہ یہ شباہت میں سانپ کی طرح بل کھاتا پتوں پر مشتمل ہے ۔
ناسا کی ایک تحقیق کے مطابق یہ گھر کی آب وہوا کو صاف رکھنے والا پوداہے ۔اسے بچوں کے بیڈ روم میں یار اہداری میں رکھئے، گھر کی فضا بہتر ہوگی۔
احتیاطبی تدابیر
اگر آپ کے گھر میں پالتو بلی موجود ہے تو یہ پودا اس کے لئے خطر ناک ہے ۔بلی اگر اسے سونگھ بھی لے تو اسے جان کا خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔
اریکا پامAreca Palm
اس پلانٹ کو ڈرائنگ روم یا لاؤنج کا پودا کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ یہ ہوا کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Araish Ki Araish Sehat Ki Sehat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.