Araishi Ballain - Article No. 1782

Araishi Ballain

آرائشی بیلیں - تحریر نمبر 1782

بیلوں کو درختوں دیواروں اور دروازوں پر چڑھایا جاتا ہے ان کے لیے لکڑی کے دروازے اور چوکھٹے لگائے جاتے ہیں کیونکہ بیل دار پودوں کے تنے لمبے پتلے اور نازک ہوتے ہیں

جمعرات 15 مارچ 2018

عام گھروں کے صحنوں اور بنگلوں کے باغ باغیچوں میں خوبصورت بیلوں سے محرابوں دروازے اور گزر گاہیں بنانے والے ماحول زیادہ سے زیادہ قدرتی اور دلفریب ہوجاتا ہے اس کے لئے بیلوں کو درختوں دیواروں اور دروازوں پر چڑھایا جاتا ہے ان کے لیے لکڑی کے دروازے اور چوکھٹے لگائے جاتے ہیں کیونکہ بیل دار پودوں کے تنے لمبے پتلے اور نازک ہوتے ہیں وہ سہارے کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں اور نہ قائم رہ سکتے ہیں بیلیں پیچ در پیچ طریقے سے جال کی طرح پھیلتی ہیں اور انہیں سہارا دینے کے لیے دیواروں اور دروازوں پر رسیاں یا لوہے کے تار لٹکائے جاتے ہیں انہیں ذوق اورسلیقے سے دلکش اور ان کی شاخ تراشی کرکے انہیں محراب مور،مخروطی چھتر اور سبز بارہ دری کے روپ میں ڈھالا جاسکتا ہے،
گھریلوباغ باغیچوں کے لیے چند مشہور بیلوں کی اقسام یہ ہیں:
رنگون بیل:یہ سدا بہار لیکن سخت جان بیل ہے اور تیزی سے نشوونما پاتی ہے اس پر گرمی کے موسم میں گلابی اور قرمزی رنگ کے پھول لگتے ہیں اور مہک دیتے ہیں عمارتوں اور درختوں پر پھیلانے کے لیے موزوں ہے اور اسے قلموں اور داب کے ذریعہ لگایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


تھم برگ:دیواروں،محرابوں اور درختوں پر بہت خوبصورت لگتی ہے اس پر نیلے پھول اُگتے ہیں تیزی سے نشوونما پاتی ہیں۔
الامینڈا:چمکدار سبز اور زرد رنگ کے پھولوں والی یہ بیل بہت خوشنما ہوتی ہے اس کے پھولوں سے ہلکی ہلکی خوشبو نکلتی ہیں داب اور قلم کے ذریعے لگائی جاتی ہے سردیوں میں کورا اس کو نقصان پہنچاتا ہے۔

زرد فوار:یہ سدا بہار اور تیزی سے پھلنے پھولنے والی بیل ہے اس کے پتے چھوٹے ہوتے ہیں اور آسانی کے ساتھ دیواروں اور سیاڑوں سے چمٹ جاتی ہے اس پر زرد رنگ کے پھول اُگتے ہیں اس کی ایک قسم سنہری فوار بھی ہیں جس پر گہرے مالٹا رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔
یاسمین:یہ ایک جھاڑی ہے جس پر سفید اور زرد رنگ کے پھول کھلتے ہیں اور سہارے کے بغیر اگے نہیں بڑھتی
انگلش آئیوی:یہ جڑوں سے چمٹنے والی بیل ہے اس کے پتے گھنے ہوتے ہیں۔

گل آرزو:اس کا وطن جنوبی امریکہ گھریلو باغ باغیچوں کی خوشنمائی بڑھاتی ہے اور نباتاتی تاروں کے سہارے چڑھتی ہے اس پر سرخ رنگ کے پھول آتے ہیں بیچ اور داب سے اس کی افزائش ہوتی ہے،
ریلوے بیل:بڑی نرم و نازک اور تیزی سے بڑھنے والی بیل ہے اس پر ڈھیروں سرخ پھول لگتے ہیں اس کی داب اور بیچ کے ذریعے افزائش ہوتی ہے،
چینی چنبیلی:یہ چین سے دوسرے ملکوں سے پہنچتی ہے اور سایہ دار میں نشوونما پاتی ہے اپنے سفید خوشبو دار پھولوں کی وجہ سے ساری دنیا میں پسند کی جاتی ہے اور سارا سال سرسبز رہتی ہے۔

پھاندے والی انجیز:اس پر صرف گھنے پتے لگتے ہیں اور عمارتوں پر تیزی سے چھاجاتی ہے،
انٹی گونان:یہ ایک بیل دار پودا ہے جو سدا بہار ہے اور بڑی جلدی پھلتا پھولتا ہے گرمیوں میں اس پر گہرے گلابی رنگ کے پھول کھلتے ہیں باڑوں اور درختوں کو سجانے کے لئے موزوں ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Araishi Ballain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.