Baat Ho Jaye Haar Singhar Ki - Article No. 3093

بات ہو جائے ہار سنگھار کی - تحریر نمبر 3093
یہ شفا بخش پودا ہے اسے گھر میں لگائیے
بدھ 15 مارچ 2023
ہار سنگھار کی پتیاں پانچ سے دس سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہیں۔یہ پتیاں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتی ہیں اور اس کے پھولوں کی ڈنڈیوں سے زرد اور سنہری رنگ حاصل کیا جاتا ہے۔اس کے سفید پھول رات کو کھلتے ہیں جو صبح تک گرتے رہتے ہیں اور صبح کو دیکھیں تو پورا پودا اجڑا ہوا سا نظر آتا ہے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس پودے کو بے جان سمجھ کر اکھاڑ ڈالیں یہ اگلی شام تک پھر ہرا بھرا ہو جائے گا۔
(جاری ہے)
طبی خواص
دوسرے پھولوں کی طرح اس پھول کے بھی عرقیات اور تیل نکالے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے کام آتے ہیں۔
اس جوشاندے سے بلغم کے اخراج میں بھی مدد ملتی ہے۔پڑوسی ملک بھارت میں ہار سنگھار کے اجزاء کو سرطان جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کی پتیوں کا عرق ہاضمے کے نظام کو درست رکھتا ہے۔زہریلے کیڑے مکوڑے کاٹ جائیں تو اس پھول کے عرق کو لگانے سے تکلیف کی شدت کم ہوتی ہے۔
ہار سنگھار کی چھال کے فوائد
اس چھال سے پاؤڈر بنایا جاتا ہے جو جوڑوں کے درد کی شدت کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔قدیم یونانی حکیم آج بھی اس پاؤڈر کو گٹھیے کے مریضوں کے علاج کے لئے تجویز کرتے ہیں۔
اس چھال کی مدد سے چمڑے کو رنگا جاتا ہے۔اس پھول کے بیجوں کا پاؤڈر بنا کر اس میں صاف پانی ملا لیا جائے تو لگدی تیار ہوتی ہے اس لگدی کو بالوں کی جڑوں میں لگانے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
نباتاتی علاج کی خوبیاں
نباتات کے ماہرین ہار سنگھار کے کیمیائی اجزاء کو بے حد قیمتی کہتے ہیں ان کے خیال میں یہ علاج کم خرچ اور شفا بخش ہوتا ہے۔ہمیں جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے کی جانب بھی توجہ دینی چاہئے۔ہو سکتا ہے کہ یہ طریقہ زیادہ شفا بخش ہو کیونکہ جڑی بوٹیوں کے مضر اثرات نہیں ہوتے۔
Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

گھر رہے ہرا بھرا سرسبز و شاداب
Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab

باغبانی کے حیرت انگیز فوائد
Baghbani Ke Hairat Angez Fawaid

اسٹیویا جادو اثر سا
Stevia Jadu Assar Sa

مفید پلانٹس لگائیں
Mufeed Plants Lagain

بڑھتی گرانی میں کچن گارڈننگ کا کردار
Barhti Girani Mein Kitchen Gardening Ka Kirdar

خوشبودار و حسین جھاڑیاں
Khusbudar O Haseen Jhariyan

گھریلو پودے
Gharelu Pode

چائنا روز قدرتی معالج بھی ہے
China Rose Qudrati Mualij Bhi Hai

آبی پودے،آبی حیات کے نگراں
Aabi Pode - Aabi Hayat Ke Nigran

اڑوسا اور ہینگ کے پودے
Arosa Aur Hing Ke Poday

گھروں کو ٹھنڈا رکھنے والے پودے
Gharon Ko Thanda Rakhne Wale Pode

طرزِ باغبانی بدل لیں
Tarz E Baghbani Badal Lein