Baghbani Bator Art - Gardening Tips And Tricks For Women

باغبانی بطور آرٹ - باغبانی

بدھ 4 اگست 2021

Baghbani Bator Art
باغیچے کو بہترین تخلیقی خاکے کے ساتھ تیار کرنے کو باغبانی ایک آرٹ کا نمونہ کہا جاتا ہے۔باغات کو ایک منفرد تخیل سے آراستہ کرنے کو اچھی نگہداشت کا عمل سمجھا جاتا ہے اور یہ بات درست ہے کہ محض کیاریوں میں پودے لگا دینا،چند پھلوں کے درخت لگا لینا ہی باغبانی نہیں بلکہ یہ تمام بنیادی نکات ہو سکتے ہیں۔ابتداء میں ہم جس محدود پیمانے پر باغبانی کرنا سیکھتے ہیں۔

جدید دنیا میں ہی نہیں ماضی میں بھی جاپان، برطانیہ،فرانس اور یورپ کے دیگر ملکوں میں باغات کو مخصوص تخیل کے ساتھ تیار کئے جانے کی روایت ملتی ہے۔تاریخ بتاتی ہے کہ 18 ویں صدی میں شہروں کی تعمیرات کی سائنسی حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی شروع ہوئی تو ہمیں پھولوں کے مخصوص باغات کو آراستہ کرنے والے فنکار اور گارڈن ڈیزائنرز کی نئی کھیپ سے تعارف حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

آج بھی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں پروفیشنل لینڈ اسکیپ ڈیزائنرز کام کرتے نظر آتے ہیں اور ان کی جماعتی تنظیم خاصی فعال ہے۔
دنیا بھر میں باغبانی میں قدرت لانے کے خیال سے کچھ دستکاریوں اور ہنر مندی سے کام لے کر اپنے باغیچوں کو خوبصورت بنانے کا رجحان موجود ہے۔
اپنے گھر کی خالی بوتلیں،پرانی چائے کی کیتلی،بوتلوں کے ڈھکنوں،پتھروں اور سیپیوں اور ایسی ہی کئی چیزوں سے سادہ اور سونے سے باغیچے میں رنگوں اور روشنیوں کی بہار اتر سکتی ہے۔

کچھ اشیاء کو ری سائیکل کرکے بھی تازہ پھولوں اور پتوں والے پودوں کی کاشت کی جا سکتی ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اسی طرح دیواروں کو روشنی اور پانی کی مناسب مقدار دستیاب نہ ہو سکے گی تو پھر مصنوعی پودوں سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔پرانی لالٹین میں بھی تازہ پھولوں کے گملے کی گنجائش نکالی جا سکتی ہے آپ اپنے سیرامک کنٹینر میں تازہ یا پلاسٹک کے آرائشی پھولوں اور بیلوں کو سجا سکتے ہیں۔

باغیچے میں جہاں نشست کے لئے کوئی بینچ بنا رکھی ہو وہاں دیوار پر گنجائش نکلے تو تتلیوں کی تصویر سے سجا وال پیپر لگایا جا سکتا ہے۔پھولوں کے مکسن میں تتلیوں کی تصاویر سے سجا وال پیپر تصوراتی باغیچے کا تخیل پیش کرے گا۔یہ تصویری دیوار تازہ اور اصلی تتلیوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی۔
اپنا پانی دینے والا Caw ہاتھوں سے Paint کرکے گل بوٹوں جیسا سجا لیجئے۔

یہ بہت خوبصورت آرائشی تصور ہے۔خوشنما پھولوں اور دلنشیں رنگوں سے سجا یہ واٹر کین استعمال کیا جائے تو دیکھنے میں بھی بھلا لگتا ہے۔
ٹیراکوٹا پاٹ میں جڑی بوٹیاں اُگائی جا سکتی ہیں۔گارڈن آرٹ اور آرائش میں ایک تصویر پرانی یا کارآمد بائیسیکل پر پھولوں کی ٹوکری آویزاں کرنا بھی ہے۔
شام گئے کسی خوبصورت نشست کے لئے آپ Night Copper واٹر کین نصب کیجئے۔

جلتے بجھتے ننھے منے قمقموں سے سجا یہ واٹر کین جمالیاتی ذوق کا آئینہ دار ہے۔
چھوٹے چھوٹے لائٹ ہاؤسز پھولوں کی کیاریوں کے قریب رکھے بہت بھلے لگیں گے۔
اپنے بچوں کے لئے فیری ہاؤس پلانٹر ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ننھے منے پودوں اور پھولوں کے مابین ایک پری بیٹھا دی جائے تو چھوٹے بچے اس فینسٹی سے مرعوب ہوتے ہیں۔
Wind Chimes لگا کے ماحول کو اور بھی دل آویز بنایا جا سکتا ہے۔

اہل چین،انڈونیشیا،ملائشیا اور اس طرح کے قرب و جوار کے ملکوں میں صحت بخش توانائی کے حصول کے لئے نقرئی گھنٹیوں جیسی آوازوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ہمارے یہاں بھی کچھ لوگ اپنے گھروں میں آرائشی نقطہ نظر سے انہیں استعمال کرتے ہیں مقصد ماحول کو پرفضا،خوبصورت اور منفرد بنانا ہے خواہ وہ گھر کی اندرونی سجاوٹ ہو یا آپ کے لان کی آرائش!اگر اب تک آپ نے لان کی سجاوٹ مکمل کر لی ہے تو کیوں ناں باربی کیو پارٹی ہو جائے۔
تاریخ اشاعت: 2021-08-04

Your Thoughts and Comments

Special Gardening Tips And Tricks For Women article for women, read "Baghbani Bator Art" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
>