Baghbani Ka Shouq - Gardening Tips And Tricks For Women

باغبانی کا شوق - باغبانی

جمعہ ستمبر

Baghbani Ka Shouq
آپ کے لئے بہتر ہو گا کہ کسی جان کار باغبان ،مالی یا پھر تجربے کار خاتون کی خدمات حاصل کرلیں تاکہ آپ کچھ اگانا چاہیں وہ متوقع نتائج بھی دیں۔کچن کا تھوڑا بہت بوجھ کم ہو اور ہر چیز بازار سے نہ خریدی جائے ایک خیال اور بھی رہے کہ بیشتر جگہوں پر کاشت کاری کے لئے مضر صحت پانی اور کھاد کا استعمال کیا جاتا ہے جو آپ اور آپ کے کنبے کے لئے مفید نہیں ہوتی۔

جب آپ گھر پر باغبانی کریں گی تو محفوظ کھاد اور دیگر وسائل بروئے کار لائیں گی۔
ہمارا مشورہ یہ ہے کہ شروع میں ٹماٹر،سلاد کا پتہ،ہرا دھنیا،پودینہ،پالک اور ترئی کاشت کریں۔ٹماٹر کے پودے کے لئے بڑے حجم کا گملا، پرانا ٹب،بالٹی یا لکڑی کا بکس ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔سب سے پہلے ٹماٹر کے بیج کسی مستند نرسری سے لیں اور انہیں چھوٹے گملوں میں ترتیب سے لگائیں اور مٹی کو نم کریں۔

(جاری ہے)

پانی شاور کی مدد سے دیں۔یہ بیج علیحدہ علیحدہ ہونے چاہئیں۔یہ احتیا ط اس لئے بھی ضروری ہے کہ جب بیج سے جڑیں نکلیں گی تو آپس میں گڈمڈ ہو جائیں گی۔ایک ہفتے کے بعد ہی آپ پودوں کو بڑھتا اور پھولتا ہوا محسوس کرلیں گی۔اس ہفتے میں آپ نے اپنے گملوں کو براہ راست دھوپ میں رکھنا ہے۔ایک ہفتے کے بعد دھوپ درکار ہو گی لیکن وہ بھی صرف ایک گھنٹے کے دورانئے پر مشتمل ہونی چاہئے اس سے زیادہ دیر تک دھوپ کی ضرورت نہیں۔

رفتہ رفتہ گملے کو دھوپ دکھانے کا سلسلہ شروع کرنا ہے۔آگے چل کر کم از کم چھ گھنٹے بعد ٹماٹر کا پودا دھوپ سہہ سکے گا۔
ٹماٹر کے پودے کے گملے کے نچلے حصے میں پتے ہوتے ہیں وہ آہستہ آہستہ زردی مائل ہونے لگتے ہیں۔ان پتوں کو آپ پودے سے علیحدہ کرلیں تو اچھا ہے۔ ایسا ہر ہفتے کریں جب بھی پتے زرد ہو جائیں آپ نے انہیں علیحدہ کر لینا ہے۔ٹماٹر کے تنے اور ایک پتے کے درمیان اگر کوئی پتہ اگ رہا ہو یا جڑی ہوئی خودرو ہو تو اسے بھی علیحدہ کرلیں عموماً جڑی ہوئی ٹماٹر کی خوراک(پانی،کھاد وغیرہ) چھین رہی ہوتی ہے تاہم اس ضمن میں احتیاط کریں کہ اگر پھول اگ رہا ہو تو اسے نہ توڑیں۔


ناریل کا درخت اگانے کے لئے کیا کیا جائے؟
سب سے پہلے احتیاط کی جائے کہ ناریل کے درخت کے لئے کھاری مٹی سے کاشت نہ کی گئی ہو تو ہر سال یا چھ ماہ بعد 250 گرام سمندری نمک اس کے اطراف کی مٹی میں شامل کرایا جائے۔اس کے علاوہ درخت کے قریب مچھلی کے دانے کی ڈریسنگ کرنا بھی سود مند رہے گا۔ سال میں ایک بار ناریل کے درختوں کی ڈریسنگ کے لئے راکھ کا انتخاب انتہائی موافق رہے گا۔

یہ راکھ سوکھے پتوں کو جلا کر تیار کی گئی ہو۔ یہ ڈریسنگ رفتہ رفتہ روزانہ کی نگہداشت کرنے اور پانی دینے سے جڑوں تک پہنچ جاتی ہے۔اس راکھ سے کیڑے مکوڑے اور مٹی میں پائے جانے والے دیگر جراثیم سے درخت محفوظ رہتا ہے۔غرضیکہ کاشتکاری میں کئی دنوں کی جسمانی مشقت،معیاری کھاد اور مٹی کا استعمال اور مرجھائی ہوئی ڈالیوں کی چھٹائی انتہائی صبر اور مستقل مزاجی سے کرنی پڑتی ہے۔آپ شروع میں چھوٹے پیمانے پر پودے لگائیں یہ آپ کی بھرپور توجہ اور نگہداشت سے تناور ہوں گے اور آپ کو اپنی محنت کا ثمر پھلوں کی صورت میں مل جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-09-11

Your Thoughts and Comments

Special Gardening Tips And Tricks For Women article for women, read "Baghbani Ka Shouq" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.