Baghbani Ke Chand Masle Masail Kaise Hal Hon - Article No. 2663

Baghbani Ke Chand Masle Masail Kaise Hal Hon

باغبانی کے چند مسئلے مسائل کیسے حل ہوں - تحریر نمبر 2663

کھاد،پانی،دھوپ،سایہ اور صبر کے ساتھ

بدھ 18 اگست 2021

کون ہو گا جسے ہریالی اور قدرتی صناعی نہ بھاتی ہو۔ایک دنیا ماحولیاتی بہتری اور تحفظ کے لئے درخت اگانے یا مختصر پیمانے پر باغبانی کے طریقے آزماتی ہے۔اسی لئے جنگلات اگانے کی تراکیب کو بھی دور اندیشی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ہمارے یہاں ہر کوئی بہترین باغبان بننے کی سعی کرتا ہے اور یہ سوچ غلط بھی نہیں۔کم از کم درجہ حرارت میں کمی لانے اور ذرائع آمدنی بڑھانے کے لئے لوگ اپنی چھتوں کے استعمال کی طرف راغب ہو رہے ہیں مگر پہلے ذکر ہو جائے چند مسائل کا․․․․․
پانی کے چھڑکاؤ میں احتیاط ضروری ہے
لاہور میں 40C سے 50C تک درجہ حرارت رہتا ہے اور اس شدید گرمی میں اگر کسی کی بوگن ویلیا پھل پھول نہ رہا ہو۔
اس کی بیلیں سوکھ رہی ہوں تو یہ تشویش کی بات ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ بوگن ویلیا گرمیوں میں بھی بڑھتا ہے اس کے پتے سرسبز رہتے ہیں اور پھول بھی لگتے ہیں۔اس ضمن میں کہا جاتا ہے کہ اسے زائد پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔اگر کوئی اسے دن میں دو بار پانی دیتا ہے تو وہ غلطی پر ہے۔یہ ایسا پودا ہے جسے ہفتے میں صرف ایک بار پانی دیا جائے تو بھی اس کی بیلیں پھلتی پھولتی اور بڑھتی چلی جاتی ہیں۔

دو تین ہفتوں بعد بھی پانی دیا جائے تو تب بھی یہ باقی رہنے والا پودا ہے۔
کھاد اچھی نہ ہو گی تو پودے پنپیں گے نہیں
پپیتے،چیکو،لیموں اور پونی ٹیل پلانٹ کے بڑھنے میں رکاوٹ آجانا مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔سب سے پہلے تو کھاد اور مٹی کا تجزیہ کرنا بہت ضروری ہے۔کھاد صحت بخش عناصر پر مشتمل نہ ہو گی تو آپ کا پودا بھی صحیح طور پر افزائش نہیں کر سکتا۔
بسا اوقات تھوڑے عرصے بعد پودوں کی مٹی تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا ہے جبکہ پودوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں کرنا چاہئے۔ایسے
تمام Weed Stones پودوں کے آس پاس سے ہٹا دینے چاہئیں۔کھاد مستند نرسری اور کسی مالی کی معاونت سے لینی چاہئیں اور اسے 4-6 انچوں کی گہرائی تک زمین میں پھیلانا درست ہو گا۔اس کے بعد حشرات اور کیڑے مکوڑوں کا راستہ بند کر دینا ضروری ہے۔
پھر 2-3 انچ یا 5 سینٹی میٹر سے 8 سینٹی میٹر تک نامیاتی کھاد ڈالنی چاہئے۔پانی کے چھڑکاؤ میں احتیاط رکھیں کہ یہ کھارا پانی نہ ہو اور جڑوں میں جذب ہو جائے۔چیکوں کے درخت پانچ سے آٹھ برس سے بہترین پھل لگتے ہیں مگر انہیں حشرات سے بچانا اور کچا توڑنا صحیح عمل نہیں ہوتا۔
رات کی رانی مرجھا گئی تو․․․
اگر آپ کا رات کی رانی کا پودا خراب ہونے لگے۔
اس کے پتے اور پھول زرد پڑ جائیں تو جان لیجئے کہ پانی دینے میں کوئی بڑی گڑبڑ ہو گئی ہے۔رات کی رانی کو نباتاتی نعت میں Cestrum Noctorum کہتے ہیں۔اگر پھول آنے میں مسائل ہونے لگیں تو اس کا مطلب ہوا کہ اسے فنگس لگنے لگی ہے۔ممکن ہے کہ کوئی ایسے برتن یا کنٹینر میں رات کی رانی اگانے کی کوشش کرتا ہو جس میں سوراخ نہ کیا گیا ہوں۔ پانی جڑوں میں ذخیرہ ہو کر آپ کی محنت ضائع کر رہا ہو۔
مون سون کے موسم میں ویسے بھی پودوں کو لگاتار روزانہ پانی دینے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی۔اس موسم میں اپنی نمی ہوتی ہے۔ہفتے میں دو بار پانی کا چھڑکاؤ کرنا کافی ہوتا ہے۔پودوں کی نکاسی آب کی سنجیدگی سے کوشش کی جائے اور انہیں کچھ وقت دیا جائے تو یہ بڑھتے بھی ہیں اور خوشبو اور پھل والے درخت اور پودے پھل بھی دیتے ہیں۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Baghbani Ke Chand Masle Masail Kaise Hal Hon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.