Baghbani Ky Banyadi Asool - Article No. 1770

Baghbani Ky Banyadi Asool

باغبانی کے بنیادی اصول - تحریر نمبر 1770

باغبانی میں پودوں کی افزائش کاٹ چھانٹ ابپاشی ان کو کھاد مہیا کرنا اور ان کی کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے حفاظت کرنا وغیر شامل ہے کسی بھی سائز کے باغ باغیچے کی تشکیل اور ترتیب فن باغبانی کے بنیادی اصولوں کی رہنمائی میں کی جاسکتی ہے

پیر 26 فروری 2018

باغبانی سے مراد پھلدار پودوں پھلوں سبزیوں اور پھول دار پودوں کی کاشت کا عمل ہے اور موجودہ دور میں باغبانی میں پودوں کی افزائش کاٹ چھانٹ ابپاشی ان کو کھاد مہیا کرنا اور ان کی کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے حفاظت کرنا وغیر شامل ہے کسی بھی سائز کے باغ باغیچے کی تشکیل اور ترتیب فن باغبانی کے بنیادی اصولوں کی رہنمائی میں کسی جاسکتی ہے۔گھر کے کسی بھی حصے کی کم یا زیادہ کھلی جگہ پر باغ باغیچہ ترتیب دینا یا کسی بنجر زمین کو باغ میں تبدیل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اورگھر سے ملحقہ خالی جگہ کو معمولی سے محنت اور لاگت سے خوش منظر باغ باغیچے میں بدلا جاسکتا ہے۔


باغ دو طرح کے ہوسکتے ہیں۔
۱۔باقاعدہ باغ
۲۔بے قاعدہ باغ
باقاعدہ باغ کی ترتیب میں رسمی توازن ہوتا ہے وہاں کیاریاں پودے درخت اور پھولوں کے تختے آرائشی ترتیب اور حساب سے لگائے جاتے ہیں اور باقاعدہ باغ لگانے کے لئے کھلی جگہ کا ہونا ضروری ہے
باقاعدہ باغ کی ترتیب میں رسمی توازن ہوتا ہے وہاں کیاریاں پودے درخت اور پھولوں کے تختے آرائشی ترتیب اور حساب سے لگائے جاتے ہیں اور باقاعدہ باغ لگانے کے لیے کھلی جگہ کا ہونا ضروری ہے،
بے قاعدہ باغ کی ترتیب اورتشکیل میں غیر رسمی توازن ہوتا ہے لیکن اس قسم کے باغ میں دلکشی اور حسن پیدا کیا جاسکتا ہے یعنی چھوٹی جگہ ہونے کے باوجود سلیقے اور ذوق کی بدولت ایک خوشنما منظر میں تبدیلی کی جاسکتی ہے پودوں اور پھولوں کو دو طریقوں سے لگایا جاتا ہے ان میں ایک طریقہ قدرتی ہے اور دوسرا طریقہ غیر قدرتی ہے قدرتی طریقے میں ایسے مناظر ترتیب دیے جاتے ہیں کہ وہ قدرتی کیفیت کے حامل بن جائیں مثلاً باغ کے ایک کونے میں چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں تالاب یا آبشار نظر آئیں کہیں گھنی جھاڑیوں کے اندر کوئی راستہ ہو یا درختوں کے جھنڈ کھڑے ہوں مصنوعی یا غیر قدرتی طریقے سے مراد ایک جیسی اور مخصوص زاویوں کی کیاریاں پھولوں کے قطعے اور روشیں ہوتی ہے جن کو ایک خاص تناسب سے ترتیب دیا جاتا ہے یہ دونوں طریقے اپنی اپنی جگہ بڑے پرکشش اور قابل عمل ہیں اور ان میں سے صرف ذاتی پسند جگہ کی موجودگی اور اخراجات کے لحاظ سے کسی ایک کو اختیار کیا جاسکتا ہے باغ باغیچوں کی دلکشی سجاوٹ اور ترتیب کا باڑوں اور روشوں سے گہرا تعلق ہے جن باغیچوں کی باڑ اچھی ہو اور اسے اچھی حالت میں رکھا جائے وہ بہت خوش نما معلوم ہوتے ہیں باڑ کی تشکیل کے لیے کئی قسم کی جھاڑیوں اور پودے استعمال کیے جاسکتے ہیں ان کا انتخاب آپ اپنی پسند کے مطابق کرسکتے ہیں اس سلسلے میں آگے باڑوں کے طور پر استعمال ہونے والی جھاڑیوں اور پودوں کی تفصیلات دی گئی ہے۔

(جاری ہے)


باغ کا دوسرا اہم جزو روشیں ہے روشیں اینٹ کنکریٹ اور پتھر سے بنائی جاسکتی ہے روشیں اپنے نمونے کے اعتبار سے باغ میں توازن اور تسلسل پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے روشوں کو سجانے اور سنوارنے کے لیے کئی ایسے پودے ہیں جو روشوں کو قابل دید بنا دیتے ہیں ۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Baghbani Ky Banyadi Asool" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.