Baghbani Se Shoq Ki Takmeel Bhi Or Sehat Bhi - Article No. 2092

Baghbani Se Shoq Ki Takmeel Bhi Or Sehat Bhi

باغبانی سے شوق کی تکمیل بھی اور صحت بھی - تحریر نمبر 2092

باغبانی سے ایک گھنٹے میں 300کیلوریز اور لان موور(گھاس کاٹنے والی مشین)کے استعمال سے 450کیلوریز تک جل سکتی ہیں

ہفتہ 15 جون 2019

پودوں کو خریدنے کے بعد انہیں نمایاں جگہوں پر لگائیں۔البتہ پانی دینے اور دوبارہ سے گملوں میں لگانے کے لئے ہدایات کے مطابق عمل کریں۔(ہدایات سے مراد وہ ہدایات ہیں کہ جوان پودوں کو خریدتے وقت نرسری میں دی گئی ہوں)۔
ابتداء میں بہت زیادہ مہنگے پودے خریدنے کی کوشش نہ کریں۔صرف ان پودوں تک محدود ہیں جنہیں آپ آزماچکی ہوں اورجو آپ کے ذوق کے مطابق اور سخت جان قسم کے پودے ہوں ۔
اس کے بعد ہی وہ پودے خریدیں جو بھی آپ چاہتی ہوں چاہے وہ آرکڈہویا کیکٹی۔
اپنے باغ کو صاف ستھرا رکھیں ۔غیر ضروری پودوں کو باقاعدگی سے ہٹاتی رہا کریں۔
پودے کے نیچے کائی اور گھاس پھوس نہایت خطرناک ہوتے ہیں ۔پودے کے نیچے مٹی کو سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر آپ پانی کے بخارات ضرورت سے زیادہ بننے سے بچاؤ کرنا چاہتے ہیں تو پھر نہایت ہلکی جڑوں والے ایسے پودے خریدیں کہ جوزمین پر پھیل جائیں اور ان پر کائی نہ جم سکے۔

(جاری ہے)

(لیکن یہ عمل کرنے سے پہلے باغبانی سے واقفیت رکھنے والوں سے مشورہ ضرور کرلیں تاکہ دونوں پودوں کی جڑیں باہم بٹنے نہ پائیں)
گھر پر مخلوط کھاد بنانے کی کوشش اس وقت تک نہ کریں جب تک آپ کو صحیح طور پر علم نہ ہو کہ یہ کیسے بنائی جاتی ہے ۔صرف سبزیوں کا کوڑا کرکٹ پودے کی جڑ میں ڈالنے سے پودے کی صحیح نشوونما نہیں ہو سکتی۔اس سے صرف چوہوں اور حشرات الارض کے مزے آسکتے ہیں اور وہ کھنچے چلے آئیں گے۔

جہاں پودے لگے ہوں ان گوشوں کو بہت زیادہ تاریک نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی وہاں پودے بے ترتیب پھیلے ہوئے ہوں۔ایسی جگہ سانپوں(گوشہر میں نہیں ہوتے لیکن پھر بھی خدشہ رہتا ہے )‘گھوس‘مچھروں ‘سفید پروالی مکھیوں اور دیگر سوزش پیدا کرنے والے کیڑے مکوڑوں کی جنت ہوتی ہے ۔جوں ہی آپ پودوں کی کاٹ چھانٹ کریں تو کٹی ہوئی شاخوں کو فوری طور پر پھنکوادیں۔

باغبانی میں تحفظ کو اولین اہمیت دیں۔کوئی بھی ایسی چیز صرف اس لئے نہ بوئیں یا نہ لگائیں کہ وہ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہو یا اس میں دلکش پھول آتے ہوں۔ایسا پودا زہریلا بھی ہو سکتا ہے ۔کبھی وہ پودانہ لگائیں جس کے بارے میں یہ معلوم نہ ہو کہ وہ حقیقت میں کیا ہے۔
پودوں کو کبھی چھجے یا پردے کی دیوار پرنہ رکھیں۔اس لئے کہ اگر یہ گر پڑیں تو خطر ناک ہو سکتے ہیں۔

پودوں کو پلاسٹک کے کنٹینر میں نہ اگائیں اور نہ باغ میں رکھیں۔بعض شوقیہ یا معمولی چور پلاسٹک کے کنٹینر چوری کرکے لے جاسکتے ہیں جس سے کہ آپ کے پودے خراب ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ پودوں کو ادھر ادھر پھینک دیتے ہیں(یہ بات تجربے کی بناء پر کہی جارہی ہے)
اب چند باتیں بونسائی ‘کیکٹی اور ایسے ہی دیگر بدیسی پودوں کے بارے میں ہو جائیں ان کا تعلق کیٹیگری سے ہوتا لہٰذا ابتداء میں ان کے حصوں کی کوشش نہ کریں ۔
انہیں مختلف قسم کی دیکھ بھال درکار ہوتی ہے اور ابتداء میں کسی کو بھی اس قسم کی دیکھ بھال کی عادت نہیں ہوتی۔
سہولت کے مقامات پر پانی کے پوائنٹس بنالیں اور اگر آپ کا گارڈن قدرے بڑا ہے تو پھر ڈرپ اریگیشن لگوالیں۔اس میں پانی کا استعمال بھی بہت کم ہوتا ہے اور آپ کو روزانہ پورے باغ کو پانی دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔
صحت کے لئے فوائد
باغبانی سے ایک گھنٹے میں 300کیلوریز تک جل جاتی ہیں ۔
جھکنے اور ادھر ادھر گھومنے‘مڑنے سے بہت سے سست اور ڈھیلے مسلز مضبوط ہوجاتے ہیں۔مضبوط بازوؤں کے لئے لمبے ہینڈل والے ریک استعمال کریں اور جن کے جسم مضبوط ہوں انہیں چاہئے کہ وہ مٹی کو کھودنے اور اس میں کھاد ملانے کے لئے بیلچہ استعمال کریں اور اس دوران کمر سے جتنا کم سے کم جھک سکتے ہوں‘جھکیں۔
اس کے علاوہ ایک گھنٹے تک لان موور(گھاس کاٹنے والی مشین)استعمال کرنے سے 450کیلوریز تک جل سکتی ہیں۔

ان کے علاوہ بھی کئی ایک فوائد ہیں جن میں بھوک کا بہتر ہونا ‘ذہنی سکون اور سانس لینے کو تازہ ہوا شامل ہیں۔
باغ فن کے اظہار کی انتہائی پیچیدہ شکل ہے ۔کیوں؟اس لئے کہ باغ کے خوشگوار احساسات کے اپنے آئیڈیاز ہیں!ہر روز جب بھی آپ باغ میں جاتے ہیں تو آپ وہاں کوئی نہ کوئی تبدیلی ضرور دیکھتے ہیں‘کوئی نیا پھول کھل چکا ہے یا کوئی نیا پتہ پھوٹا ہے یا آپ کے پودوں پررنگ برنگی تتلیاں منڈلارہی ہیں یا پرندے اور چڑیاں چہچہارہی ہیں۔

یقینا کبھی کوئی پودا مرجھا بھی جاتا ہے ۔یا کبھی کوئی پودا پھوٹتا ہی نہیں ہے ۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ خوشیوں بھری زندگی کا احساس دلانے ولی ان چیزوں سے لطف اندوز ہونا چھوڑدیں۔باغ کی عکاسی آپ کی شخصیت کے مطابق ہونی چاہئے اور آپ کے خیالات وہاں کے پھول پودوں سے عیاں ہونے چاہئیں۔اگر آپ کا گھر آپ کے خوابوں کی حقیقت ہے تو پھر آپ کا باغ آپ کے تصورات کا اظہار ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Baghbani Se Shoq Ki Takmeel Bhi Or Sehat Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.