In Podon Ka Baatain Karna Acha Lagta Hai - Article No. 2762

In Podon Ka Baatain Karna Acha Lagta Hai

ان پودوں کا باتیں کرنا اچھا لگتا ہے - تحریر نمبر 2762

کیا واقعی پودے باتیں کرتے ہیں

جمعرات 16 دسمبر 2021

کئی باغبانی کرنے والوں کا خیال ہے کہ پودوں سے بات چیت کرنے سے ان کی نشوونما پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سائنسی دنیا میں اس موضوع پر ایک بحث و تکرار شروع ہو جاتی ہے کہ کیا واقعی پودے ہماری باتیں سنتے ہیں اور وہ اپنی باتوں کا جواب بھی دیتے ہیں۔
ایک مغربی باغبان لارا بیلوف کے گھر کا ایک پودا Click کی آواز دیتا ہوا سنائی دیتا ہے۔
انہوں نے اس پودے کی جڑوں کے ساتھ ایک مائیکرو فون لگا دیا ہے تاکہ وہ مٹی کے اندر بہت خفیف سے Click کی آواز کو سن سکیں۔یہ بھی ممکن ہے ایک ایسے سافٹ ویئر کے ذریعے جو انہوں نے اپنی ریسرچ کے لئے خود تیار کیا۔اس نے اس آواز کی فریکوئنس کو اتنا کم کر دیا ہے کہ اس کی آواز کو انسان سن لیتے ہیں۔جب لارا اپنے ڈیسک پر کام کر رہی ہوتی ہیں تو اس وقت پودے سے جُڑی یہ مشین ایک خوشگوار انداز میں بات چیت کر رہی ہوتی ہے لیکن بات چیت کی آواز اس وقت محسوس ہوتی ہے جب کوئی بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لارا بیلوف فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔کہتی ہیں کہ یہ انتہائی عجیب و غریب بات ہے اس مرتبہ جب ان سے کوئی ملاقات کے لئے آیا تو پودے سے Click کی آواز آنا بند ہو گئی۔جب وہ مہمان چلا گیا تو Click کی آواز دوبارہ آنے لگی۔بعد میں اور بھی بہت سے لوگوں کا یہاں آنا ہوا اور ہر بار یہی تجربہ ہوا۔کچھ ایسا لگتا ہے کہ یہ پودا لارا سے صرف تنہائی میں Click کرتا ہے یعنی جیسے کہ وہ اس سے بات کر رہی ہوں۔

ان آواز کے بارے میں کوئی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ پودا کیا کہہ رہا تھا۔یہ اندازہ لگانا کہ پودا بات چیت کر رہا تھا یا اس نے کمرے میں داخل ہونے والے لوگوں پر ردعمل ظاہر کیا اس وقت یہ محض ایک قیاس آرائی ہے۔تاہم تھوڑا سا امکان لارا بیلوف کے اس تجربے کو دلچسپ بنا دیتا ہے۔
پودوں کی زندگیوں کے بارے میں بہت ساری باتوں سے ہم ناواقف ہیں۔
سائنسی ماہرین غور کر رہے ہیں کہ پھول اور جھاڑیاں کس حد تک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں یا دوسرے جاندار چیزوں کے ساتھ کلام کر سکتے ہیں اور اگر وہ ایسا کر سکتے ہیں تو کیا یہ نباتات ذہین کہے جا سکتے ہیں؟
کچھ پودے ایسے بھی ہوتے ہیں جو کیمیائی اعلانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہیں تاہم بات چیت کرنے یا نہ کرنے کی۔۔۔۔اب بھی جاری ہے۔
سائنس تحقیق کر رہی ہیں کہ پودوں کی پیچیدگیاں کیسی ہیں اور کیا وہ واقعی انسانوں سے بات کرتے ہیں۔باغبانی اپنے پودوں سے باقاعدہ بات وہ سرگوشی میں ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں مگر اب تک باغبانی اپنے سوالوں کے جوابات یا ردعمل کو ظاہر کرنے میں ناکام ہی رہا۔یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا مین گیگلیانو نے اپنی تحقیقی پیپرز کی ایک سیریز شائع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پودوں میں بات چیت کرنے،سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے طویل بحث کی کہ سائنسدانوں کو اس حقیقت پر زیادہ توجہ دینی چاہئے کہ پودے صوتی طور پر معلومات کو منتقل اور بازیافت کر سکتے ہیں۔2007ء کی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے کہا کہ پودے اپنی جڑوں کے ذریعے پانی کے ملنے کی آواز کو محسوس کرنے کے قابل دکھائی دیتے ہیں جو انہیں زیر زمین پانی کی تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ایسے پودے جنہیں کیٹرپلر کی جگاہوں کے شور کی آواز سنائی گئیں تو ان میں حقیقی اور بھوکے کیٹرپلر کے حملے کے لئے آنے کی نسبت ایسا کیمیائی مادہ زیادہ مقدار میں پیدا ہوا جس سے وہ اپنے حملہ آور سے محفوظ رہ سکیں۔
بعض پھول جب شہد کی مکھی کی آواز سنتے ہیں تو نیکٹر میں چینی بڑھا لیتے ہیں تاکہ اپنی زرخیزی بڑھا سکیں۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی پودے کو جڑ سے اُکھاڑ کر کسی اور Pot یا شہر میں لے جا کر بویا جائے تو وہ پنپتے نہیں یوں کہا جا سکتا ہے کہ ہر پودے کو یہ جگہ مناسب ہوا،دھوپ،سایہ اور کھاد مٹی نہیں دستیاب ہوتے۔
احتیاطی تدابیر
باغبانی سے شوق کی تکمیل بھی ہوتی اور یہ اچھی صحت کا راز بھی ہے۔
ہم چاہیں تو ہر روز ایک گھنٹہ باغبانی میں صرف کرکے 300 سے 450 کیلوریز گھٹا سکتے ہیں۔مہنگے پودے خریدنے کے بجائے آزمائے ہوئے پودوں تک محدود رہنا اچھا ہے چاہے وہ آرکڈ ہوں یا کیکٹس ہی کیوں نہ ہو۔عام خیال ہے کہ سبزیوں کا کوڑا جمع کرکے بنانے سے پودوں کی صحیح نشوونما ہو گی۔یہ خیال غلط ہے اس طرح حشرات الارض کھینچے چلے آ سکتے ہیں اور آپ کا پودا نیست و نابود کر سکتے ہیں۔
ایسی جگہ جو تاریک ہو وہاں پودے نہ لگائیں اور نہ ہی براہ راست دھوپ کی زیادتی اچھی ہے۔تاریک گوشوں میں سانپ اور مخصوص مکھیاں ہو سکتی ہیں۔ماہر باغبانی سے پتا چلائے کہ کون سا پودا زہریلا ہے؟اسے کبھی گھر میں نہ لگائیں۔انہیں پلاسٹک کے کنٹینر کے بجائے لکڑی اور مٹی سے بنے گملوں میں لگانا اچھا ہو گا۔پودوں سے باتیں کرنا،ان کی طرف دیکھ کر مسکرانا اور خصوصی نگہداشت کرنا اچھا پھل دے سکا ہے آپ آزما کے دیکھئے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "In Podon Ka Baatain Karna Acha Lagta Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.