Khusbudar O Haseen Jhariyan - Article No. 2986

Khusbudar O Haseen Jhariyan

خوشبودار و حسین جھاڑیاں - تحریر نمبر 2986

باغیچے کو دیدہ زیب بنانے میں خوشبودار جھاڑیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں

بدھ 12 اکتوبر 2022

ماریہ احمد
گھر میں اگر دلکش باغیچہ ہو تو گھر کی آرائش اور خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔باغیچے کو دیدہ زیب بنانے میں خوشبودار جھاڑیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔جھاڑی اور درخت میں فرق ہوتا ہے۔درخت کا ایک تنا ہوتا ہے جب کہ جھاڑی کے کئی تنے ہوتے ہیں اور یہ قد میں درخت سے چھوٹی ہوتی ہے۔جن کو آپ اپنے باغیچے کی گنجائش کے مطابق لگا سکتی ہیں۔
ذیل میں ہم آپ کو چند حسین جھاڑیوں کے نام بتا رہے ہیں انہیں آپ باغیچے میں لگا کر اس کی دلکشی میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔
رات کی رانی:
یہ ایک سدا بہار اور تیزی سے پھلنے پھولنے والی جھاڑی ہے اور اپنے چھوٹے چھوٹے سفید پھولوں کی بہترین خوشبو کے باعث بہت مشہور ہیں۔اس کا قد 5 سے 7 فٹ تک ہوتا ہے،اس پر گرمیوں اور خزاں میں پھول آتے ہیں جو گچھوں کی شکل میں کھلتے ہیں۔

(جاری ہے)

رات کی رانی گملوں اور کیاریوں میں قلموں کے ذریعے لگائی جاتی ہیں۔
مروا:
یہ برصغیر پاک و ہند میں اپنے پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔مروا کا پودا دس فٹ اونچا اور سدا بہار ہوتا ہے۔اس کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور دیکھنے میں انتہائی خوشنما لگتے ہیں۔اس پر پھول برسات کے دنوں میں کھلتے ہیں۔
ان کی خوشبو سے ہوائیں بھی معطر ہو جاتی ہیں۔اس کو مختلف خوبصورت نمونوں میں تراشا جاتا ہے،اس کی افزائش بیج سے ہوتی ہیں۔
چنبیلی:
یہ پاکستان کا قومی پھول ہیں۔سردیوں میں اس پر ایسے پھول آتے ہیں جو اس کو سست کر دیتے ہیں۔عورتوں میں چنبیلی خاصی مقبول ہے،اس کے گجرے اور ہار بھی بنائے جاتے ہیں۔یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودا ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Khusbudar O Haseen Jhariyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.