Kitchen Gardening Hai Waqt Ki Zarorat - Article No. 2219

Kitchen Gardening Hai Waqt Ki Zarorat

کچن گارڈننگ ہے وقت کی ضرورت - تحریر نمبر 2219

نئے باغبانوں کے لئے چند تجاویز

بدھ 27 نومبر 2019

باغبانی بھی ایک آرٹ ہے ۔کئی افراد شوقیہ اور کچھ ضرورتاً اسے اپناتے ہیں۔تاہم دونوں صورتوں میں بنیادی معلومات کا ہونا ضروری ہے تاکہ آپ کے پودے اور درخت خوب پھلیں پھولیں اور آپ کا باغ سر سبز وشاداب رہے۔اگر آپ بھی باغبانی کی خواہاں ہیں تو ممکن ہے اس بارے میں آپ کے ذہن میں کئی سوالات اور خدشات ہوں۔اگر ایسا ہے تو ہر گز پریشان نہ ہوں کیونکہ ہمیشہ کی طرح ڈالڈا کا دستر خوان آپ کی مشکلات کا حل لئے آپ کی رہنمائی کے لئے موجود ہے۔

ذیل میں نئے باغبانوں کے لئے چند تجاویز پیش خدمت ہیں:
اگر آپ نے حال ہی میں باغبانی شروع کی ہے اور سبزیوں کی کاشت کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو سب سے پہلے اس بات کو سمجھ لیں کہ اس کام کے لئے بھی بھر پور لگن اور کئی دنوں کی جسمانی مشقت درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پودوں کی کاشت کے بعد کے مراحل یعنی ان کی نگہداشت ،وقت پر پانی دینا،معیار ی کھاد اور مٹی کا استعمال‘کچھ عرصے بعد مرجھائی ہوئی ڈالیوں کی چھٹائی وغیرہ کے کام انتہائی صبر اور مستقبل مزاجی کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سال بھرکی اس محنت کے بعد ہی متوقع نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔

اس کے علاوہ شروعات ہمیشہ نچلے درجے سے کریں۔مثال کے طور پر پہلے مرحلے میں آسانی سے کاشت کی جانے والی اشیاء مثلاً ٹماٹر ،سلاد کا پتہ ،Lettuce،پالک اور ترئی کا ا نتخا ب کریں۔ بعد ازاں درجہ بہ درجہ زیادہ مشقت اور توجہ طلب سبزیوں کا انتخاب بھی کیا جا سکتاہے۔
کئی لوگوں کا خیال ہے کہ عمودی باغبانی سبزیوں کی باغبانی کے سلسلے میں نئے باغبانوں کے لئے ایک اچھا اور آسان انتخاب ہے۔
جوکہ ہر گز درست نہیں۔کامیاب عمودی باغبانی کے لئے ہر قسم کے پودے کی مکمل دیکھ بھال اور مالیاتی سر مایہ کاری ایک نئے باغبان کے لئے آسان اہداف نہیں ۔تاہم بہترین طریقہ یہی ہے کہ باغبانی کے شعبے میں قدم رکھنے والے نئے افراد سبزیوں کی کاشت آیا گملوں یا کنٹینرز میں کریں یا باغبانی کے لئے پہلے سے تیار کردہ زمین کا انتخاب کریں۔
اگر ناریل کے درختوں کی بات کی جائے تو کراچی میں ناریل کے درخت کافی حد تک پائے جاتے ہیں ۔
اکثر20سے30سال پرانے ناریل کے درختوں کے مالکان بھی اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ اس قد آور درخت کی دیکھ بھال کیسے کی جائے۔
ناریل کے درخت کی کاشت اگر کھاری مٹی میں نہ کی گئی ہوتو ،ہر سال یا چھ مہینے پر250گرام سمندری نمک اس کے اطراف کی مٹی میں شامل کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ درخت کے اطراف میں اس کی سطح کی جانب مچھلی کے دانے کی ڈریسنگ کرنا بھی سود مند ثابت ہوتاہے۔
مزید برآں یہ کہ سال میں ایک بار ناریل کے درختوں کی ڈریسنگ کے لئے راکھ کا انتخاب انتہائی موافق رہتاہے خصوصاً ایسی راکھ جو درخت کے اپنے سوکھے ہوئے پتوں کو جلا کر تیار کی گئی ہو۔یہ ڈریسنگ رفتہ رفتہ روزانہ کی آب باری یعنی پانی دینے اور کیڑے مکوڑوں اور مٹی میں پائے جانے والے جراثیم کے ذریعے درخت کی جڑوں تک پہنچ جاتی ہے۔پودے ہوں یا درخت ،یہ آپ کی بھر پور توجہ اور نگہداشت چاہتے ہیں ۔
جس کے لئے لازم ہے ان کے متعلق بنیادی معلومات موجود ہو۔آپ چاہیں تو اس سلسلے میں ڈالڈا کا دستر خوان جیسے رسائل سے بھی مدد لے سکتی ہیں۔
آپ کا پسندیدہ رسالہ ہر ماہ باقاعدگی سے باغبانی سے متعلق بنیادی اور جزوی معلومات شائع کرتاہے۔اس گرانی کے دور میں کوشش ہونی چاہئے کہ تھوڑی بہت ہی سہی مگر روز مرہ کی سبزیوں کو کیاریوں اور گملوں میں کاشت کر لیا جائے تاکہ بوقت ضرورت آپ ان سے مستفیض ہو سکیں۔اپنی مدد آپ کے زریں اصول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ضرورت گھر بیٹھے خود پوری کرنا آسان بنایئے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Kitchen Gardening Hai Waqt Ki Zarorat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.