Mufeed Plants Lagain - Article No. 3048

Mufeed Plants Lagain

مفید پلانٹس لگائیں - تحریر نمبر 3048

ماحولیاتی آلودگی بھگائیں

منگل 10 جنوری 2023

برقی آلات اور جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے بھرپور عمارتیں خواہ وہ گھر ہوں یا دفاتر درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے میں تو اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن ان سے خارج ہونے والے زہریلے مادے انسانی صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں۔ہمارے دفاتر میں پرنٹرز اور صفائی کے لئے استعمال ہونے والی مصنوعات آلودہ اجزاء کے اخراج کے باعث بنتے ہیں جو گھٹن،غنودگی اور گلے کی خراش جیسی خرابی کا پیش خیمہ بنتے ہیں۔

طبی و ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ان آلودہ اجزاء کو گھریلو پودوں کے بہترین انتخاب کے باعث کم کیا جا سکتا ہے۔مثال کے طور پر Peace Lily یا سوسن اور گل داؤدی ان زہریلے مادوں کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔Nasa کی تازہ ترین تحقیق چند ان ڈور پلانٹس ایسے ہیں جو عمارتوں میں پیدا ہونے والے مہلک کیمیائی مادوں کو بے تاثیر کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ مشینوں اور کلیننگ پروڈکٹس مثلاً بلیچ،تیزابی تاثیر رکھنے والے محلول اور دیگر اشیاء کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اہل چین نے اپنی سرزمین پر چند سدا بہار پودوں کی مدد سے ماحولیاتی آلودگی اور صفائی کے مضر اثرات دور کرنے کی تدبیر اختیار کی ہے۔
Chinese Evergreen مشینوں اور گاڑیوں کی آلودگی کے لئے نہایت موزوں ہے۔

سوسن کے خاندان سے تعلق رکھنے والا پودا Boston Fern یا Spider Plant بہت اہم تصور کیا جاتا ہے۔
WHO کی رپورٹ کے مطابق نئی تعمیر کی جانے والی Retrofitted عمارتیں بہت سی مضر صحت خصوصیات لئے ہوتی ہیں۔اس کی وجہ ان میں پائے جانے والے فضائی آلودہ اجزاء ہوتے ہیں جو گرد و غبار میں موجود ہوتے ہیں لیکن صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے جب گھروں یا دفاتر کو برقی توانائی کی وجہ سے Sale کر دیا جاتا ہے۔

گھریلو پودوں یعنی ان ڈور پلانٹس کے لئے چونکہ کم روشنی مفید ہوتی ہے۔اس لئے یہ عمارتوں کے اندر رکھے جانے کے لئے مفید ہیں۔ان میں قدرتی خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ توانائی سے بھرپور عمارتوں میں پیدا ہونے والی کیمیائی آلودگی کے اثرات کو زائل کر دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ناسا کے سائنسدان گھریلو پودوں کو بہت اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ یہ پودے فضا میں پیدا ہونے والے زہریلے ایجنٹ جن میں بینزین،امونیا اور فارم ایلڈی ہائڈ کو زائل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

ناسا کے مطابق بعض عمارتوں میں Trichloroethylene نامی کیمیکل فضا میں موجود ہوتا ہے۔یہ کیمیکل پرنٹنگ سیاہی اور پینٹس میں پایا جاتا ہے جو سر درد،متلی،قے اور غنودگی کا سبب بنتا ہے۔آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ جب گھروں میں نیا رنگ و روغن کرایا جائے اور مکین بھی اس جگہ سے کسی دوسرے مقام پر منتقل نہ ہوں تو انہیں الرجی،نزلہ،زکام اور کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے۔
پھر جوں جوں پینٹ خشک ہوتا چلا جائے آرام آنے لگتا ہے۔اس زہریلے مادے کو ختم کرنے کے لئے LilyTurf اور Barberton Daisy بے حد موزوں پودے ہیں۔فارم ایلڈی ہائڈ ایسا کیمیکل ہے جو بدقسمتی سے تمام عمارتوں کے اندرونی ماحول کا حصہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق پیپر بیگ،نیپکن اور سینتھیٹک مٹیریل میں پایا جاتا ہے۔یہ ناک،منہ اور گلے کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔
یہ صورتحال بعض اوقات اس قدر پیچیدہ ہو جاتی ہے کہ گلے اور پھیپھڑوں پر سوجن ہو جاتی ہے لہٰذا ان کیمیائی مادوں کو ننھے کھجور کے پودے اور Weeping Fig کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔
بینزین جو کہ پلاسٹک،رنگوں،ڈٹرجنٹ اور گاڑیوں کے دھوئیں سے خارج ہوتا ہے۔یہ بھی گرد و غبار میں زہریلے مادے کی افزائش کا سبب بنتا ہے۔اسی لئے مکینک جو کام کے دوران آنکھیں ملتے ہیں۔
ان کی آنکھوں میں سوزش،جلن اور سرخی پیدا ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس مادے کی زیادتی سے چکر،غنودگی،سر درد اور دل کی دھڑکن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس زہریلے مادے کو تلف کرنے اور صحت بخش ماحول کے لئے Chinese Evergreen پودا بہترین تصور کیا گیا ہے۔گاڑیوں کی مرمت اور رنگ و روغن کے لئے قائم ورکشاپوں کے آس پاس مقیم انسانی آبادیوں کو محفوظ رہنے کے لئے ایک اور پودا English ivy بھی مفید قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح Xylene جیسا مضر صحت مادہ پرنٹنگ ربر،چمڑے اور تمباکو کے دھوئیں میں بھی پایا جاتا ہے۔یہ قلب کے مسائل کے علاوہ جگر اور گردوں کو ناکارہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے لئے Snake Plant ایک مفید پودا ہے۔گھروں میں ہفتہ صفائی زور و شور سے منائیے کیونکہ صفائی تو نصف ایمان ہے مگر ویکس استعمال کرتے ہوئے ناک،منہ اور چہرہ ڈھانپ لیں کیونکہ اس میں امونیا شامل ہوتی ہے اس کے لئے Flaming Lily اور Broadleaf Lady Palm بے حد مفید پودے ہیں۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Mufeed Plants Lagain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.