Mukhtasar Makan Se Zaati Bagechey Tak - Gardening Tips And Tricks For Women

مختصر مکان اور ذاتی باغیچے تک - باغبانی

ہفتہ 13 مارچ 2021

Mukhtasar Makan Se Zaati Bagechey Tak
یوں تو شہروں میں مختصر مکانیت کا تصور فروغ پا رہا ہے اور تعمیرات میں کوشش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ جگہ کمروں اور دالانوں کی شکل میں قابل استعمال رہے۔تاہم اب بھی پنجاب میں دو مرلے سے زائد اور کراچی میں 300 گز سے زائد مکانات میں مختصر ہی سہی مگر لان بنانے اور باغیچہ ترتیب دینے جیسی مثالیں دیکھی جاتی ہیں۔لوگ صحت بخش بوردوباش کے لئے ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔


کراچی کے پرانے ناظم آباد میں مختلف جگہوں پر چھوٹے چھوٹے باغات اب بھی موجود ہیں گوکہ ان پر تجاوزات ہو چکی ہیں اور بہت ہی کم تعداد میں اہل محلہ نے صاف ستھری کرکے وہاں گھاس اگا لی ہے۔کچھ پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے پودے لگا لئے ہیں۔سایہ دار درختوں کی گنجائش نکال لی ہے مگر ہر علاقے میں یہ سہولت موجود نہیں۔

(جاری ہے)


آپ اپنے گھر کے اطراف دیکھیں۔

کیاریاں اگر بنائی جا سکتی ہوں،گملوں کو رکھ کر ایک کاؤنٹر ترتیب دیا جا سکتا ہو یا کاٹیج گارڈن کی غیر روایتی ڈیزائننگ کی جا سکتی ہو تو ضرور کر لیں۔
طویل قامت والی عمارات میں اگر گیلریوں کے علاوہ راہداریوں میں گنجائش نکل سکتی ہو تو اپنا تخلیقی جوہر آزما لیں۔آپ ہی کو نہیں عمارت میں مقیم دیگر افراد کو بھی فرحت بخش احساس ہو گا۔
برطانیہ اور دنیا کے دیگر ملکوں میں مکانات کچھ اس طرز پر تعمیر کئے جاتے تھے کہ کاٹیج گارڈن کی جگہ علیحدہ موجود ہوتی تھی۔

مکان کرائے پر لینے کے بعد خریدنے کے بعد لازم قرار دیا جاتا تھا کہ آپ اپنا کچن گارڈن بنوائیں گے۔1947ء کے بعد جتنے پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے وہ اپنی اس شاندار سرگرمی کا ذکر پاکستان آکر کرتے تھے۔یہاں کبھی ان لوگوں نے سرمس،چنبیلی اور موتیاں یا گلاب کے علاوہ کچھ کاشت نہیں کیا تھا وہاں جا کر نئی بوٹیوں سے متعارف ہوئے اور مختصر وقت میں باغبانی کے اسرار و رموز بھی سیکھ گئے اور کوئی باور نہیں کر سکتا کہ تارکین وطن کے وہاں کیسے کیسے شاندار اور منظم کاٹیج گارڈن موجود ہوں گے۔


اگر آپ کے گھر میں طویل و عریض رقبے کا باغیچہ نہیں تب آپ باغبانی کا شوق گھر کے سامنے والے حصے یا صحن کے آنگن میں کارنر بنا کر باغیچے کا شوق پورا کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ پتھر کا راستہ (واک وے) بنا کر بیٹھنے کے لئے دو یا چار کرسیوں وار میز کو رکھ کر اس جگہ کو اپنے گھر کا شفاف اور پرفضا مقام بنا سکتے ہیں۔شوخ رنگوں کے پودے اور خوشنما روشنیوں کا اہتمام کر لیا جائے تو یہ جگہ چھوٹی سی دعوت کے لئے بھی موزوں رہے گی۔


کوشش کیجئے کہ یہاں تلسی،روزمیری،پھل،پودینے کے ساتھ ساتھ کچھ سبزیاں بھی اگائیں۔
کیونکہ گرانی بڑھتی جا رہی ہے۔یہ سبزیاں آپ کے خاندان کو ساری نہ سہی مگر بہت سی ضروریات پوری کر سکتی ہیں۔اب آپ نے ان کی نگہداشت بھی کرنی ہے۔مناسب کھاد،سورج کی روشنی،سایہ دار جگہ اور پانی کے ساتھ ساتھ بروقت کٹھائی یہ سب امور دیکھنے کے لئے اس فن کو سیکھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
آپ کے شاندار باغیچے میں اب تتلیاں اور پرندے بھی مہمان کے طور پر آئیں گے۔اب آپ کو خاص خیال یہ رکھنا ہے کہ کیسے اور کب تک اپنی اگائی ہوئی سبزیوں کو ڈھانپ کے رکھنا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2021-03-13

Your Thoughts and Comments

Special Gardening Tips And Tricks For Women article for women, read "Mukhtasar Makan Se Zaati Bagechey Tak" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.