Peperomia Saya Dar Poda - Article No. 3104

Peperomia Saya Dar Poda

Peperomia سایہ دار پودا - تحریر نمبر 3104

اس کے گداز پتے سبز،سرمئی اور کریمی رنگ کے ہوتے ہیں

جمعرات 30 مارچ 2023

اس پودے کو پودا لگانے والے برتن یعنی Terrarium جو کہ کروی شیشہ گھر ہوتے ہیں،ان میں بھی اُگایا جا سکتا ہے۔آپ چاہیں تو اس مقصد کے لئے عام گملہ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
یہ پودے گیلی مٹی اور چھن چھن کر آنے والی روشنی میں خوب پھلتے پھولتے ہیں۔انہیں نمی اور مرطوب موسم درکار ہوتا ہے۔آپ انہیں درمیانے درجے کی روشنی میں رکھئے یہ خوب پروان چڑھیں گے۔
روشنی کی نسبت انہیں پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اس لئے متعدد بار اسپرے کر کے اس کی مٹی کو گیلا رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ان پودوں کو نسبتاً ٹھنڈی جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔علاوہ ازیں نرم اور بھربھری مٹی کا انتخاب بھی بہت ضروری ہے۔جب یہ پودا بڑھ جائے تو اندرونی آرائش کے لئے چھوٹے Terrarium میں چند پتے منتقل کئے جا سکتے ہیں تاہم خیال رہے کہ منتقلی کا کام موسم بہار ہی میں کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ موسم بہترین ہوتا ہے اس وقت مٹی بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔
چھوٹے سائز کا پودا چھوٹے گملے ہی میں مناسب پرورش پاتا ہے کیونکہ Peperomia بھی نازک پودا ہے جسے ڈش گارڈننگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس پودے کا اہم مسئلہ مناسب پانی دستیاب ہونا ہے۔اگر آپ کم پانی دیں گی تب بھی یہ جل جائے گا اور اگر زیادہ دے دیا تب بھی یہ پنپ نہیں سکتا۔
اگر اس پودے کے نچلے حصے سے پتے جھڑ رہے ہوں تو فکر مند نہ ہوں اگر زیادہ تعداد میں پتے سوکھنے لگیں تو کھاد کی تبدیلی کا مسئلہ ہوتا ہے۔
اس طرح سنڈیاں بھی پتوں پر حملہ آور ہو کر انہیں نقصان پہنچا دیتی ہیں۔یہ پودے کے تنے اور پتوں کے نیچے جمع ہوتی ہیں۔اگر پتوں پر گول نشان اُبھرنا شروع ہو جائیں یا سنڈیاں دکھائی دیں تو کیڑے مار دوا کا اسپرے کرنا لازمی ہے۔اس سے پہلے کہ پورا پودا متاثر ہو حفاظتی اقدامات کر لینے چاہئیں۔سایہ دار برآمدے اور ٹی وی لاؤنج میں رکھنے کے لئے یہ بہتر انتخاب ہوتا ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Peperomia Saya Dar Poda" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.