Phoolon Ki Araish Umangain Jagati Hai - Article No. 2834

Phoolon Ki Araish Umangain Jagati Hai

پھولوں کی آرائش اُمنگیں جگاتی ہے - تحریر نمبر 2834

پھولوں کی رعنائی زندہ رہنے اور مثبت سوچیں اُبھارنے میں مدد کرتی ہے

پیر 14 مارچ 2022

موسم سرما درخصت چاہتا ہے اور بہار کی آمد آمد ہے۔شہروں میں پھولوں کی نمائشیں ہو رہی ہیں۔فضا میں گلابی جاڑوں کی مہک اپنے سوندھے پن اور رومان پرور احساس سے صدیوں کی تھکن اُتار رہی ہے۔موسمی پھولوں کی نئی چادریں دھرتی پر گویا قمقمے روشن کر دیتی ہیں اور یہی پھولوں کی رعنائی زندہ رہنے اور مثبت سوچیں اُبھارنے میں مدد کرتی ہے۔
گھروں کی اندرونی آرائش کے لئے تازہ پھولوں میں ٹی روز بے حد خوشگوار احساس سے دو چند کرنے والا پھول ہے۔
سفید دودھیا رنگ کے اس گلدستے میں سرخ گلاب بھی شامل کر لئے جائیں تو سونے پہ سہاگہ ہو جاتا ہے۔ٹی روز عیادت کرنے کے لئے لے جانے والے گلدستے میں شامل کرکے مریض کے ساتھ اپنی انسیت اور وابستگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔برآمدوں میں کرسٹل کے گلدانوں میں تین سے چار ٹہنیاں بھی رکھ لی جائیں تو دالان سے برآمدے اور کمروں تک مہکار پھیل جاتی ہے۔

(جاری ہے)


گیندے،موتیا،رات کی رانی،دن کا راجہ،Cosmos،منی پلانٹ اور جڑی بوٹیوں کے پودے تو آپ گملوں اور گھر میں موجود کیاریوں میں اُگا سکتے ہیں۔

چھوٹے گملوں میں Fern اور کینر بھی لگائے جا سکتے ہیں۔یہ آرائش بہار کے موسم کی دلکشی اور بہار کی عکاس تو ہو گی ہی مگر آپ کی شخصیت میں نہاں جمالیاتی اور تخلیقی خوبیوں کی ترجمان بھی ہو گی۔ہریالی اور رنگوں والے ان پھولوں سے آپ کے گھر میں بہار آہستہ خرامی (دبے پاؤں) سے قدم رکھے گی اور سکون،محبت،قوم،ذہنی ہم آہنگی اور مثبت سوچوں کی شکل میں زندگی کی گاڑی آگے بڑھانے میں مدد بھی دے گی۔

خشک پھولوں کی سجاوٹ
کیا آپ جانتے ہیں کہ پھولوں اور خوشبودار ٹہنیوں کو خشک پھولوں کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کرنا بھی اعلیٰ جمالیاتی ذوق کی علامت ہے۔بہار بھی ہمیشہ رہنے کے لئے نہیں آتی مگر دلوں میں احساس تو پیدا کر دیتی ہے کہ آپ کو ہر موسم میں خوش رہنے اور خوش رکھنے کی تدابیر اختیار کرنی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

خشک پھولوں میں Fern,Berries,Cones,Grasses اور Seedpods کچن گارڈننگ کے لئے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
کسی بھی وجہ سے مثلاً موسم تبدیل ہونے کے بعد تازہ پھول تو مرجھا جاتے ہیں۔لیکن خشک پھول،خواہ وہ کاغذ،پلاسٹک،ٹافتا،مخمل اور دوسرے مٹیریل میں بنے ہوں ہمیشہ نہ سہی تو لمبے عرصے تک محفوظ ضرور رکھے جا سکتے ہیں۔آپ اس کی باقاعدگی سے ڈسٹنگ کر لیں۔
Vacuum کر لیں یا ہیئر ڈرائر کی مدد سے انہیں گرد و غبار سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
بہترین نتائج کے لئے آپ معیاری پھولوں کا انتخاب کرکے انہیں سکھا کر بھی آراستہ کر سکتے ہیں۔تاہم انہیں Fungus سے بچانا ازحد ضروری ہے۔تازہ پھولوں کو سائے میں بھی سکھایا جاتا ہے ان پر تیز اور شدید دھوپ نہیں پڑنی چاہئے مثال کے طور پر Holly Berry,Zinniaاور Eyed Susan Black بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔
ان خشک پھولوں کی عمر ایک سال سے چھ ماہ ہوتی ہے تب تک کئی بہار گھروں کا پتہ پوچھ کے آ جاتی ہے۔
فینگ شوئی کا چیلنج
اہل چین ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے گھروں کی اندرونی آرائش،سامان کی ترتیب اور محفوظ اور صحت بخش فضا کے لئے فینگ شوئی کے طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فینگ شوئی گھروں میں کچرے کے ڈھیروں کو انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک عنصر قرار دیتا ہے اور خشک پھول تازہ پھولوں کا کچرا ہوتے ہیں لہٰذا اس Clutter کو گھروں میں رکھنا چاہئے۔
ماہرین اس مفروضے کو غلط قرار دے چکے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”پھولوں کا تحائف کو دل کی زباں سے سمجھنا چاہئے اور دل کی باتوں پر دھیان دینا چاہئے۔یہ احساس آپ کو توانا رکھتا ہے کہ آپ کے کسی پیارے رشتے نے آپ کو پھولوں کے تحائف کے لئے چُنا لہٰذا یہ خشک ہو جائیں تب بھی گھروں میں توانائی کا فروغ کرتے رہتے ہیں۔
مثال کے طور پر لیونڈر کا پھول فینگ شوئی کے طریقہ آرائش میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے خواہ یہ خشک حالت میں ہوں یا تازہ شکل،یہ توانائی اور خوشی کا مظہر ہوتا ہے۔
آپ خشک پھولوں کو کپڑے کی تھیلی میں لپیٹ کر الماری میں رکھ سکتے ہیں آپ کے کپڑے اور لکڑی کے Aura بہتر ہوں گے۔آپ ان خشک پتیوں کا چورا بنا کر کسی خوشنما کمرشل یا سیرامک کے Pot میں رکھ دیں تو یہ بھی صحت افزاء آرائش ہو گی۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Phoolon Ki Araish Umangain Jagati Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.