Stevia Jadu Assar Sa - Article No. 3077

Stevia Jadu Assar Sa

اسٹیویا جادو اثر سا - تحریر نمبر 3077

یہ ہے موثر ترین شوگر پلانٹ

پیر 20 فروری 2023

اسٹیویا اپنے میٹھے پتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔یہ پیراگوئے اور برازیل میں خودرو پودوں کی مانند اُگتا ہے لیکن اب دنیا بھر میں اس کی باقاعدہ کاشت ہونے لگی ہے۔اس کے پتے چینی سے زیادہ شیریں یعنی اندازاً 15 گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور اس کے عرق میں بھی 200 سے 300 گنا زیادہ مٹھاس پائی جاتی ہے۔
اسٹیویا میں کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کے لئے مضر صحت نہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ شوگر کی مقدار اور بلڈ پریشر کو بھی معمول پر لاتا ہے۔
اگر حکومتیں قومی وسائل سے چینی کی سالانہ طلب میں 6 سے 8 لاکھ ٹن کمی لانا چاہیں تو اسٹیویا کے شوگر پلانٹ سے چائے اور مشروبات کو میٹھا کیا جا سکتا ہے۔
چینی کا متبادل
یہ چینی کا بہترین متبادل ہے،اس کے پتوں سے حاصل کئے گئے ایک کلو گرام سفوف کی مٹھاس 300 کلو گرام چینی کے مساوی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


جراثیم کش کے ساتھ ساتھ دیگر طبی خصوصیات
اسٹیویا ٹوتھ پیسٹ کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔

دانتوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور مسوڑھوں کی مضبوطی کے لئے یہ مرکب موثر ترین سمجھا جاتا ہے۔دانتوں کو کیڑے لگنے سے بچانے کے لئے اسٹیویا کا کردار اہمیت سے خالی نہیں۔
جلدی امراض اور کیل مہاسوں میں بھی اس کی افادیت تسلیم کی گئی ہے۔
کیلشیم جیسے اہم معدنی جزو کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی ہڈیوں کی نشوونما کے لئے بھی مفید ہے۔
نظام انہضام اور معدے کی تیزابیت میں بھی کارآمد ہے۔معدے کے السر کو بھی کم کرتا ہے۔خون کے خلیوں کو بننے اور خون کی نالیوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔
انسانی جسم میں روٹا وائرس کے خلاف اہم کردار ادا کرتا ہے۔
باغبانی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ابتداء میں اس پودے کی فورٹ منرو اور مری سمیت نسبتاً کم درجہ حرارت رکھنے والے علاقوں میں کاشت کر کے بہترین نتائج حاصل کئے گئے۔پھول آنے سے قبل اس کے پتوں کو توڑ کر سائے میں سکھایا جاتا ہے اور پیس کر پاؤڈر کی شکل میں چائے یا کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔اگرچہ یہ باقاعدہ ایک فعل ہے تاہم تھوڑی سی محنت کر کے اسے گھروں کے گملوں میں بھی اُگایا جا سکتا ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Stevia Jadu Assar Sa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.