Stevia Kasht KareeN - Article No. 2405

Stevia Kasht KareeN

اسٹیویا کاشت کریں - تحریر نمبر 2405

اپنی چینی خود بنائیں یہ سفید چینی کا بے ضرر متبادل ہے

ہفتہ 22 اگست 2020

عالمی وبائی امراض ہوں یا ذاتی زندگی کی رنجشیں ذہنی تناؤ سے دور رہنا ممکن نہیں رہتا۔یہ تناؤ مخصوص طور پر ذہن و جسم کو متاثر کرتا ہے جس سے جسم کے مدافعتی نظام میں خلل واقع ہوتا ہے اور انسانی کارکردگی بھی کمزور پڑتی ہے۔یوں تو تناؤ دور کرنے کی کئی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں مثلاً کاؤنسلنگ،باہمی مکالمے،ہلکی پھلکی ورزش،باغبانی،تعمیری اور فلاحی کاموں کے علاوہ متوازن غذا اور بھر پور نیند لینا بہت اہمیت رکھتا ہے۔

آج باغبانی کے اس مضمون میں ہم آپ کو اسٹیویا کاشت کرنے کی تحریک یا مشورہ دیتے ہیں۔بازار میں ہمیں سبز شکر یا چینی کے علاوہ براؤن شوگر بھی ملتی ہے۔بیشتر گھرانوں میں میٹھے پکوانوں میں سفید شکر ہی استعمال کی جاتی ہے اور لوگوں کی یہی ذائقہ مرغوب ہے خواہ وہ چائے یا کافی میں اسے ملائیں یا پھر روایتی کھانے ہی تیار کریں۔

(جاری ہے)

خوشی کا تہوار ہو یا رسمی وغیر رسمی دعوتیں ہمارے دستر خوانوں رجب تک میٹھا نہ ہو ضیافت اور اہتمام ادھورا سا لگتا ہے۔


گڑ اور شہد کو بہت ہی کم لوگ عام حالات میں استعمال کرتے ہیں۔یہ انداز فکر بھی درست نہیں لیکن Steviaایک ایسا پودا ہے جس سے چینی بنائی جانے لگی ہے۔یہ صحت کے لئے قطعاً مضر نہیں۔
آپ نرسری سے اسٹیویا کے بیج لائیے اور ابتداء میں دو گملوں میں بوئیے۔ اس پودے کے لئے پھول نکلنے سے پہلے توڑکر خشک کر لئے جائیں اور بعد میں انہیں باریک پیس کر پاؤڈر کی شکل میں باریک ترین پیس لیں۔
یہ عام چینی کی نسبت تین سو گنا زائد مٹھاس رکھنے والی قدرتی خوراک ہے۔
اس میں حیرت انگیز طور پر انتہائی کم نشاستہ اور حرارے (کیلوریز) پائے جاتے ہیں۔اگر دو چائے کے چمچ کے برابر سفید چینی میں 50ملی گرام کیلوریز ہیں تو اسٹیویا میں 5ملی گرام موجود ہیں۔اس کے علاوہ اس میں مختلف اجزاء،پروٹین اور وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔
سفید چینی گنے یا شکر قندی کے کیمیائی عمل سے گزرنے کے بعد موجودہ شکل میں سامنے آتی ہے جبکہ Stevia کے پتے مٹھاس سے مالا مال ہوتے ہیں۔
اصل میں اسٹیویا کے پتوں کے پاؤڈر کو مشروبات،بیکری مصنوعات،چاکلیٹس اور بسکٹس بنانے کے لئے استعمال کرنے لگے ہیں۔
اسٹیویا چینی کے مقابلے میں بے ضرر ہوتا ہے اس کی واحد خوبی نہیں بلکہ اس چینی سے کئی گنا زیادہ مٹھاس کے سبب پیداواری لاگت بھی کم آتی ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Stevia Kasht KareeN" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.