Sun Flower - Article No. 1779

Sun Flower

سورج مکھی - تحریر نمبر 1779

سورج مکھی چار سے چھ فٹ بلندی تک بڑھتا ہے اور سیدھا ہوتا ہے اسے کناروں پر اور قدرتی باڑ کے طور پر لگایا جاتا ہے کھلی دھوپ میں خوب پھلتا ہے

پیر 12 مارچ 2018

یہ ایک روشن دار پھو ل ہے جسے پاکستان میں بہت اہمیت حاصل ہیں اپنے خوبصورت اور پھیلے ہوئے پیلے پھولوں کی وجہ سے زیبائشی پودوں میں شمار ہوتا ہے سورج مکھی چار سے چھ فٹ بلندی تک بڑھتا ہے اور سیدھا ہوتا ہے اسے کناروں پر اور قدرتی باڑ کے طور پر لگایا جاتا ہے کھلی دھوپ میں خوب پھلتا ہے سورج مکھی کی دو قسمیں ہیں ایک چھوٹے قد کی جو اڑھائی فٹ تک بلند ہوجاتی ہے اس کا بیچ عام طور پر مارچ اپریل میں بویا جاتا ہے پندرہ بیس دنوں میں پود تیار ہوجاتی ہے اس کی چھوٹی قسم مئی سے اکتوبر تک اور بڑی جون جولائی سے اکتوبر تک پھول دیتی ہے پہاڑی علاقوں میں اسے اپریل مئی میں بویا جاتا ہے اور پھول جولائی اگست میں نکلتے ہیں سورج مکھی کی کاشت سارا سال ہوسکتی ہے اگر مکانوں کے اندر خالی جگہ کافی موجود ہو تو اسے بطور فصل بھی کاشت کیا جاسکتا ہے،
ونکا یا رتن جوت(Vinca) :یہ ایک سدا بہار پودا ہے اسے زمین اور گملوں دونوں جگہ کامیابی سے اُگایا جاسکتا ہے لیکن زمین میں اس پر پھول زیادہ آتے ہیں پھولوں کا رنگ سفید گلابی اور جامنی ہوتا ہے اس کی پنکھڑیاں شوخ اور بکھری ہوئی ہوتی ہے سردیوں میں اس کے پھول نکلنا بند ہوجاتے ہیں اور گرمیوں میں دوبارہ نکلنے لگتے ہیں اس کا بیچ مارچ اپریل میں بویا جاتا ہے اور تین چار ہفتوں بعد پود تیار ہوجاتی ہے پھول جون سے اکتوبر تک نکلتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)


ٹورینا(Torina) :نیلے رنگ کے پھولوں والے اس پودے کی اونچائی 9 انچ تک ہوتی ہے زمین اور گملوں دونوں میں اُگایا جاسکتا ہے اس کا بیچ مارچ اپریل میں بویا جاتا ہے اور اس کی شگفتگی کا موسم جون سے جولائی تک رہتا ہے،
ڈیلیا(Dehlia) :یہ ایک بہت ہی نرم نازک پودا ہے سدا بہار ہے اور تین سے چھ فٹ تک کی بلندی تک بڑھتا چلا جاتا ہے اس کی شکل و صورت جھاڑی جیسی ہوتی ہے کھلی دھوپ میں تیزی سے نشوونما پاتا ہے اپنے دلفریب اور پرکشش رنگوں کی وجہ بہت پسندیدہ ہے ڈیلیا کی دونوں اقسام سنگل اور ڈبل اپنے بڑے بڑے دلفریب پھولوں کی وجہ سے مشہور ہے اس کی کاشت مئی سے اگست تک ہوتی ہے جولائی سے ستمبر تک پود کیاریوں میں تبدیل کردی جاتی ہے ستمبر سے نومبر تک اس پر بہار ہوتی ہے اسے بیچ براہ راست بھی اُگایا جاسکتا ہے اگر بیچ موسم سے پہلے ہی بودیا جائے تو پہلے سال ہی پھول دینے لگتا ہے پہاڑی علاقوں میںاس کا بیچ فروری اور مارچ میں بویا جاتا ہے اپریل مئی میں پنیری اُگائی جاتی ہے اور جولائی سے نومبر تک پھولوں کی بہار عروج پر ہوتی ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Sun Flower" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.